Friday 3 April 2015

فضائل حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ احادیث مبارکہ کی روشنی میں

0 comments
احادیث کی روشنی میں

رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا:

اے اﷲ! معاويہ ؓ کو ہدایت دينے والا اورہدایت یافتہ بنا ديجئے اوراس کے ذریعہ سے لوگوں کو ہدایت ديجئے۔

(جامع ترمذی جلد2ص247)

رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا:

اے اﷲ! معاويہ ؓ کو حساب کتاب سکھا اور اس کو عذاب جہنم سے بچا۔

( کنز العمال)

رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا:

معاويہؓ میرا رازداں ہے، جو اس سے محبت کرے گا وہ نجات پائے گا، جو بغض رکھے گا وہ ہلاک ہو گا۔

(تطہیرالجنان ص19 بحوالہ محب طبری)

رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا:

اﷲ تعالیٰ قیامت کے دن معاويہ ؓ کو اٹھائیں گے ، تو ان پر نور ایمان کے چادر ہوگی۔

(تاریخ الاسلام حافظ ذہبی ؒ)

رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا:

میری امت میں معاويہ ؓ سب سے زیادہ بردباد ہیں

حضرت سیدنا امیر معاويہ بن ابی سفیان رضی اﷲ عنہ

صحابہ کرام رضی اﷲ عنہم کی نظر میں

سیدنا عمر فاروق بن الخطاب رضی اﷲ عنہ فرماتے ہیں:

جب امت میں تفرقہ اورفتنہ برپا ہو، تو تم لوگ معاويہ رضی اﷲ عنہ کی اتباع کرنا اور ان کے پاس شام چلے جانا۔ (تطہیر الجنان ص37)

حضرت علی رضی اﷲ عنہ فرماتے ہیں:

اے لوگو! تم معاويہ رضی اﷲ عنہ کی گورنری اور امارت کو نا پسند مت کرو، کیونکہ اگر تم نے انہیں (معاويہ رضی اﷲعنہ) گم کر دیا تو ديکھو گے کہ سر اپنے شانوں سے اس طرح کٹ کٹ کر گریں گے، جس طرح ہنظل کا پھل اپنے درخت سے ٹو ٹ کر گر تا ہے۔(البدايہ والنہايہ حافظ ابن کثیر ص130)

حضرت عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ عنہ فرماتے ہیں:

میں نے سيدنا معاويہ رضی اﷲ عنہ سے بڑھ کر کسی کو سردار نہیں پایا۔

حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ عنہ نے فرمایا:

میں نے معاويہ رضی اﷲ عنہ سے بہتر حکومت کےلئے موزوں کسی کو نہیں پایا۔ (تاریخ طبری ص215)

حضرت عمیر بن سعد رضی اﷲ عنہ فرماتے ہیں:

اے لوگو معاويہ رضی اﷲ عنہ کا ذکر بھلائی کے ساتھ کرو، رسول اﷲ ﷺ نے ان کو ہادی اور مہدی کے لقب سے نوازا (ترمذی باب فضائل معاويہ رضی اﷲ عنہ)

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