Monday, 24 July 2017

نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم نور ہیں وہابی علماء کی گواہی


نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم نور ہیں وہابی علماء کی گواہی

اس بات پر اتفاق ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم نور خدا ہیں،رسول صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم خدا اللہ کے پیدا کیئے ہوئے نور ہیں۔ فتاویٰ ثنائیہ جلد 2 صفحہ 793 علامہ ثناء اللہ امر تسری غیر مقلد وہابی)
(وہابیوں کا عقیدہ قرآن مخلوق ہے غلط عقیدہ ہے)
دیگر وہابی علماء کا اس عقیدہ سے اتفاق :
غیر مقلد عالم عبد اللہ روپڑی لکھتے ھیں : سورج چاند رسول اللہ صلی اللہ علیہ کے نور سے چمکتے ھیں ۔ (مظالم روپڑی صفحہ 47)

غیر مقلد وہابی عالم نواب وحید الزمان لکھتا ھے : اللہ سبحانہ نے تخلیق کرنے کا آغاز نور محمدی صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا ۔ (ہدیہ المھدی جلد 1 ص 56)
غیر مقلد وہابی مذہب کے مجدد نواب صدیق حسن خان بھوپالی کہتے ھیں : آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کا نور اور اس کے ذات کی تجلی ھیں ۔ (نفخ الطیب ص 60)
کیا کہتے ہیں نورانیت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم کے منکر وہابی حضرات ان کے بڑے بڑے علماء لکھ رہے ہیں ہمارا عقیدہ ہے رسول خدا صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم اللہ کے پیدا کیئے ہوئے نور ہیں اور اس بات پر اتفاق ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم اللہ کے پیدا کیئے ہوئے نور ہیں اب ان پر لگایئے مشرک بدعتی اور گمراہ کے فتوے ۔ الحمد للہ اہلسنت و جماعت کے عقائد و نظریات حق ہیں ۔ (ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

No comments:

Post a Comment

مسئلہ رفع یدین مستند دلائل کی رشنی میں

مسئلہ رفع یدین مستند دلائل کی رشنی میں محترم قارئینِ کرام : علماء امت کا فیصلہ ہے کہ جن اختلافی مسائل میں ایک سے زائد صورتیں "سنّت&quo...