Wednesday, 29 August 2018

ہولو کاسٹ ڈرامہ یا حقیقت ؟ مظلوم مسلمان اور تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ و آلہ و صحبہ وسلم


ہولو کاسٹ ڈرامہ یا حقیقت ؟ مظلوم مسلمان اور تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ و آلہ و صحبہ وسلم

1933 میں یورپ میں یہودیوں کی آبادی 90 لاکھ سے زائد تھی۔ یورپ کے بیشتر یہودی ایسے ملکوں میں رہتے تھے جن پر دوسری جنگِ عظیم کے دوران نازی جرمنی نے یا تو قبضہ کر لیا یا پھر اُنہیں اپنے زیرِ اثر کر لیا۔ جرمنوں اور اُن کے اتحادیوں نے 1945 تک یورپ کے ہر تین میں سے تقریباً دو یہودیوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ اقدام یورپی یہودیوں کے قتلِ عام پر مبنی نازی پالیسی کا حصہ تھا جسے اُنہوں نے فائنل سولیوشن یعنی "حتمی حل" سے موسوم کیا تھا۔

1933 میں یورپ میں یہودیوں کی آبادی 90 لاکھ سے زائد تھی۔ یورپ کے بیشتر یہودی ایسے ملکوں میں رہتے تھے جن پر دوسری جنگِ عظیم کے دوران نازی جرمنی نے یا تو قبضہ کر لیا یا پھر اُنہیں اپنے زیرِ اثر کر لیا۔ جرمنوں اور اُن کے اتحادیوں نے 1945 تک یورپ کے ہر تین میں سے تقریباً دو یہودیوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ اقدام یورپی یہودیوں کے قتلِ عام پر مبنی نازی پالیسی کا حصہ تھا جسے اُنہوں نے فائنل سولیوشن یعنی "حتمی حل" سے موسوم کیا تھا۔ اگرچہ نازیوں نے یہودیوں کو جرمنی کیلئے سب سے بڑا خطرہ تصور کیا تھا اور وہ نازی نسلی امتیاز کا بنیادی نشانہ بنے مگر نشانہ بننے والے دوسرے افراد میں دو لاکھ کے لگ بھگ روما خانہ بدوش بھی تھے۔ جرمن نسل سے تعلق رکھنے والے ذہنی اور جسمانی طور پر معذور کم از کم دو لاکھ افراد بھی جو اداروں کی طرز پر قائم مراکز میں رہائش پزیر تھے، یوتھینیسیا پروگرام یا "رحمدلانہ موت" کے نام پر ہلاک کردئے گئے۔

