عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شرعی حیثیت دیوبندی عالم کی زبانی
معروف دیوبندی عالم روح اللہ نقشبندی فاضل بنوری ٹاؤن لکھتے ہیں : عید بمعنیٰ خوشی ہے اور ولادت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر خوش ہونا آثار صحابہ رضی اللہ عنہم سے ثابت ہے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے ۔ (اسلامی مہینوں کے فضائل و احکام صفحہ 113 دیوبندی عالم روح اللہ نقشبندی)
نوٹ : یہی ہم اہلسنت کہتے ہیں یاد رہے علماء اہلسنت میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محافل میں جہاں کہیں بھی غلط کام ہوتے ہیں ان کی بھر پور مذمت کرتے ہیں بعض جاہل اور متعصب دیوبندی جو شدت دیکھاتے ہیں ان سے گذارش ہے خدا را ہوش کے ناخن لیں راہ وہابیت چھوڑیں جب یوم صحابہ رضی اللہ عنہم منانا نا جائز ہے ، جشن دیوبند منانا جائز ہے تو میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محافل ناجائز کیوں ہیں آیئے اپنے اکابرین کی ہی مان لیجیے آیئے مل کر غلط کاموں کو روکیں اور سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد پاک کی خوشیاں منائیں ۔ (دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

No comments:
Post a Comment