Sunday, 16 August 2015

غیر مقلد وہابی فرقہ اہلحدیث کا سلسلہ کب اور کہاں سے شروع ہوا؟

مولوی عبد الرشید غیرمقلد صاحب لکھتا ہے :
”علماء اہلحدیث کا سلسلہ برصغیر میں ان ( میاں نذیر حسن دہلوی غیرمقلد) سے شروع ہوتا ہے“۔
(چالیس علماء اہلحدیث 28)
فرقہ اہلحدیث انگریزوں کا پیدہ کردہ فرقہ ہے :۔
مولوی محمد حسن صاحب غیرمقلد بٹالوی جنہوں نے اپنے فرقہ کا نام انگریز سے اہلحدیث الارٹ کروایا تھا خود لکھتا ہے : ۔
اے حضرات یہ مذہب سے آزادی اور خود سری و خود اجتہادی کی تیز ہوا یورپ سے چلی ہے اور ہندستان کے شہر و بستی و کوچہ و گلی میں پھیل گئ ہے۔ جس نے غالباَ َ ہندوؤں کو ہندو اور مسلمانوں کو مسلمان نہیں رہنے دیا۔ حنفی اور شافعی مذہب کا تو پوچھنا ہی کیا"
(اشاعت السنۃ ص٢٥٥)
اس غیرمقلدیت کی سرپرستی کے لئے ایک زمینی ریاست بھوپال ان کو دی گئی : ۔
چنانچہ غیر مقلد وہابی نواب بھوپال صدیق حسن صاحب لکھتا ہے : "فرمان روایاں بھوپال کو ہمیشہ آزادگی مذہب (غیرمقلدیت) میں کوشش رہی ہے جو خاص منشاء گورنمنٹ انڈیا کا ہے"
ترجمان وہابیہ ص ٣))
آگے لکھتا ہے : ”یہ آزادگی مذہب جدید سے عین مراد انگلشیہ سے ہے" (ص ٥)۔
”یہ لوگ (غیرمقلدین) اپنے دین میں وہی آزادگی برتتے ہیں جس کا اشتہار بار بار انگریزی سرکار سے جاری ہوا۔ خصوصاََ دربار دہلی سے جو سب درباروں کا سردار ہے“۔
ترجمان وہابیہ ص32))

No comments:

Post a Comment

معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیدارِ الٰہی

معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیدارِ الٰہی محترم قارئینِ کرام : : شب معراج نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالی کے دیدار پر...