Monday, 20 April 2015

سوال نمبر 6:شامی شریف جو مذہب حنفی کی فقہ کی معتبر کتاب ہے ۔ سنا ہے کہ اس میں یہ مذکور ہے کہ چاروں اماموں نے اپنا مذہب قرآن و حدیث بتایا ہے ۔ پس قرآن و حدیث پر عمل کرنا ، ان کی تابعداری کرنا چاہئے یا قرآن و حدیث پر عمل چھوڑکر ان کے اقوال کو ماننا ، ان کی تقلید کرنا چاہیئے ؟


جواب : ائمہ اربعہ رحمہ اللہ سے فقہ کے جو اصول متواتر ہیں ان میں مسائل ہیں دلائل نہیں تو بلاذکر دلائل مسائل کو جمع کرانا اور اس پر متواتر عمل ہونا یہ ائمہ اربعہ رحمہ اللہ سے جواز تقلید کا متواتر ثبوت ہے ۔ ہر کہ شک آرد کافر گردد ۔ البتہ انہوں نے مجتہدین کو فرمایا کہ مجتہد پر اجتہاد واجب ہے ، تقلید حرام ۔ اس حکم کو عوام پر چسپاں کرنا یحرفون الکلم عن مواضعه كی بدترین مثال ہے ۔
#########################################
سوال نمبر 7:چاروں ائمہ سے پہلے بھی یہ تقلید جاری تھی یا نہیں ؟ اور تھی تو کس کی ؟

جواب : فقہ کے اصوال بالاتفاق چار ہیں : کتاب و سنت ، اجماع و قیاس ۔ مجتہد ان چاروں دلائل سے مسائل لیتا ہے اور مقلد بھی انہی مسائل پر عمل کرتا ہے ، جو مجتہد نے ان چاروں میں سے کسی بھی دلیل سے لئے ہوں ، جیسے کامل اجتہاد کی بنیاد چار دلیلیں ہیں ، اسی طرح کامل مجتہد کی راہنمائی میں کتاب و سنت پر عمل کیا جائے ۔

No comments:

Post a Comment

حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی شانِ اقدس میں گستاخی کرنے والوں کےلیے لمحہ فکریہ

حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی شانِ اقدس میں گستاخی کرنے والوں کےلیے لمحہ فکریہ محترم قارئینِ کرام : حضرت عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے ...