Tuesday, 25 July 2017

نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم اپنے غلاموں کے گھر تشریف لاتے ہیں ، زیارت سے مشرف فرماتے ہیں ، جانتے ہیں کہ مکان میں کیا ہے

نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم اپنے غلاموں کے گھر تشریف لاتے ہیں ، زیارت سے مشرف فرماتے ہیں ، جانتے ہیں کہ مکان میں کیا ہے ۔ (سراجا منیرا صفحہ 26 ،مطبوعہ فاران اکیڈمی لاہور غیر مقلد عالم ابراہیم سیالکوٹی)

نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم زیارت کرواتے ہیں،آپ صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم تشریف لاتے ہیں اور جانتے ہیں ،کہ اس گھر میں کیا ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم شاہ عبد العزیز محدث دہلوی علیہ الرحمہ کو زیارت کرواتے ایک بار شاہ صاحب کے ہاں مہمان آیا جو حقہ پیتا تھا وہ حقہ مکان سے نکالنا یاد نہ رہا نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم تشریف لائے تو فرمایا اس میں مکان میں حقہ ہے ہم یہاں تشریف فرما نہیں ہونگے ۔ (سراجا منیرا صفحہ 26 ، 27 غیر مقلد عالم ابراہیم سیالکوٹی)

مسلمانان اہلسنت پر فتوے لگانے والے غیر مقلد وہابی حضرات اپنے اس شیخ الاسلام پر کیا فتویٰ لگاتے ہیں ؟؟؟

غیر مقلدین منکرین سے صرف ایک ہی سوال یہ سب کچھ لکھ کر تمہارا مولوی اور شاہ صاحب مشرک ، بدعتی گمراہ ہوئے کہ نہیں ؟ اگر ہوئے کوئی فتویٰ لگایا غیر مقلدین نے اگر لگایا ہے تو ثبوت دیں اور اگر نہیں لگایا جو یقیننا نہیں لگایا تو کیوں جناب یہ دہرا معیار کیوں اپنوں کے لیئے اور فتوے اور دوسروں کےلیئے اور فتوے کیوں ؟

اس حوالے سے جو کہ غیر مقلد عالم کا ہے سے ثابت ہوا مسلمانان اہلسنت کا عقیدہ حق ہے اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلّم اپنے غلاموں کو زیارت سے نوازتے اور اپنے غلاموں کے گھر تشریف لاتے ہیں کاش اے نجدیو نجدی کی غلامی کی بجائے تم نے غلامی مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلّم کی ہوتی ۔

نوٹ : شیخ الاسلام غیر مقلد وہابی حضرات علامہ میر ابراہیم سیالکوٹی لکھتے ہیں اگر زیارت نہ ہو تو سمجھو گناہوں کی نجاست کی وجہ سے زیارت نہیں ہوئی غیر مقلد منکرین حیات النبی و زیارت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم کےلیئے لمحہ فکریہ نجدیو اپنے اندر کی غلاظت نکالو ۔

آئیں بائیں شائیں نہ کریں ادھر ادھر کی من گھڑت پوسٹیں مت کمنٹ کریں گالم گلوچ سے پرھیز کریں اور ہمارے سوال کا جواب دیں ۔(ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

No comments:

Post a Comment

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ محترم قارئینِ کرام : کچھ حضرات حضرت سیدہ فاطمة الزہرا رضی اللہ عنہا کے یو...