ہولوکاسٹ یہودیوں سے متعلق دوسری جنگ عظیم کے دوران سبق آموزواقعات کاایک مجموعہ ہے۔ یہودی وہ قوم ہیں جن کے بارے میں دنیا کے کسی کونے میں کوئی اچھی رائے نہیں پائی جاتی۔ شیکسپئر جیسے ڈرامہ نگار نے بھی ’’شائلاک‘‘نامی سود خور اور ننگ انسانیت کردارکو یہودی مذہب کا پیراہن پہنایاہے۔ قرآن مجید نے یہودیوں پرجوسب سے بڑا الزام دھرا ہے کہ وہ قاتلین انبیاء علیھم السلام ہیں اور حد تو یہ کہ ان یہودیوں نے محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارادہ قتل سے بھی دریغ نہ کیا۔ دنیاپرمسلمانوں کے ایک ہزارسالہ دور اقتدارمیں یہودی بہت عافیت میں رہے اوریہ دور ختم ہوتے ہی انہوں نے اپنی سازشوں کانشانہ مسلمانوں کو ہی بنایااور فلسطینیوں کی کمرمیں چھرا جاگھونپا۔ دنیا کی ہرقوم ان کی پس پردہ ذہنیت سے خائف ہے اور انہیں اپنے سے دور رکھنا چاہتی ہے اسی لیے مغربی اقوام نے انہیں اپنے ہاں جگہ دینے کی بجائے مسلمانوں کے سر پر لا تھونپاہے۔ ان کی ذہنیت، انکی تاریخ، انکے عقائد اور انکا انجام اس قرآنی آیت کا مصداق ہیں کہ ’’ہم نے ان پر ذلت اور مسکنت مسلط کردی ہے‘‘۔ ’’ہولوکاست‘‘ یونانی الفاظ سے ماخوذایک مرکب ہے جس کا مطلب ’’مکمل طورپرنذرآتش کردینا‘‘ہے۔ اس سے مرادیہودیوں کا یہ دعوی ہے کہ کم و بیش ساٹھ لاکھ یورپی بنی اسرائیلوں کودوسری جنگ عظیم کے دوران قتل کیا گیاجس کا الزام نسل کشی کے ضمن میں نازی جرمنوں پر لگایا جاتا ہے۔ کچھ محققین کے نزدیک ’’ہالوکاسٹ‘‘سے مراد صرف یہودی مقتولین نہیں ہیں بلکہ وہ تمام مقتولین جنگ عظیم ثانی ہیں جو اتفاقی قتل نہیں ہوئے بلکہ جنہیں نازیوں نے کسی پروگرام کے تحت باقائدہ سے قتل کیا ہے جن میں دوسری اقوام کے چیدہ چیدہ لوگ، مذہبی راہنما، جنگی قیدی، ہم جنسیت کے دوران معذورہونے والے مرداور دیگر عسکری و سیاسی مخالفین بھی شامل ہیں ۔ اس تعریف کے تحت ہولوکاسٹ کے مقتولین کی تعداد ایک کروڑ تک جا پہنچتی ہے۔ ان دونوں آرا میں کون سی قرین قیاس ہے ؟یہودی سچ بولتے ہیں یا دیگر محققین؟اور کیا یہودیوں نے دنیا کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لیے اور خود کو مظلوم ثابت کرنے کے لیے دوسرے مقتولین کو بھی اپنا تو نہیں بنا لیا؟ یہ اﷲ تعالی ہی بہتر جانتا ہے ۔ ،چشتی،
صہیونیوں کے مطابق جنگ عظیم دوم کے سالوں قبل سے یہودیوں کو سول سوسائٹی سے نابود کرنے کی منصوبہ بندیاں ہو رہی تھیں ۔ 1930کی دھائی میں ایسے ایسے قوانین بنائے گئے کہ آہستہ آہستہ یہودیوں کے معاشی، معاشرتی اور قانونی حقوق ماند پڑنے لگے اور انہیں جرمن یورپی معاشرے میں تنہاکیاجانے لگا۔ ان قوانین کا مقصدیورپ کو غیریورپیوں سے پاک کرنا تھا۔ 1933میں قوانین کا ایک مجموعہ منظور کیا گیا جن کے مطابق اہم علاقے اور اہم مناصب یہودیوں سے خالی کرالیے گئے۔ چنانچہ زرعی فارموں میں یہودی مزارعین سے لے کر کچہریوں میں یہودی وکلاء اور یہودی ججوں تک کو باہر نکال دیا گیا اور انہیں بری طرح مارا پیٹا گیا۔ سکولوں ، کالجوں اور اخبارات کے دفاتر اور مختلف انجمنوں سے بھی انہیں قوانین کے تحت یہودیوں کا اخراج عمل میں آیا۔ 1935میں ہٹلر نے ایک تقریر کے ذریعے یہودیوں کو رہے سہے تمام سول حقوق سے بھی محروم کردیا۔ یہودیوں کے خلاف نازیوں کایہ آغاز انجام تھا۔ اس مقصد کی خاطرایسے کیمپس بنائے گئے جہاں یہودیوں کو غلام بناکرلے جایا جاتا اور ان سے اتنی مشقت کرائی جاتی کہ وہ تھکا کر مار دیے جاتے یا پھر بیمار ہو کر اور بھوکے رہ رہ کر مار دیے جاتے۔ بچ جانے والوں پر طبی تجربات کر کر کے انہیں معذورکردیاجاتااور پھر انہیں موت کی آغوش میں پہنچادیاجاتا۔ اس سب کے باوجود بھی اگر کچھ لوگ بچ جاتے تو نازی جرمن انہیں گیس چیمبروں میں ڈال کرہلاک کر دیتے۔ یورپ کے بعض عجائب گھروں میں نازی جرمنوں کے گیس چیمبروں کی باقیات اب بھی زائرین کے لیے رکھی گئی ہیں ۔

