اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رحمۃ اللہ علیہ عظیم المرتبت
مفسر،جلیل القدر محدث اور بلند پایہ فقیہ تھے،آپ کی نابغۂ روزگار شخصیت نے
تنہا وہ کام انجام دئے جو ایک انجمن اور تحریک انجام نہيں دے سکتی۔آپ نے
اپنی ساری زندگی اسلام کی نشر واشاعت اور دفاع اہل سنت کے لئے وقف کردی
تھی۔
ولادت مبارکہ : آپ کی ولادت مبارکہ 10 شوال المکرم 1272ھ م12
جون1856 ء،بروز اتوار ، ہندوستان کےمشہور شہر بریلی کے محلہ”جسولی“میں
ہوئی۔
اسم گرامی ولقب مبارک : آپ کے جدا مجد حضرت مولانا رضا علی
خان رحمۃ اللہ علیہ نے آپ کا نام”احمد رضا“رکھاجبکہ آپ کا پیدائشی نام
"محمد"تھا،اور تاریخی نام " المختار "ہے-
آپ کا لقب مبارک "اعلی
حضرت"زبان زد خاص وعام ہے : آپ "رضا"بطور تخلص استعمال فرماتے تھے،آپ نے
اپنےاسم گرامی کے ساتھ"عبد المصطفی "کا اضافہ بھی فرمایا،چنانچہ آپ فرماتے
ہیں:
خوف نہ رکھ رضا ذرا تو 'تو ہے عبد مصطفی
تیرے لئے امان ہے تیرے لئے امان ہے
آپ کے والد محترم کا اسم گرامی حضرت مولانا نقی علی خان رحمۃ اللہ علیہ
اور آپ کے جد امجد کا نام مبارک حضرت مولانارضا علی خان صاحب رحمۃ اللہ
علیہ تھا-
یہ دونوں حضرات اپنے وقت کے جلیل القدر علماءِ کرام میں شمار کئے جاتے تھے۔
آپ کی تربیت ایک علمی گھرانہ میں ہوئی جس کے نتیجہ میں آپ نے صرف چار ،
پانچ برس کی عمر میں قرآن مجید ناظرہ ختم کرلیا تھا اور اپنی بے پنا ہ
خداداد صلاحیتوں اور حیرت انگیز قوت حافظہ کی بناء پر صرف تیرہ سال اور دس
ماہ کی عمر میں علم تفسیر، حدیث، فقہ و اصول فقہ، منطق و فلسفہ علم کلام
اور مروجہ علوم دینیہ کی تکمیل کرلی۔(دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)
آپ علم وفضل کے اتنے بلندترین مقام پر فائز تھے کہ عرب و عجم کے علماء کرام
نے شاندارالفاظ میں آپ کو خراجِ تحسین پیش کیا اورعظیم الشان القاب
سےنوازا۔
1295ھ/1878ء میں اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمہ
اللہ اپنے والد کے ہمراہ پہلی بار حج بیت اللہ کیلئے حاضر ہوئے،مکہ مکرمہ
میں قیام کے دوران مشہور شافعی عالم دین حضرت" شیخ حسین بن صالح" آپ سے بے
حد متاثر ہوئے اور آپ کی بڑی تحسین و تکریم فرمائی،انہوں نے آپ کا یہ حیرت
انگیز کارنامہ دیکھا کہ آپ نے صرف ایک دن میں ان کی کتاب ”الجوھرۃالمضیۃ“کی
شرح نہایت فصیح و بلیغ عربی میں ”النیرۃالوضیۃ فی شرح الجوھرۃ المضیۃ“کے
نام سےتصنیف فرمائی۔
اس کے بعد آپ نے اس کتاب میں کچھ تعلیقات اور
حواشی کا اضافہ فرمایا اور اس کتاب کا تاریخی نام”الطرۃ الرضیۃ فی النیرۃ
الوضیۃ “ تجویز فرمایا۔
اسی طرح1322 ھ/1905ء میں آپ دوبارہ زیارت
حرمین شریفین کے لیے گئے تو اس بار وہاں کے علماء کبار کیلئے نوٹ (کرنسی)
کے ایک مسئلے کا حل ”کفل الفقیہ الفاہم فی احکام قرطاس الدراہم“کے نام سے
تحریر فرمایا۔ اس کے علاوہ ایک اور کتاب “الدولۃ المکیّہ“بھی تحریر فرمائی،
جس میں حضوراکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے علم غیب کے اثبات پرعالمانہ
اور محققانہ بحث فرمائی اور حضوراکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے علم غیب
