Tuesday, 21 April 2015

پھرآگئی اے مومنو سُن لو شبِ معراج

پھرآگئی اے مومنو سُن لو شبِ معراج
اللہ نے دِکھلائی ہے تم کو شبِ معراج
سرکار ملے جاکے ہیں اِس شب کو خدا سے
اِس واسطے کہتے ہیں سب اِس کو شبِ معراج
اُمت کو نمازوں کا ملا تحفہ ہے اِس میں
ہرگز نہ تم اے مومِنو بھولو شبِ معراج
رب نے تھا دیا حکم یہ جبرائیل ِ امیں کو
جاؤ میرے محبوب کو لاؤ شبِ معراج
قرآن میں خود رب نے کیا ذکر ہے اِس کا
اِس درجہ پسند آئی ہے رب کو شبِ معراج
حیراں تھے سب دیکھ کے یہ جن و ملک بھی
انسان کو اور قربِ خدا ہو شبِ معراج
کافر ہے حقیقت میں مسلمان نہیں وہ
بہائی نہیں اِک لمحہ بھی جس کو شبِ معراج
اے مومِنو پھر ہم کو مقدر سے ملی ہے
خوش ہو کے سب ہی آج مناؤ شبِ معراج
محبوب ومحب کا ہوا اِس شب میں ہے سنگم
بے مثل ہے اعظم یہی کہہ دو شبِ معراج
اعظم یہ ہر ایک راز سے افضل بخدا ہے
مقبولِ خدا وند ہے سمجھو شبِ معراج

No comments:

Post a Comment

ایمانِ ابوطالب کے بارے میں مسلمانانِ اہلسنت کے اکابرین کے خلاف بکواس کرنے والوں کو انہی کے گھر سے جواب

ایمانِ ابوطالب کے بارے میں مسلمانانِ اہلسنت کے اکابرین کے خلاف بکواس کرنے والوں کو انہی کے گھر سے جواب محترم قارئینِ کرام : شیعہ مفسر قمی لک...