Tuesday, 25 July 2017

حضور اکرم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم کی زیارت اور سگ مدینہ کہنا


حضور اکرم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم کی زیارت اور سگ مدینہ کہنا

حضور اکرم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم کی زیارت حاصل ہوتی ہے،اولیاء اللہ علیہم الرّحمہ کے عملیات و وظائف پڑھنا، کاش مدین کا کتا ہوتا آپ کی دیوار کے سایہ میں بیٹھتا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم کا روحانی قرب حاصل ہوتا ہے۔(سراجامنیرا صفحہ 17 (سراجامنیرا صفحہ 17 غیر مقلد علامہ ابراہیم میر سیالکوٹی)

جی جناب

(1) نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم اگر زندہ نہیں ہیں تو زیارت کیسے کرواتے ہیں ؟

(2) اگر آپ صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم امتیوں کو جانتے نہیں ہیں تو کیسے علم ہوتا ہے کوئی زیارت کا متمنی ہے اور وظائف زیارت پڑھ رہا ہے اسے زیارت کرواؤں ؟
(3) اور حضرت جامی رحمۃ اللہ علیہ نے جس شعر مدینہ طیبہ کا سگ یعنی کتا ہونے کی تمنا کی ہے اسے لکھ کر شیخ الاسلام وہابیہ غیر مقلدین علامہ ابراہیم میر سیالکوٹی اور علامہ عبد الرّحمٰن جامی رحمۃ اللہ علیہ واقعی کتے ہوگئے جیسا کہ غیر مقلد نجدی حضرات اہلسنت جو اپنے آپ کو عاجزی کے طور پر سگ مدینہ کہتے ہیں ان کو کتا کتا اور کتے مذہب والے کی پوسٹیں بناتے اور لکھتے ہیں یہاں کیا کہیں گے جناب عالی ؟

نوٹ : اُوٹ پٹانگ باتیں نہ کی جائیں جواب بحوالہ قرآن و حدیث دیا جائے ، یہ کہنا جواب نہیں کہ یہ مولوی ہمارے حجت نہیں ، جناب والا از روئے قرآن و حدیث اور تمہارے فتوؤں کی روشنی میں ان پر کیا فتویٰ لگے گا ؟ جواب کا منتظر:ڈاکٹر فیض احمد چشتی

No comments:

Post a Comment

معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیدارِ الٰہی

معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیدارِ الٰہی محترم قارئینِ کرام : : شب معراج نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالی کے دیدار پر...