جنگ عظیم دوم کے دوران جرمن نازیوں نے ہالو کاسٹ کے لیے جو اصطلاح استعمال کی اس سے مراد ’’یہودیوں کے مسئلے کا آخری حل‘‘تھا، یہ اصطلاح جرمن زبان سے متعلق تھی۔ صہیونی تاریخ دانوں کے مطابق جرمنی کا ہر ادارہ یہودیوں کے اتنے بڑے قتل کے پروگرام میں ملوث تھا جرمن وزارت داخلہ اورمسیحی چرچس نے یہودیوں کا پیدائشی ریکارڈ دیا اور اس بات کی تعیین کی کہ کوکون کون سی بستی میں کون کون یہودی ہے، جرمن محکمہ ڈاک نے وہ خطوط متعلقہ حکام تک پہنچائے، جرمن وزارت خزانہ نے یہویوں کی جائدادوں کی تفصیلات مہیا کیں ، جرمن کاروباری اداروں نے یہودی تاجروں ، یہودی ملازموں اوریہودی مزدوروں کے بارے میں جامع معلومات فراہم کیں ، جرمن محکمہ مواصلات نے یہودیوں کو انکے ہلاکتی کیمپوں میں لے جانے کے لیے ٹرانسپورٹ اور ریل گاڑیاں مہیا کیں ۔ یہاں تک کہ جرمن جامعات تک نے یہودی طلبہ کو داخلہ دینے سے انکار کر دیا اور یہودی تعلیمیات واسرائیلی لٹریچرکونذرآتش کر دیا۔ یہودیوں کا قتل عام اس تمام علاقے میں ہواجو نازی جرمنوں کے زیرقبضہ تھے، جہاں اب کم و بیش 35 یورپی ممالک کی سلطنتیں قائم ہیں ۔ اس سے قبل یہاں یہودیوں کی بستیاں آباد تھیں اور 1939میں سات ملین یہودی نفوس یہاں ہنستے بستے گھروں میں آبادتھے، جن میں پانچ ملین کو یہاں قتل کردیاگیا۔ پولینڈ اورروس میں قتل ہونے والے یہودیوں کی تعداداس کے علاوہ ہے۔ دیگرافراد اگر اپنا مذہب یا رائے تبدیل کر لیتے تو انہیں قتل بچالیاجاتا تھا لیکن یہودیوں کے لیے یہ رعایت بھی نہیں تھی۔ یہودیوں کے قتل میں عورتوں ، بوڑھوں اور بچوں کے لیے بھی کوئی تخصیص نہیں تھی، قبائل کے قبائل کو قتل کردیاجاتااور انکے بچوں پر طبی تجربات کر کے توانہیں بھی موت کی وادی میں دھکیل دیاجاتا۔
اس دوران فری میسنریزکو بھی گرفتارکر کر کے ہلاکتی کیمپوں میں بھیجاگیا۔ ہٹلرکاپختہ نظریہ تھا کہ فری میسنریزبھی یہودیوں میں سے ہیں چنانچہ ان کیمپوں میں انہیں زبردستی سرخ کپڑے پہنائے جاتے اور ایک لاکھ سے دولاکھ تک کی تعدادمیں انہیں ان ہلاکتی کیمپوں میں نازیوں نے قتل کیا۔ نازی جرمن جن جن علاقوں کو فتح کرتے وہاں وہاں سے یہودیوں کو ختم کرتے جاتے یہاں تک کہ جب پولینڈ کو فتح کیاتو اتنی بڑی تعداد کے پول یہودیوں کو قتل کرنا آسان نہ تھاچنانچہ طویل غوروحوض کے بعد کم وقت اور کم لاگت میں قتل کرنے کے لیے زہریلی گیس استعمال کی گئی۔ پولینڈ کی سرزمین قتل یہود کی بہت بڑی امین ہے۔ چھ ہلاکتی کیمپوں سے شروع ہونے والاہولوکاسٹ کے پولینڈ سمیت مقبوضہ ممالک میں پندرہ ہزارسے زیادہ کیمپ بن گئے۔ ان کیمپوں میں یہود سے بدترین مشقت لی جاتی اور پھر ضرورت ختم ہونے پر انہیں قتل کردیاجاتاجبکہ بے شمار یہود دوران مشقت ہی دم توڑ دیتے۔ شروع میں یہ کیمپس شہروں سے باہر تھے لیکن ٹرانسپورٹ کے وسیع اخراجات کے باعث بعد میں ان کیمپوں کویہودی آبادیوں کے قریب ہی منتقل کردیاگیا۔ اس سے شدید ترحالات روس کے مفتوحہ علاقوں میں بھی پیش آئے۔ یہاں یہودیوں کو زندہ بھی جلایا گیااور جب گولی مارنے اور زندہ جلانے کا سامان میسر نہ آیا یا اسے مہیاکرنا مہنگاتصور کرلیاگیاتو لاکھوں یہودیوں کو روس کے شدیدترین ٹھنڈے علاقوں میں بے آب و گیاہ تنہاچھوڑ دیاگیااور یہ لوگ یخ بستہ اورجان لیواٹھنڈی ہواؤں سے زندگی کی بازی ہار گئے۔ اس سب کے باوجود1941ء کے آخر تک روس کے صرف 15%یہودی مارے گئے تھے، اس رفتار کو تیزکرنے کے لیے ایک بار پھر وسیع پیمانے پر زہریلی گیسوں کا تجربہ کیا گیااور ظاہر ہے یہ تجربہ شہری علاقوں میں ممکن نہ تھا چنانچہ اس کے لیے شہر سے باہر بہت بڑی بڑی جگہیں بنائی گئیں جہاں یہودی نسل کو نیست و نابود کرنے کا عمل سالوں تک دہرایاجاتا رہا۔
یہودیوں نے اس سارے ظلم و ستم کے خلاف آواز بھی بلند کی لیکن بے سود۔ کچھ کیمپوں میں نوجوان یہودیوں نے ہتھیارتک بھی اٹھائے لیکن ظاہر ہے نازی جرمن اس وقت پوری دنیاسے کنٹرول نہ ہونے والاطاقت کاطوفان تھاتو یہود اس سے کیسے جان چھڑاسکتے تھے۔ پھر ایک پہلو یہ بھی ہے کہ دنیاکے کسی کونے سے اس وقت اورآج بھی یہودیوں کے حق میں کوئی آواز بلند نہ ہوئی۔ اس قوم نے جس برتن میں کھایا اسی میں سوراخ کیا، ہرقوم کو ڈسنے کی کوشش کی، ہرگروہ کو بلیک میل کیا، دولت کی خاطرانسانیت کو داؤ پر لگایا۔ دوسری جنگ عظیم کے اس المناک پہلو کا دوسرا تاریک ترین رخ یہ ہے کہ جنگ عظیم کے دونوں متحارب فریقوں کو سرمایافراہم کرنے والی بہت بڑی فرم یہودیوں کی ہی ملکیت تھی۔ کیااپنے ہم مذہب بلکہ ہم نسل رشتہ داروں پر اتنا بے پناہ ظلم ہونے دیکھ کر وہ سرمائے کی فراہمی بند نہیں کر سکتے تھے؟ قریب تھا کہ یہودیوں کی نسل ہی اس دنیا سے اس کرہ ارض سے نابود ہو جاتی لیکن اﷲ تعالی نے قتل انبیاء علیھم السلام، ناشکری، ذلت و مسکنت اورعبرت کے اس نشان کو قیامت تک باقی رکھناہے۔ شاید اسی حکمت کے تحت مشیت ایزدی نے انہیں فلسطین میں عارضی جگہ دی تاکہ ان کی نسل قیامت تک باقی رہے۔ اگر ان میں تھوڑی سی عقل ہوتی تواس جگہ کو غنیمت سمجھ کر امن اور سکون سے رہ لیتے، فلسطینیوں نے انہیں کھاتو نہیں جانا تھالیکن تف ہے ان کی دانش پر کہ اپنے میزبانوں پر آج بھی انہوں نے عرصہ حیات تنگ کر رکھاہے ۔

