Thursday 8 November 2018

میلاد کا جلوس تو بدعت لیکن رائے ونڈ کے سالانہ اجتماع جائز کیوں ؟

0 comments
میلاد کا جلوس تو بدعت لیکن رائے ونڈ کے سالانہ اجتماع جائز کیوں ؟

رائے ونڈ کے سالانہ اجتماع کے لئے جلوس کی شکل میں ٹرینوں ، بسوں ، ویگنوں ، کاروں وغیرہا میں جانا سنت ہے یا فرض یا مستحب یا واجب یا بدعت ؟

سوائے ’’عیدین اور حج کے اجتماع‘‘ کے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم اور صحابہ کرام علیہم الرضوان کے (ظاہری) زمانے میں کوئی سالانہ اجتماع ہوتا تھا ؟ یقینا نہیں تو پھر دیوبندی وہابیوں کے سالانہ اجتماعات جائز ہوئے یا ناجائز ؟

23 سالہ ظاہری دور نبوت میں (جس میں سرکار دوجہاں صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم وسلم ظاہری طور پر موجود تھے) کافروں منافقوں نے بارہا گستاخیاں کیں ، کیا ان کی مخالفت میں کوئی ریلی یا جلوس نکالا گیا تو حوالہ دیجئے اور ساری دنیا جانتی ہے کہ جب ڈنمارک کے اخبارات میں گستاخی کی گئی تو جہاں تمام مسلمانانِ اہلسنت نے جلسے جلوس منعقد کئے وہاں وہابی دیوبندیوں نے بھی ریلیاں اور جلوس نکالے ۔ اب بتایا جائے کہ دیوبندیوں اور وہابیوں کا یہ عمل شرک ہوا یا بدعت ؟

تیس 30 سالہ خلافت راشدہ میں اگر ایسی ریلی نکالی گئی ہو تو حوالہ دیجئے ؟

ائمہ اربعہ علیہم الرّحمہ میں سے کسی نے ریلی نکالی ہو یا شرکت کی ہو ؟ مستند حوالہ دیجئے ؟

ایسی ریلی سب سے پہلے کب اور کہاں نکالی گئی ، جلوس کس وقت نکلا ؟

صدارت کس نے کی ؟

جلوس کس جگہ سے نکل کر کہاں اختتام پذیر ہوا ؟

علمی اور بحوالہ جواب کا منتظر ڈاکٹر فیض احمد چشتی ۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