Tuesday, 5 October 2021

منکرین میلاد سے چند سوال ؟ اور ہم اپنے جلسے جلوس و اجتماع دین سمجھ کر نہیں کرتے کا جواب

منکرین میلاد سے چند سوال ؟ اور ہم اپنے جلسے جلوس و اجتماع دین سمجھ کر نہیں کرتے کا جواب

تمام سوالات کے جوابات قرآن و حدیث اور عمل صحابہ رضی اللہ عنہم کی روشنی میں دیے جائیں اور گالم گلوچ و بیہودہ گوئی سے پرھیز کی جائے : اس لیے میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر اعتراضات کرنے والے دیبندی وہابی علماء و مبلغین اور فیس بکی مفتیے قرآن و حدیث اور عمل صحابہ رضی اللہ عنہم سے ان باتوں کو ثابت کریں اور منکرین میلاد بحوالہ جواب دیں گالم گلوچ اور اوٹ پٹانگ باتوں سے کام نہیں چلے گا جواب دیں : ⬇


نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیرت کانفرنس کتنی بار منائی تھی ؟


نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جشن بخاری کتنی بار منایا تھا ؟


نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دفاع پاکستان کانفرنس کتنی بار منائی تھی ؟


نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جشن نزول قرآن کتنی بار منایا تھا ؟


نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جلوس مدح صحابہ کتنی بار نکالا تھا ؟


نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یوم صحابہ کتنی بار منایا تھا ؟


نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نےجشن دیوبند کتنی بار منایا تھا ؟


نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اہلحدیث کانفرنس کتنے بار منائی تھی ؟


نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم یوم احسان الٰہی ظہیر کتنی بار منایا تھا ؟


نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یوم نانوتوی کتنی بار منایا تھی ؟


نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جہاد کانفرنس کتنی بار منائی تھی ؟


نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یوم شھداء کتنی بار منایا تھا ؟


نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کتنی مسجدوں کے مینار بنائے تھے ؟


یہ سعودی ڈے کہاں سے آیا ہے ؟


کیا یہ ضلالت اور بربادی کی طرف لے جانے والی بدعت نہیں ؟


عید میلادُالنَّبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو شرک وبدعت قرار دینے والوں کےلیے سعودی ڈے کا اہتمام کس طرح ایمان اور اسلام بن جاتا ہے ؟


ان کے یہ بڑے بڑے مدارس کہاں سے آئے ہیں ؟


کیا ان مدارس کا نصاب اور قیام کل کا کل بدعت نہیں ؟


مکہ شریف اور مدینہء منورہ کی مساجد پر لگائے گئے یہ لاکھوں کروڑوں روپیوں کے مینار اورگنبد کہاں سے آئے ہیں ؟


کیا یہ کھلی ہوئی بدعت نہیں ؟


سعودی کرنسی پر یہ گمراہ وہابی نجدی حکمرانوں کی تصاویر کہاں سے آئی ہیں ؟


کیا یہ جہنم میں لے جانے والی نجدی بدعت وہابیوں کی پیداوار نہیں ؟


یہ سعودی عرب کانام کہاں سے آیا ہے ؟


کیا یہ مقدس ترین ملک ۔ نجدیوں وہابیوں کے باپ داداوں کی ملکیت تھی جو اسے ظالم وجابر سعود نامی بدنام زمانہ غاصب حکمراں کے نام منسوب کردیا گیا ؟


یہ وہابیوں کے اخبارات اور رسائل کہاں سے آئے ہیں ؟ ۔ کیا یہ بدعت نہیں ؟


یہ پرنٹ کیا ہوا کاغذ پر قرآن کہاں سے آیا ہے ؟


کیا اس طرح قرآن کو چھاپنے کی ہدایت اللہ و رسول (عزوجل و صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نےدی ہے ؟


یہ پریس سے چھپی حدیث کی کتابیں کہاں سے آئی ہیں ؟


کیا یہ حدیث کی کتابوں کا جدید انداز میں چھاپنا اور منظرعام پر لانا بدعت نہیں ؟


یہ سیرت کے جلسے اور اہلحدیث کانفرنسوں کی بدعات کا سلسلہ کہاں سے آیا ہے ؟


یہ اہل حدیث اور سلفی نام کا بدعتی فرقہ کہاں سے آیا ہے ؟


یہ شوشل میڈیا کے ذریعے وہابی فر قہ کے گمراہ کن عقائد و نظریات کی تبلیغ و اشاعت کی اجازت کہاں سے آئی ہے ؟


یہ ڈاکٹر ذاکر نائیک اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو سعودی حکومت کے ذریعے دیے جانے والے سعودی ایوارڈ کی بد عت کہاں سے آئی ہے ؟


صد سالہ جشنِ دیوبند اور صد سالہ جشنِ جمیعت علمائے اسلام دیوبند کس دلیل سے جائز ہیں ؟


