Wednesday, 5 July 2017

ایمانِ ابو طالب اور حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ قادری کہلانے والوں کے نام

ایمانِ ابو طالب اور حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ قادری کہلانے والوں کے نام






محترم قارئینِ کرام : بہت سے لوگ خود کو حضرت سیدنا غوث الاعظم حسنی حسینی سید شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی نسبت سے قادری کہلا کر لوگوں کے بےوقوف بناتے ہیں مگر حضرت سیدنا غوث الاعظم حسنی حسینی سید شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ سے خود کو بڑا عالم ، محکک و دانشور سجھ کر ان کے عقاٸد و نظریات کے خلاف فتنہ پھیلاتے ہیں پھر بھی ایسے لوگوں کو لمحہ بھر کےلیے شرم و حیا نہیں آتی کہ حضرت سیدنا غوث الاعظم حسنی حسینی سید شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے عقاٸد و نظریات کے خلاف سارا زور لگا کر یہ قادری کیسے اور کون سے قادری ہیں ؟ ۔ آٸیے اس مسٸلہ ایمان ابوطالب پر حضرت سیدنا غوث الاعظم حسنی حسینی سید شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے ارشادات پڑھتے ہیں شاید کہ اترجاۓ کسی کے دل میں ان کی بات : ⏬

حضرت سیّدنا غوثُ الاعظم سیّد شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے  ہیں : جب ابوطالب پر موت کا وقت آیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا ! اے میر چچا ! لا الٰہ الا اللہ پڑھیے میں اس کلمہ کی وجہ سے اللہ کے پاس آپ کی شفاعت کروں گا ‘ تو ابوطالب نے کہا مجھے علم ہے کہ آپ سچے ہیں لیکن میں اس کو ناپسند کرتا ہوں کہ یہ کہا جائے کہ ابوطالب موت سے گھبرا گیا ۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ابو طالب کی مغفرت طلب کرنے سے کرنے سے منع فرما دیا ۔ (تفسیر الجیلانی جلد نمبر 3 صفحہ نمبر 457 مطبوعہ المکتبۃ المعروفیہ کانسی روڈ کوئٹہ پاکستان)

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اپنے چچا  ابو طالب کی ہدایت کا سوال کیا تو ہدایت نہ دی گئی ، حضرت حمزہ کے قاتل وحشی (رضی اللہ عنہما) کو ہدایت عطاء کی گئی ۔ (الغنية لطالبي طريق الحق الجزء الثانی صفحہ ۴۹ مطبوعہ دارالکتب العلمیہ بیروت لبنان،چشتی)(غُنیۃ الطالبین مترجم اردو ہزاروی صفحہ 263 مطبوعہ فرید بکسٹال اردو بازار لاہور پاکستان)(غُنیۃ الطالبین مترجم اردو بدایونی صفحہ 263)(غُنیۃ الطالبین مترجم اردو مبشر  صفحہ نمبر 415)

محترم قارئینِ کرام : آج کل بعض لوگ کہہ رہے ہیں کہ : سیدنا ابوطالب علیہ السلام پہلا مسلمان اور پہلا صحابی اور کفیل رسول اللہ ہے ہمارے لیے ایمان آزمانے کے لیے ایمان کی کسوٹی ہے ، جو ابوطالب کو "علیہ السلام" کہے گا وہ ہمارا ہے جو ان کے بارے میں گندی زبان ہلائے ، وہ ہمارا نہیں ہے ۔۔۔۔ اس سے دور رہنا چاہیے ۔۔۔۔ جو علی کے باپ کو کافر کہے وہ مومن نہیں ۔۔۔ کبھی بھی نہیں ۔۔۔۔ وغیرہ ۔

ہمارا سوال یہ ہے کہ اگر ایسا ہی ہے جیسا کہ آپ لو کہہ رہے ہیں ، تو پھر ائمہ محدثین مفسرین علیہم الرّحمہ سے اتنی بڑی بات کیسے چُھپی رہ گئی اور انہیں علم کیوں نہ ہوسکا ؟

صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی سوانح و تعارف پہ بڑی بڑی کتابیں محدثین علیہم الرّحمہ  نے لکھیں ہیں ، تو جنابِ ابوطالب کا نام کیوں چھوڑ گئے ؟

حضرت سیّدنا غوثُ الاعظم شیخ سیّد عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ جو امام الاولیاء ہیں ، جن کے نام پر آپ کے آستانے چل رہے ہیں ، کیا وہ بھی اس حقیقت سے ناآشنا رہے ؟ ، آخر وہ کون سی وجوہات تھیں ، کہ سلف صالحین علیہم الرّحمہ جناب ابوطالب کے نام کی کانفرنسیں منعقد کرنے کی سعادت سے محروم رہے ؟ ، آخر وہ کیا وجہ تھی کہ اسلاف علیہم الرّحہ آپ کے خود ساختہ معیار پر "علیہ السلام" لکھ کر پورا نہ اتر سکے ؟ ، اس وقت جتنے لوگ ایمان ابی طالب کے مسئلہ کو لے کر انتشار پھیلا رہے ہیں ، ان سب سے گزارش ہے کہ آخر آج وہ کون سی آفت آن پڑی ہے کہ اہل سنت کو روافض کی جھولیوں میں ڈالنے کی بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں ، اور ایمان ابی طالب کے مسئلہ پر خاموشی توڑ کر اسے عوام میں یوں بیان کیا جارہا ہے ، جسے سُن کر بڑے بڑے اکابرینِ اہلسنّت پر لوگ انگلیاں اٹھانے لگ پڑے ہیں ؟ ، کیا آپ لوگ خود کو حضرت سیّدنا غوثُ الاعظم شیخ سیّد عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ سے بھی بڑے سید اور محب اہل بیت سجھتے ؟ اگر سجھتے تو بھی بتادیں اور اگر نہیں سمجھتے تو پھر کم از کم یہ سمجھنے کی کوشش کریں ، کہ انہوں نے جناب ابوطالب کے بارے میں آپ جیسا عقیدہ و نظریہ کیوں نہ رکھا ۔ (دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

1 comment:

  1. AssalamoAlaikum dr sahab I've translated this into english.

    maine isse English main translate krdiya hai
    http://www.abdulghous.co/2017/10/24/al-ghuniya-taliben-not-book-abdul-qadir-jilani-r/

    ReplyDelete

خارجی اور ناصبی

خارجی اور ناصبی وہ لوگ تھے جو حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ کے مرید و معتقد تھے جب حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ نے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ ...