Sunday, 16 July 2017

برطانوی سلطنت میں امام احمد رضا بریلوی رحمۃ اللہ علیہ کا فتوی

برطانوی سلطنت میں امام احمد رضا بریلوی رحمۃ اللہ علیہ کا فتوی

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلّم نے نصرانی کے کھانے سے ممانعت فرمائی ہے (مصنف ابن ابی شیبہ ،ابو داؤ د،ترمذی ،مسنداحمد)اگر ظاہری نجاست نہ ہو تو کافر کا جھوٹا ناپاک نہیں ، مگر لازمی نہیں کہ جو چیز ناپاک نہ ہو ، وہ طیب بھی ہو ،جیسے ناک کی رینٹھ ناپاک نہیں ، مگر کون عقلمند اسے اپنی زبان سے لگانا پسند کرے گا ،بحمد اللہ کافر کے جھوٹے سے بھی مسلمانوںکو ایسی ہی نفرت ہے ،یہ نفرت دورکرنا ،مسلمانوں کی نظروں میں کافروں کی برائی کو ختم کرنا ہے ، یا کم کرنا ، علماء نے تصریح فرمائی ہے ، مفتی کو وہی فتوی دینا چاہیے ، جو عوام کیلئے مفید ہو ، عوام کا فائدہ اسی میں ہے کہ کافروں کی نفرت ان کے دلوں میں باقی رہے ، دلائل شرعیہ سے ثابت ہےکہ کافر کے جھوٹے سے بچنا ضروری ہے ، یہاں نصاری کا حکم ہنود سے سخت تر ہے ، کیونکہ یہاں ان کی سلطنت ہے ،نفرت میں کمی سے تبدیل مذہب یا کم ازکم ضعف ایمان کا اندیشہ ہے ، یہاں اسلام کے صدر اول پر قیاس کرنا جہالت ہے ، کیونکہ اس وقت وہ کمزور اور ہمارے ماتحت تھے ،انھیں اسلام کی طرف آنے کی دعوت دینا مقصود تھی ، اب تو معاملہ ہی الٹ ہوگیا ہے ، میرے نزدیک یہی ہے ، اور میں نے اس پر کئی مرتبہ فتوی دیا ہے ، اللہ میرا رب ہے ، اسی پر اعتماد اور اسی پر بھروسہ ہے ۔(فتاوی رضویہ، ،ج٢،ص٣١٤تا٣٢٠،مختصرا)(دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

No comments:

Post a Comment

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ محترم قارئینِ کرام : کچھ حضرات حضرت سیدہ فاطمة الزہرا رضی اللہ عنہا کے یو...