Thursday, 8 November 2018

جسے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کے میلاد کی خوشی نہ ہو وہ مسلمان نہیں

جسے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کے میلاد کی خوشی نہ ہو وہ مسلمان نہیں

نواب صدیق حسن خان غیر مقلد وہابی لکھتے ہیں : جسے آپ (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم) کے میلاد کا حال سن کر اورآپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کے میلاد کی خوشی نہ ہو وہ مسلمان نہیں اور واقعہ شقِ صدر چار بار ہوا ۔ (الشمامۃ العنبریہ صفحہ نمبر 12)

نواب صاحب کے فرمان پر وہ لوگ اپنا محاسبہ کرلیں جو میلادالنبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم پر شرک و بدعت کے فتوے لگاتے ہیں ۔
سوال بارہ (12) ربیع الاول وفات النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم ہےتو وفات کا غم کیوں نہیں مناتے ؟
جواب : حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کا ظاھری وصال بارہ (12) ربیع الاول کونہیں ھوا اور حضور بارہ (12) ربیع الاول نے تین (3) دن سے زیادہ غم منانے سےمنع فرمایا صرف بیوی کےلیئے چار (4) ماہ دس (10) دن غم ہے دیکھیئے ۔ (صحیح بخاری کتاب الجنایزحدیث نمبر 1280 دار الکتب العلمیۃ بیروت) ۔ (طالبِ دعا و دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

No comments:

Post a Comment

معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیدارِ الٰہی

معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیدارِ الٰہی محترم قارئینِ کرام : : شب معراج نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالی کے دیدار پر...