Tuesday, 25 July 2017

لا الٰہ الاّ اللہ چشتی رسول اللہ کا جواب حکیم الامت دیوبند کی زبانی


لا الٰہ الاّ اللہ چشتی رسول اللہ کا جواب حکیم الامت دیوبند کی زبانی

لا الٰہ الاّ اللہ چشتی رسول اللہ : بمعنیٰ پیغام پہنچانے والا لیا جائے گا یہ کلمہ کفر نہیں ہے صحابی رضی اللہ عنہ نے کہا انی رسول اللہ الیکم حدیث مشکوٰۃ ہے ۔ السّنۃ الجلیہ فی الچشتیہ العلیہ صفحہ نمبر 111 حکیم الامت دیوبند جناب تھانوی صاحب ۔
یہ نایاب کتاب فقیر کو بڑی مشکلوں سے حاصل ہوئی اس میں اور بھی بہت کچھ ہے جو ان شاء اللہ پیش کیا جائے گا سردست اس اعتراض کا جواب پڑھیں جو جاھل دیابنہ دجل و فریب دے کر سادہ لوح اہلسنت مسلمانوں کو گمراہ کرتے ہیں مکمل صفحہ پڑھیں اس سے اگلا صفحہ بھی اس کے بعد پیش کیا جائے گا جس میں تھانوی صاحب صاف لکھ رھے ھیں یہ کسی صورت کفر نہیں بمعنیٰ لغوی پیغام رساں لیا جائے گا جیسا کہ صحابی رضی اللہ عنہ نے کہا اور حضرت خواجہ امیری کا مقصد اس کا امتحان لینا تھا تھانوی صاحب نے بہت ہی زبردست جواب دیا ہے ایک بار مکمل جواب ضرور پڑھیں ۔

بقیہ جواب لاالٰہ الاّ اللہ چشتی رسول اللہ :از حکیم الامت دیوبند تھانوی صاحب لکھتے ہیں مصلحت  اس میں یہ تھی کہ اگر راسخ العقیدہ ہے تو مجھے خلاف شرع نہ سمجھے گا اور تاویل کرے گا  ورنہ بھاگ جائے گا ۔ السنۃ الجلیہ فی الچشتیۃ العلیہ صفحہ نمبر 112 حکیم الامت دیوبندجناب علامہ اشرف علی تھانوی صاحب امید ہے سادہ لوح اہلسنت کو دھوکے اور فریب سے بہکانے والوں کو ان حکیم الامت صاحب کا تسلی بخش جواب پسند آئے گا اور آئیندہ ایسے فریب نہیں دیں گے اور سادہ لوح سنی مسلمانوں کا ایمان و عقیدت اور اولیاء اللہ علیہم الرّحمہ سے عقیدت ان فریبیوں سے محفوظ رھے گی پوسٹ اوّل اور یہ ملا کر مکمل جواب پڑھیں تھانوی صاحب کی طرف سے ۔(ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

No comments:

Post a Comment

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ محترم قارئینِ کرام : کچھ حضرات حضرت سیدہ فاطمة الزہرا رضی اللہ عنہا کے یو...