سلفیوں کے شیخ ابن العثیمین لکھتے ہیں : ۔
واذا كان علماء اهل السنة لهم في هذا ثلاثة قول يخلو، وقول بانه لا يخلو، وقول بالتوقف (شرح عقیدہ الاوسطیہ للعثیمین ص 261)
علماء اہل سنت کے (نزول) کے بارے میں تین قول ہیں
1 : نزول کے وقت عرش خالی ہو جاتا ہے۔
2: نزول کے وقت عرش خالی نہیں ہوتا ۔
3: اس پر توقف کیا جائے ۔
ابن عثیمین نے اہلسنت پر یہ بہتان عظیم باندھا ہے کہ اہلسنت کے نزول کے متعلق تین قول ہیں البتہ ان کے فرقے کے اس متعلق یہ کہا جاسکتا ہے کہ ان کے تین مختلف اقوال ہیں جن سے جان چھڑانے کیلئے ابن عثیمین نے ان اقوال کو اہلسنت کی طرف منسوب کر دیا ہے ۔
اب بتایئے ان میں سے کس کا عقیدہ صحیح ہے ؟ ؟
پہلے قول کے مطابق نزول کے وقت اللہ کا عرش خالی ہو جاتا ہے اور بقول ابن عثیمین یہ اہلسنت کا قول ہے کہ عرش خالی ہوتا ہے ۔ دوسرے قول کے مطابق اللہ کا عرش خالی نہیں ہوتا یہ بھی اہلسنت کا قول ہے اور تیسرا یہ کہ اس پر توقف کیا جائے یہ بھی اہلسنت کا قول ہے۔
اب جو نزول کے وقت اللہ کے عرش کو خالی مانے وہ بھی اہلسنت جو عرش کو خالی نہ مانے وہ بھی اہلسنت اور جو یہ کہے کہ اسے معلوم نہیں کہ کیا ہوتا ہے تو وہ بھی اہلسنت۔ نعوذ باللہ من ذالک یہ عقائد ابن عثیمین نے کہاں سے لئے ہیں اسلاف میں سے کس نے کہا ہے کہ نزول کے متعلق تین قول ہین اور تینوں اہلسنت کے ہیں اور حق ہیں ؟
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ
حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ محترم قارئینِ کرام : کچھ حضرات حضرت سیدہ فاطمة الزہرا رضی اللہ عنہا کے یو...
-
شوہر اور بیوی ایک دوسرے کے اعضاء تناسلیہ کا بوسہ لینا اور مرد کو اپنا آلۂ مردمی اپنی بیوی کے منہ میں ڈالنا اور ہمبستری سے قبل شوہر اور...
-
شانِ حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ قرآن و حدیث کی روشنی میں محترم قارئینِ کرام : قرآن پاک میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے : وَ یُطْعِمُوْ...
-
درس قرآن موضوع آیت : قُلۡ ہَلۡ یَسۡتَوِی الَّذِیۡنَ یَعۡلَمُوۡنَ وَ الَّذِیۡنَ لَا یَعۡلَمُوۡنَ قُلْ هَلْ یَسْتَوِی الَّذِیْنَ یَ...
No comments:
Post a Comment