نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم حاضر و ناظر ہیں وہابیوں کا اقرار
غیر مقلد عالم میر ابراہیم سیالکوٹی لکھتے ہیں : نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم زیارت کرواتے ہیں ، آپ صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم تشریف لاتے ہیں اور جانتے ہیں ،کہ اس گھر میں کیا ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم شاہ عبد العزیز محدث دہلوی علیہ الرحمہ کو زیارت کرواتے ایک بار شاہ صاحب کے ہاں مہمان آیا جو حقہ پیتا تھا وہ حقہ مکان سے نکالنا یاد نہ رہا نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم تشریف لائے تو فرمایا اس میں مکان میں حقہ ہے ہم یہاں تشریف فرما نہیں ہونگے ۔ (سراجا منیرا صفحہ 26 ، 27 غیر مقلد عالم ابراہیم سیالکوٹی)
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم حاضر و ناظر ہیں وہابیوں کا اقرار
غیر مقلدوں کے امام نواب صدیق حسن خان لکھتے ہیں کہ : نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم ہر حال اور ہر آن میں مومنین کے مرکز نگاہ اور عابدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہیں ، خصوصیات کی حالت میں انکشاف اور نورانیت ذیادہ قوی اور شدید ہوتی ہے ، بعض عارفین کا قول ہے کہ تشہد میں ایھا النبی کا یہ خطاب ممکنات اور موجودات کی ذات میں حقیقت محمدیہ کے سرایت کرنے کے اعتبار سے ہے ، چنانچہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم نماز پڑھنے والوں کی ذات میں موجود اور حاضر ہوتے ہیں اس لئے نماز پڑھنے والوں کو چائیے کہ اس بات کا خصوصیت کے ساتھ خیال رکھیں اور آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کی اس حاضری سے غافل نہ ہوں تاکہ قرب و معیت کے انوارات اور عرفت کے اسرار حاصل کرنے میں کامیاب رہیں ۔ ( مسک الختام شرح بلوغ المرام جلد نمبر 1 صفحہ نمبر 244)
غیر مقلدین منکرین سے صرف ایک ہی سوال یہ سب کچھ لکھ کر تمہارا مولوی اور شاہ صاحب مشرک ، بدعتی گمراہ ہوئے کہ نہیں ؟ اگر ہوئے کوئی فتویٰ لگایا غیر مقلدین نے اگر لگایا ہے تو ثبوت دیں اور اگر نہیں لگایا جو یقیننا نہیں لگایا تو کیوں جناب یہ دہرا معیار کیوں اپنوں کے لیئے اور فتوے اور دوسروں کےلیئے اور فتوے کیوں ؟
اس حوالے سے جو کہ غیر مقلد عالم کا ہے سے ثابت ہوا مسلمانان اہلسنت کا عقیدہ حق ہے اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلّم اپنے غلاموں کو زیارت سے نوازتے اور اپنے غلاموں کے گھر تشریف لاتے ہیں کاش اے نجدیو نجدی کی غلامی کی بجائے تم نے غلامی مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلّم کی ہوتی ۔ آئیں بائیں شائیں نہ کریں ادھر ادھر کی من گھڑت پوسٹیں مت کمنٹ کریں گالم گلوچ سے پرھیز کریں اور ہمارے سوال کا جواب دیں ۔ (طالبِ دعا و دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)
No comments:
Post a Comment