کوقرآن کریم واحادیث شریفہ کی روشنی میں ثابت فرمایاہے۔
آپ کی
تصانیف،مؤلفات ،رسائل اور کلام میں عشق رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے
رنگارنگ جلوے نظر آتے ہیں،آپ کے نظم ونثر میں محبت رسول صلی اللہ علیہ والہ
وسلم کا عنصر غالب رہا-جس کی چند مثالیں یہ ہیں:
اللہ کی سر تا بقدم شان ہیں یہ
ان سا نہیں انسان وہ انسان ہیں یہ
قرآن تو ایمان بتاتا ہے انہیں
ایمان یہ کہتا ہے مِری جان ہیں یہ
دربار سید المرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں اس طرح معروضہ کرتے ہیں:
اک دل ہمارا کیا ہے آزار اس کا کتنا
تم نے چلے پھرتے مردے جلادئے ہیں
آنے دو یا ڈوبودو اب تو تمہاری جانب
کشتی تم ہی پہ چھوڑی لنگر اٹھادئے ہیں
ایک میں کیا مِرے عصیاں کی حقیقت کتنی
مجھ سے سو لاکھ کو کافی ہے اشارہ تیرا
سرورکونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جود وعطا سے متعلق فرماتے ہیں:
واہ کیا جود وکرم ہے شہ بطحاتیرا
"نہيں"سنتا ہی نہیں مانگنے والاتیرا
تیرے ٹکڑوں پہ پلے غیر کی ٹھوکر پہ نہ ڈال
جھڑکیاں کھائیں کہاں چھوڑ کے صدقہ تیرا
دھارے چلتے ہیں عطا کے وہ ہے قطرہ تیرا
تارے کھلتے ہیں سخا کے وہ ہے ذرّہ تیرا
فیض ہے یا شہِ تسنیم نِرالا تیرا
آپ پیاسوں کے تجسس میں ہے دریا تیرا
اغنیا پلتے ہیں در سے وہ ہے باڑا تیرا
اصفیا چلتے ہیں سر سے وہ ہے رستا تیرا
تیرے قدموں میں جو ہیں غیر کا منہ کیا دیکھیں
کون نظروں پہ چڑھے دیکھ کے تلوا تیرا
رفعت شان مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے متعلق فرماتے ہیں:
فرش والے تری شوکت کا عُلو کیا جانیں
خسروا عرش پہ اڑتا ہے پھریرا تیر
حضرات اہل بیت کرام کی شان اس طرح بیان کرتے ہیں:
تیری نسل پاک میں ہےبچہ بچہ نور کا
تو ہے عین نور تیرا سب گھرانہ نور کا
آپ کو بارگاہ غوثیت سے اٹوٹ وابستگی تھی،بارگاہ حضور غوث اعظم رحمۃ اللہ علیہ میں آپ نے اس طرح نذرانۂ عقیدت پیش کیا:
واہ کیا مرتبہ اے غوث ہے بالا تیرا
اونچے اونچوں کے سَروں سے قدم اعلیٰ تیرا
سر بھلا کیا کوئی جانے کہ ہے کیسا تیرا
اولیا ملتے ہیں آنکھیں وہ ہے تلوا تیرا
تجھ سے در، در سے سگ اور سگ سے ہے مجھ کونسبت
میری گردن میں بھی ہے دور کا ڈورا تیرا
اس نشانی کے جو سگ ہیں نہیں مارے جاتے
حشر تک میرے گلے میں رہے پٹا تیرا
میری قسمت کی قسم کھائیں سگانِ بغداد
ہند میں بھی ہوں تو دیتا رہوں پہرا تیرا
حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بارگاہ بے کس پناہ میں حضرت غوث اعظم کا اس طرح وسیلہ پیش کیا:
تیری سرکار میں لاتا ہے رضا اس کو شفیع
جو میرا غوث ہے اور لاڈلا بیٹا تیرا
مذہب و مشرب : اعلی حضرت فاضل بریلوی رحمۃ اللہ علیہ نسبت کے لحاظ سے"
پٹھان" تھے،مسلک کے اعتبار سے "حنفی"اور مشرب کے لحاظ سے قادری تھے-
شرفِ بیعت وخلافت
1295 ھ / 1877ء میں حضرت شاہ آل رسول مار ہروی رحمہ اللہ سے سلسلۂ قادریہ
میں بیعت ہوئے اور دیگر سلاسل مثلاً سلسلۂ چشتیہ ، سہروردیہ اور نقشبندیہ
وغیرہ میں دوسرے مشائخ سے خلافت و اجازت حاصل کی۔
تصانیف : آپ نے
