Wednesday, 14 November 2018

میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم امام الوہابیہ و دیابنہ ابن تیمیہ کی نظر میں

میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم امام الوہابیہ و دیابنہ ابن تیمیہ کی نظر میں




محترم قارئینِ کرام : ہم نے ابن تیمیہ کا حوالہ پیش کیا تو منکرین میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کو آگ اور مرچی لگ گئی کہ خیانت کی گئی ہے ان بچاروں کے پاس جواب تو ہوتا نہیں جب جواب نہیں ہوتا تو سادہ لوح لوگوں کو گمراہ کرنے کےلیئے جھوٹ بولنے سے دریغ نہیں کرتے کبھی کہتے ہیں حدیث ضعیف ہے ، کبھی کہتے ہیں عبارت مکمل نہیں اور جب پھنس جائیں تو پھر کہتے یہ مولوی ہمارے لیے حجت نہیں ہے مگر انہیں ملاّؤں کا نام استعمال کر کے لوگوں کو گمراہ بھی کرتے ہیں آیئے ہم اقتضاء الصراط مستقیم کے دو عربی ایڈیشنوں اور ایک اردو ترجمہ جو وہابیوں نے کیا ہے کے اسکینز ساتھ پیش کر رہے ہیں اور کچھ دیگر عبارت اصل مقصود ابن تیمیہ کی عبارت ہے جس میں علامہ ابن تیمیہ نے صاف لکھا ہے کہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم منانے والوں کےلیئے اجر عظیم اور ثواب ہے پڑھیئے اور وہابیوں کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم سے بغض و عداوت ملاحطہ کیجیے ۔

وہابیوں کی گردنوں پر تلوار ، شیخ ابن تیمیہ لکھتے ہیں : وکذلک ما يحدثه بعض الناس، إما مضاهاة للنصاري في ميلاد عيسي عليه السلام، وإما محبة للنبي صلي الله عليه وآله وسلم وتعظيمًا. وﷲ قد يثيبهم علي هذه المحبة والاجتهاد، لا علي البدع ، من اتخاذ مولد النبي صلي الله عليه وآله وسلم عيدًا ۔
ترجمہ : اور اِسی طرح اُن اُمور پر (ثواب دیا جاتا ہے) جو بعض لوگ ایجاد کر لیتے ہیں ، میلادِ عیسیٰ علیہ السلام میں نصاریٰ سے مشابہت کے لیے یا حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّمکی محبت اور تعظیم کےلیے ۔ اور اللہ تعالیٰ اُنہیں اِس محبت اور اِجتہاد پر ثواب عطا فرماتا ہے نہ کہ بدعت پر ، اُن لوگوں کو جنہوں نے یومِ میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کو بہ طور عید اپنایا ۔ (اقتضاء الصراط المستقيم لمخالفة أصحاب الجحيم صفحہ 619،چشتی)

وہابیوں کی گردنوں پر تلوار ، شیخ ابن تیمیہ لکھتے ہیں : فتعظيم المولد واتخاذه موسماً، قد يفعله بعض الناس، ويکون له فيه أجر عظيم؛ لحسن قصده ، وتعظيمه لرسول اﷲ صلي الله عليه وآله وسلم، کما قدمته لک أنه يحسن من بعض الناس ما يستقبح من المؤمن المسدد ۔
ترجمہ : میلاد شریف کی تعظیم اور اسے شعار بنا لینا بعض لوگوں کا عمل ہے اور اِس میں اُس کےلیے اَجر عظیم بھی ہے کیوں کہ اُس کی نیت نیک ہے اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی تعظیم بھی ہے ، جیسا کہ میں نے پہلے بیان کیا ہے کہ بعض لوگوں کے نزدیک ایک اَمر اچھا ہوتا ہے اور بعض مومن اسے قبیح کہتے ہیں ۔ (اقتضاء الصراط المستقيم لمخالفة أصحاب الجحيم صفحہ 621 ، 622)

وہابیوں کی گردنوں پر تلوار ، شیخ ابن تیمیہ لکھتے ہیں : جو مسلمان نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی محبت میں میلاد مناتے ہیں اللہ انہیں اس پر اجر و ثواب عطاء فرمائے گا ۔ (فکر و عقیدہ کی گمراہیاں ترجمہ اقتضاء الصراط مستقیم صفحہ 73 ابن تیمیہ، مترجم وہابی عالم مطبوعہ دارالسلام)

وہابیوں کی گردنوں پر تلوار ، شیخ ابن تیمیہ لکھتے ہیں : میلاد شریف کی تعظیم اور اسے شعار بنا لینا بعض لوگوں کا عمل ہے اور اِس میں اُس کےلیے اَجر عظیم بھی ہے کیوں کہ اُس کی نیت نیک ہے اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی تعظیم بھی ہے ، جیسا کہ میں نے پہلے بیان کیا ہے کہ بعض لوگوں کے نزدیک ایک اَمر اچھا ہوتا ہے اور بعض مومن اسے قبیح کہتے ہیں ۔ (فکر و عقیدہ کی گمراہیاں ترجمہ اقتضاء الصراط مستقیم صفحہ 77 ابن تیمیہ ، مترجم وہابی عالم مطبوعہ دارالسلام) ۔ لو جی وہابیو اب تو ترجمہ اور چھاپہ تمہارا ہے ۔ دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی ۔

No comments:

Post a Comment

عید میلادُالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ناجائز کہنے والو ناجائز ہونے کی دلیل دو ؟

عید میلادُالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ناجائز کہنے والو ناجائز ہونے کی دلیل دو ؟ محترم قارئینِ کرام : دیوبندیوں کے وکیل اعظم مولوی امین ...