Monday 17 August 2015

صدر المدرسین شیخ المحدثین استاذ المتکلمین صدر الشریعہ بدر الطریقہ خلیفہ اعلٰحضرت حضرت علامہ مولانا مفتی حکیم ابوالعلا امجد علی قادری رضوی اعظمی رحمتہ الله علیہ

0 comments
سن ولادت : ۔ ایک اندازے کے مطابق سن ولادت ۱۳۰۰ھ یا ۱۳۰۱ھ بتایا جاتا ہے،نام امجد علی تھا۔

استاتذہ ٴ کرام:

خاص کر امام اہلسنت مفتی احمد رضا خاں محدث بریلوی، حضرت علامہ شیخ الحدیث وصی احمد محدث سورتی، حضرت علامہ مولانا ہدایت الله رام پوری، حضرت مولانا خدا بخش گھوسوی، حضرت مولانا الٰہی بخش کوپاگنجوی رحمتہ الله علیہم ۔

خلفاء عظام:

خاص کر حافظ ملت حضرت علامہ مولانا مفتی عبدالعزیز صاحب مبارکپوری، حضرت علامہ مولانا غلام جیلانی اعظمی، حضرت علامہ مولانا غلام یزدانی اعظمی، حضرت علامہ مولانا مفتی جامعہ اشرفیہ مبارکپور مفتی شریف الحق امجدی (شارح بخاری)، حضرت علامہ مولانا عبدالحق صاحب مبارکپوری، حضرت علامہ مولانا مفتی ظفر علی نعمانی صاحب بانی دارالعلوم امجدیہ کراچی پاکستان( سابق سینیٹر پاکستان)۔

اولاد امجاد:

صدر الشریعہ علیہ الرحمتہ نے تین شادیاں کی تھیں جن سے یہ اولاد ہوئی…
حضرت مولانا حکیم شمس الہدی، حضرت مولانا محمد یحییٰ، حضرت علامہ مولانا عبدالمصطفیٰ ازھری سابق شیخ الحدیث دارالعلوم امجدیہ کراچی پاکستان، حضرت علامہ مولانا عطاء المصطفیٰ صاحب، حضرت علامہ مولانا قاری رضاء المصطفیٰ صاحب بانی دارالعلوم نوریہ رضویہ کلفٹن کراچی، حضرت علامہ مولانا ثناء المصطفیٰ شیخ الحدیث دارالعلوم کلکتہ، حضرت علامہ مولانا بہا ؤ المصطفیٰ مصباحی، حضرت علامہ مولانا فداء المصطفیٰ مصباحی صاحب اور دو صاحبزادیاں۔

چند مشہور تلامذہ :

حضرت علامہ حافظ مولانا عبدالعزیز صاحب مبارکپوری، شیر بیشہٴ اہلسنت علامہ حشمت علی خان صاحب، محدثِ اعظم پاکستان حضرت علامہ سردار احمد صاحب لائلپوری (فیصل آباد)، مجاہد ملت حضرت علامہ حبیب الرحمن صاحب، حضرت علامہ غلام جیلانی اعظمی، حضرت علامہ غلام یزدانی اعظمی، حضرت علامہ عبدالمصطفیٰ ازھری شیخ الحدیث، حضرت علامہ امام النحو غلام جیلانی میرٹھی، حضرت علامہ مفتی رفاقت حسین کانپوری، حضرت علامہ عبدالمصطفیٰ اعظمی صاحب، حضرت علامہ مفتی محمد وقار الدین صاحب سابق مفتی و شیخ الحدیث دارالعلوم امجدیہ کراچی پاکستان، حضرت علامہ مفتی اعجاز ولی صاحب، حضرت علامہ مفتی خلیل احمد صاحب برکاتی بانیٴ دارالعلوم حیدرآباد سندھ، حضرت علامہ مفتی محمد شریف الحق صاحب امجدی مفتی جامعہ اشرفیہ مبارکپور وغیرھم۔

تصانیف و کارنامے:

حضرت صدر الشریعہ علیہ الرحمتہ کے بے شمار علمی و عملی کارناموں میں کچھ ایسے کارنامے ہیں جن میں کا ہر ایک اہل قلم کا موضوع سخن بن سکتا ہے اور ان پر مقالہ لکھنے کی جرأت کر سکتا ہے، وہ یہ ہیں۔
(1) فقہ حنفی کی اردو زبان میں انسائیکلو پیڈیا بہار شریعت 20 حصے
(2) فتاوٰی امجدیہ 4 ضخیم جلدوں میں
(3) حاشیہ شرح معانی الآثار عربی زبان میں
(4) ترجمہ کنز الایمان کا املا
(5) تلامذہ (شاگردوں) کا عظیم سلسلہ
(6) اولاد امجاد کا عالم ہونا
یہ وہ کارنامے ہیں جنکی نظیریں ملنا مشکل ہیں اگر ان کارناموں کو دنیائے سنیت سے الگ کر دیا جائے تو دنیائے سنیت عظیم نعمت سے محروم ہو جائے گی اور عمارت رضویت کا ایک اہم بنیادی ستون گرتا ہوا نظر آئے گا۔ ذیل میں ان کی مختصر تشریحات ملاحظہ فرماتے چلیں۔

وصال

سفرحج کے دوران آپ کو ٹھنڈ کی وجہ سے بخار ہوگیا جو نمونیہ کی شکل اختیار کر گیا اور آخر کر دو ذیقعد کو آپ وصال فرما فرما گئے ۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