Sunday, 5 August 2018

جشن آزادی کیسے منائیں ؟

جشن آزادی کیسے منائیں ؟

سوال تو اچھا ہے ۔

ادھر تو یہ ہوگا ۔

جھنڈیاں لگیں گی ۔

جھنڈے لگیں گے ۔ (ساتھ والوں‌ سے غیر اعلانیہ شرط لگا کر کہ بانس اور جھنڈا دونوں کس کے بڑے ہیں)

بچے سٹکر خریدیں گے ۔ بڑے بیج لگائیں گے ۔
ٹی وی والے ترانے گائیں گے ۔

14 اگست والے دن وطن کی محبت میں سرشار نواجوان ۔

موٹر سائیکلوں پر جھنڈے لگائے ۔

ٹنڈوں پر جھنڈے بنوائے ۔

سائنلنسر کی بانسریاں نکلوائے ۔

پورے شہر میں گشت فرمائیں‌ گے ۔

اس کے بعد جھنڈے یا تو اتر جائیں‌ گے یا بارشوں‌ میں گل جائیں گے ۔ جھنڈیاں کئی دنوں تک کوڑے کے ڈھیروں‌ پر یا پیروں تلے رلتی پھریں گی ۔ جذبے ٹھنڈے ہوجائیں‌ گے ۔ اور مادر وطن بھی ہمیشہ کی طرح ایک ٹھنڈا سانس لے کر پھر کسی مسیحا کے انتظار میں لگ جائے گی کہ شاید ۔ شاید ۔۔۔ کوئی اٹھے اور اس قوم کی تقدیر بدل دے ۔ اس ملک کی تقدیر بدل دے جس کی نگاہیں ستر (۷۰) سالوں سے اس انتظار میں پتھرا گئی ہیں ۔ ڈاکٹر فیض احمد چشتی ۔

No comments:

Post a Comment

معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیدارِ الٰہی

معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیدارِ الٰہی محترم قارئینِ کرام : : شب معراج نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالی کے دیدار پر...