مغرب کی تاریخ کے مطابق ۔۔ ہولو کاسٹ Holocaust ۔دراصل دوسری جنگ عظیم کے دوران قتلِ عام کا شکار ہونے والے60 لاکھ یہودیوں کی جرمنی کے چانسلر ہٹلر کی نازی افواج کے ہاتھوں مبینہ ہلاکت سے منسوب ہے۔
اس کو یہودیوں کی نسل کشی بھی قرار دیا جاتا ہے۔ ہالوکاسٹ دراصل یونانی لفظ ὁλόκαυστον سے بنا ہے، جس کے معنی ہیں “مکمل جلادینا“۔
اس طرح سے لاکھوں یہودی مردوں، عورتوں، بچوں اور بوڑھوں کے علاوہ، پولینڈ کے مشترکہ قومیت کے حامل باشندوں، غلاموں، معذوروں، ہم جنس پرستوں، سیاسی اور مذہبی اقلیتوں کو انتہائی بے دردی سے موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا۔

یہ انسانیت سوز مظالم و نسل کشی کی مہم مرحلہ وار انجام دی گئی۔ یہودیوں کو مہذب معاشرے سے الگ کردینے کی قانون سازی دوسری جنگِ عظیم سے کئی سال پہلے کی جا چکی تھی۔ خصوصی توجیہی کیمپس میں قیدیوں سے اُس وقت تک غلاموں کی طرح کام لیا جاتا تھا جب تک وہ تھکن یا بیماری کا شکار ہوکر موت کی آغوش میں نہ چلے جاتے۔ جب نازی فتوحات کا سلسلہ مشرقی یورپ میں پہنچا تو اینساٹزگروپین (جرمنی کی خصوصی ٹاسک فورس) کو یہ ہدف دیا گیا کہ یہودیوں اور سیاسی حریفوں کو بے دریغ قتل کر دیا جائے۔

یہودیوں اور رومانیوں کو سینکڑروں میل دور بنائے گئے، مقتل گاہوں پر جانوروں کی طرح کی ریل گاڑیوں میں ٹھونس کر گھیتو (قید خانہ) منتقل کردیا گیا، جہاں زندہ پہنچ جانے کی صورت میں اُنہیں گیس چیمبر کے ذریعے موت کے گھاٹ اُتار دیا جاتا۔ جرمنی کے تمام افسرِ شاہی اس عظیم نسل کشی میں پیش پیش تھے، جس نے اس ملک کو “نسل کشی کے اڈے“ میں تبدیل کردیا۔

یہ تو تھی مغرب کی تاریخ جس کو یہودیوں کو مظلوم ثابت کرنے کے لئے بنایا گیا۔ جبکہ بہت سے تاریخ دان اس کو ایک افسانے سے تعبیر کرتے ہیں۔ آپ اس کا انداز ہ ذرا اس بات سے لگائیں۔

کہ آپ یورپین ممالک اور امریکہ کینڈا میں ہولوکاسٹ پر تحقیق نہیں کرسکتے۔ اور اس پر زبان درازی کرنا آپ کو جیل میں بھی بھیج سکتا ہے۔