شان رسالت ،فضائل ومناقب اور عقائد پر (62)کتا بیں تحریر فرمائیں،حدیث اور
اصول حدیث پرتیرہ(13)کتابیں،علم کلام اور مناظرہ پر(35)فقہ اور اصول فقہ پر
159 کتابیں اور متفرق باطل فرقوں کے رد میں (400)سے زائد کتابیں لکھی - آپ
کی تصانیف میں ایک شہرۂ آفاق کتاب"العطایا النبویۃ فی الفتاوی الرضویۃ "جو
"فتاوی رضویہ"کے نام سے جانی جاتی ہے ۔
آپ نے اردو زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ بھی فرمایا،جس کا نام "کنز الایمان"ہے-
کرامت : یوں تو آپ سے بے شمار کرامتوں کا صدور ہوا ہے،یہاں بطور نمونہ ایک کرامت لکھنے کی عزت حاصل کی جارہی ہے :
ایک مرتبہ آپ ٹرین میں "پیلی"سے "بریلی"تشریف لارہے تھے،ٹرین "نواب گنج"کے
اسٹیشن پر ایک دومنٹ کے لئے رکی،نماز مغرب کا وقت ہوچکاتھا،آپ احباب کے
ساتھ پلیٹ فارم پر نماز کی ادائیگي کے لئے اترے ،احباب پریشان ہوئے کہ گاڑی
چلی جائے گي-اعلی حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے ارشاد فرمایا:فکر مندہونے کی
ضرورت نہیں؛گاڑي ہمیں لے کرہی جائے گي!
چنانچہ اذان دلواکر بڑے خضوع وخشوع سے باجماعت نماز شروع کردی-
ادھر ڈرائیور نے انجن چلایا لیکن وا ایک انچ بھی آگے نہ بڑھا،ڈرائیور نے
انجن کو پیچھے کی طرف چلایا تو وہ چل پڑا،اس نے دوبارہ آگے کی طرف چلایا تو
نجن پہلے والی جگہ پر آکر بند ہوگيا-
ایک آواز بلند ہوئی کہ دیکھو
وہ درویش نماز ادا کررہا ہے،اسی وجہ سے ریل نہیں چلتی،لوگ آپ کے گرد جمع
ہوگئے ،انگریز گارڈ جو حیران کھڑا تھا ،بڑے ادب سے آپ کے قریب بیٹھ گیا،جو
نہی آپ نماز سے فارغ ہوکر ریل میں سوار ہوئے ریل چل پڑي،انگریز گارڈ آپ سے
متعارف ہوااور اپنے بچوں سمیت بریلی شریف حاضر ہوکر مشرف بہ اسلام ہوگیا-
وصال مبارک:اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کا وصال مبارک 25،صفر المظفر1340ھ م
28 اکٹوبر 1921،بروز جمعہ ادھر مؤذن صاحب اذان جمعہ میں "حی علی
الفلاح"کہا اور ادھر آپ نےکلمۂ طیبہ پڑھا،اور مولانا مصطفی رضا خان صاحب سے
فرمایا :سورۂ یسین شریف اور سورۂ رعد شریف تلاوت کرو!اس کے بعد آپ کے چہرۂ
مبارک پر ایک نور ظاہر ہوااورآپ اس دنیا ئے فانی سے کوچ فرماگئے- (دعا گو
ڈاکٹر فیض احمد چشتی)
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
درسِ قرآن : وَ وَرِثَ سُلَیْمٰنُ دَاوٗدَ سورہ نمل آیت 16
درسِ قرآن : وَ وَرِثَ سُلَیْمٰنُ دَاوٗدَ سورہ نمل آیت 16 محترم قارئینِ کرام ارشادِ باری تعالیٰ ہے : وَ وَرِثَ سُلَیْمٰنُ دَاوٗدَ وَ قَالَ یٰ...
-
شوہر اور بیوی ایک دوسرے کے اعضاء تناسلیہ کا بوسہ لینا اور مرد کو اپنا آلۂ مردمی اپنی بیوی کے منہ میں ڈالنا اور ہمبستری سے قبل شوہر اور...
-
شانِ حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ قرآن و حدیث کی روشنی میں محترم قارئینِ کرام : قرآن پاک میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے : وَ یُطْعِمُوْ...
-
درس قرآن موضوع آیت : قُلۡ ہَلۡ یَسۡتَوِی الَّذِیۡنَ یَعۡلَمُوۡنَ وَ الَّذِیۡنَ لَا یَعۡلَمُوۡنَ قُلْ هَلْ یَسْتَوِی الَّذِیْنَ یَ...
No comments:
Post a Comment