متعدد یورپین صحافی، مصنف اور کالم نگار ہولوکاسٹ میں یہودیوں کی جانب سے بیان کردہ تعداد کو صرف غلط کہنے کی پاداش میں جیلوں میں بند کردیے گئے تھے۔ ہولوکاسٹ کے خلاف زبان کھولنے والے دانشوروں کے صرف ملکی ہی نہیں، بلکہ عالمی سطح پر وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔ حالانکہ تحقیق کا دروازہ کبھی اور کسی ملک میں بند نہیں ہوتا، لیکن ہولوکاسٹ پر تحقیق کرنا اور آزادی سے اپنی رائے کا اظہار کرنا بھی قابل تعزیر جرم قرار پائے ہیں۔

بہت سے ممالک میں ہولوکاسٹ پر زبان بندی کے حوالے سے سخت قانون سازی کی گئی، صرف یورپ کے تقریباً تین درجن ممالک میں ہولوکاسٹ کے حوالے سے قوانین موجود ہیں، جن کے تحت اس بارے میں ہر نوعیت کا منفی اظہار رائے جرم ہے، جس پر قید اور جرمانے کی سزا دی جاسکتی ہے۔

برطانیہ کی لبرل پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ ڈیوڈ وارڈ نے اپنے بلاگ میں صرف یہ لکھ دیا تھا کہ ’’میں ہولوکاسٹ کے دور میں یہودیوں کے لیے پیش آئے" ناقابل یقین "واقعات پڑھ کر غم زدہ ہوجاتا ہوں، لیکن یہودی جنھوں نے یہ مصائب و آلام برداشت کیے ہیں، وہ کیونکر فلسطینیوں کے خلاف مظالم ڈھا رہے ہیں۔‘‘
اس بلاگ کے بعد ڈیوڈ وارڈ پر اس قدر دباؤ بڑھا کہ اسے مجبوراً معافی مانگنا پڑی ۔
دوسری جانب ہولوکاسٹ کے حوالے سے اسرائیل کی پارلیمنٹ حکومت کو یہ اختیار دے چکی ہے کہ وہ دنیا میں کہیں بھی،کسی بھی جگہ کوئی شخص اگر 60 لاکھ کی تعداد کو کم بتانے کی کوشش کرے،اس پر مقدمہ چلا سکتی ہے اور اس ملک سے اسے نفرت پھیلانے کے جرم میں Hate Criminal کے طور پر مانگ سکتی ہے، گرفتار کرسکتی ہے،اور سزا بھی دے سکتی ہے۔

عالمی برادری نے ہولوکاسٹ کے حوالے سے بغیر تحقیق کیے سخت سے سخت تر قوانین بنا دیے، لیکن کسی نے یہ پوچھنے کی زحمت گوارا نہیں کی کہ کیا دوسری جنگ عظیم کے وقت جرمنی میں ساٹھ لاکھ یہودی آباد بھی تھے یا نہیں ؟
اور جو آباد بھی تھے ان میں سے بیشتر کو ہٹلرکے حکم پر جنگ عظیم کے شروع ہونے سے پہلے ہی ملک بدر نہیں کردیا گیا تھا ؟
عالمی برادری کی ناانصافی اس سے بڑھ کر اور کیا ہو سکتی ہے کہ ایک طرف یہودیوں کے ’’افسانوی واقعہ‘‘ ہولوکاسٹ کے حوالے سے تقریباً پون صدی بعد بھی سخت قوانین نافذ ہیں، لیکن دوسری جانب اپنی مظلومیت کا ڈھنڈورا پیٹنے والے انھی یہودیوں کے ہاتھوں گزشتہ 66 سالوں سے مظلوم فلسطینیوں کا ہولوکاسٹ جاری ہے،انھیں تہہ و تیغ کیا جا رہا ہے، بمباری کرکے بے گناہ فلسطینیوں کا قتل عام کیا جارہا ہے، ان کے گھروں کو مسمار اور ان کی زمینیں ہتھیائی جارہی ہیں، اس سب کچھ کے بعد بھی عالمی برادری کی زبانیں گنگ ہیں، آخر کیوں؟
یک طویل عرصے سے فلسطین پر قابض اسرائیل نے مظلوم فلسطینیوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑنے کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے،لیکن عالمی برادری نے اپنے لب سی لیے ہیں، آخر کیوں؟
عالمی برادری کہاں ہے؟
یہودیوں کے ہولوکاسٹ کے حوالے سے قوانین بنانے والے ممالک کیا اسرائیل سے یہ نہیں پوچھ سکتے کہ فلسطینیوں پر کس جرم کی پاداش میں بربریت کی تاریخ رقم کی جارہی ہے؟

فلسطینیوں کے سفاکانہ قتل عام پر اسرائیل کو نہ عالمی برادری کی کسی کارروائی کا خدشہ ہوتا ہے، نہ بڑی طاقتوں کی طرف سے کسی روک ٹوک کا اندیشہ ہوتا ہے،کیونکہ اسرائیل مغرب کا سرکش و مغرور بچہ بنا ہوا ہے، اسرائیل کو ظالمانہ کارروائیوں میں امریکا اور مغرب کی مکمل حمایت حاصل ہوتی ہے، مغرب" صہیونیت" کے دفاع میں ہمہ وقت تیار رہتا ہے، اسی لیے مظلوم فلسطینیوں پر مظالم ڈھاتے ہوئے اسرائیل کو نہ کسی عالمی برادری کے دباؤ کا خوف ہوتا ہے اور نہ ہی کسی عالمی قانون کا پاس ہوتا ہے۔ وہ اپنے آپ کا تمام قوانین سے آزاد خیال کرتے ہوئے فلسطینیوں کا قتل عام کرتا ہے۔
اور مغربی کی دو رنگی میں ایک بات یہ بھی شامل ہے کہ ہولو کاسٹ پر بات کرنا تو جرم ہے مگر ایک ارب سے زیادہ مسلمانوں کے نبی محتشم صلی اللہ علیہ و آلہ و صحبہ وسلم کی توہین کا سلسلہ مغربی ممالک نے آزادی اظہار راے کے نام پر جاری رکھا ہوا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ مغربی ممالک اس گھناؤنے کھیل سے باز آجایں اس سے پہلے کہ دنیا آتشکدہ بن جاے مسلمان ہر چیز برداشت کر سکتے ہیں مگر اپنے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و صحبہ وسلم کی توہین ہر گز برداشت نہیں کر سکتے ۔

جـو جان مانِگو تو جان دینگے جـو مال مانگو تــو مال دینگے
مگر نا ھـوگا یہ ھم سے ھــرگز کــہ نبــی کا جاہ وجلال دینگے

ہم چڑھتے ہوئے سورج کے پیچھے اس دن کو ان آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں کہ سرزمین فلسطین ایک بار پھر اپنے حقیقی وارثوں کے قبضہ قدرت میں ہو گی مسلمان تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ و آلہ و صحبہ وسلم پھر متحد ہو کر بیدار ہونگے اور یہوداپنی بداعمالیوں کے باعث ایک بار پھردنیامیں ذلت و مسکنت کانشان عبرت ہوں گے ان شاء اﷲ تعالی ۔

اے اللہ مسلم امہ کے اندر اتحاد و اتفا ق پیدا کر۔ اور یہودیوں کی سازشوں سے مسلمانوں اور بالخصوص فلسطینیوں کی حفاظت فرما ۔آمین . (طالب دعا ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

No comments:

Post a Comment

ڈاکٹر محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کی شاعری پر کفر کے فتوے تحقیق

ڈاکٹر محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کی شاعری پر کفر کے فتوے تحقیق محترم قارئین کرام : علامہ اقبال اور قائداعظم کے خلاف فتوی دینے کے سلسلے میں تج...