کیا یہ جشن منانا بدعت و گمراہی نہیں ہے ؟


ہم اپنے جلسے جلوس و اجتماع دین سمجھ کر نہیں کرتے : ⬇


محترم قارئینِ کرام : منکرینِ میلادُالنَّبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب لاجواب ہو جاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم اپنے جلسے جلوس و اجتماع دین سمجھ کر نہیں کرتے ۔ بدعت کے دوروں میں مبتلا یل لوگ اپنا ایک خود ساختہ من گھڑت قاعدہ بیان کرتے ہیں کہ : ’’للدین‘‘ (یعنی دین کےلیے) نیا اچھا کام جائز ہے اور ’’فی الدین‘‘ (دین میں بدعت) نیا اچھا کام ایجاد کرنا ناجائز ہے ۔ یا پھر ’’لغوی بدعت‘‘ کہہ کر اپنے جدید کاموں کو جائز قرار دیتے ہیں جبکہ ذکرِ میلادُالنَّبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ، صلوۃ وسلام اور ایصال ثواب کی محافل وغیرہ کو بدعت کہتے ہیں ۔ اس فریب کے جواب سے قبل ہم دین سمجھ کر نہیں کرتے کہنے والوں سے کچھ سوال : ⬇


کیا دین اور دنیا الگ ہیں ؟


(1) اس زمین کا خالق کون ؟


(2) اس آسمان کا خالق کون ؟


(3) اس سورج ، چاند ، اور ستاروں کا خالق کون ؟


(4) ہمارا خالق کون ؟


(5) ہمیں سوچنے سمھجنے کی صلاحیت کس نے دی ؟


(6) ہمیں اچھے اور برے کی کس نے پہچان کروائی ؟


(7) وہ قوانین جو سائنس کے ذریے ہم دریافت کر رہے ہیں کس نے بناٸے ؟


(8) وہ چیزیں جنہیں ہم کھا پی کر زندہ ہیں کس نے پیدا کی ؟


(9) کیا اللہ ہماری بات سننے پے قادر ہے ؟


(10) کیا وہ ہماری ہر بات سنتا اور ہر خیال جانتا ہے ؟


(11) کیا وہ ہمارا ہر عمل دیکھتا ہے ؟


(12) کیا وہ ہماری نیتوں سے واقف ہے ؟


(13) کیا جس طاقت کے ذریہ ہم اس دنیا میں عمل بجا لاتے ہیں اور ہماری اپنی یعنی ذاتی ہے یا حاصل کی ہوئی ہے ؟


(14) کیا قیامت میں ہمارے عمل کا حساب ہو گا ؟


(15) کیا ہم اپنی مرضی سے ہر وہ کام کر سکتے ہیں جس کا خیال ہمارے دل میں آئے ؟


(16) کیا اگر وہ رسول نہ بھیجتا تو ہم اس اکبر ، سبحان ، علی ، حی خدا کو پہچان سکتے ؟


(17) آخرت کےلیے ثواب اور ہم نیکیاں کہاں کماتے ہیں ؟


(18) کیا ہم نیکی اس کے حکم پے عمل کر کے کماتے ہیں یا جس کام کو ہم صحیح سمجھیں اس کام کی نیکی کا اجر الله دے گا ؟


(19) کیا یہ دنیا آخرت کی کھیتی نہی ہے ؟


(20) کیا اس دنیا کی قدرتی موجودات کو ہم نے تخلیق کیا ہے ؟


(21) کیا اجرام فلکی ہمارے تابع ہیں ؟


(22) کیا اس دنیا میں ہم اپنی مرضی سے آئے ہیں ؟


(23) ہم کیوں پیدا ہوئے ہیں ؟


(24) ہم کہاں جائیں گے ؟


(25) کیا الله اپنے علم سے ہر جگہ موجود نہیں ہے ؟


(26) کیا قرآن میں ہر شئی کا علم نہیں ہے ؟


(27) کیا موجودات الله کی اجازت کی محتاج نہیں کوئی بھی کام کرنے کےلیے ؟


(28) کیا الله محتاج ہے اور اس کا علم ہر شٸی کا احاطہ نہی کرتا ؟


(29) کیا ہم الله کی مخلوق نہی ؟


(30) کیا قرآن و حدیث میں کہیں یہ حکم ہے کہ ایک مسلمان کا دین اور دنیا الگ الگ ہیں ؟


ذرا سوچیے تو پھر دین اور دنیا الگ کہاں ہوئے ؟


للدین دین ، ’فی الدین اور لغوی بدعت کی تاویل کا جواب : ⬇


بدعت کے دوروں میں مبتلا لوگ ایک من گھڑت قاعدہ بیان کرتے ہیں کہ : ’’للدین‘‘ (یعنی دین کےلیے) نیا اچھا کام جائز ہے اور ’’فی الدین‘‘ (دین میں بدعت) نیا اچھا کام ایجاد کرنا ناجائز ہے۔یا پھر ’’لغوی بدعت‘‘ کہہ کر اپنے جدید کاموں کو جائز قرار دیتے ہیں جبکہ ذکر میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ، صلوۃ وسلام اورایصال ثواب کی محافل وغیرہ کو بدعت کہتے ہیں ۔


جواب : (1) سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ دیوبندی اور وہابی حضرات اپنے اصول کے مطابق ’’للدین‘‘ اور ’’فی الدین‘‘ کا یہ قاعدہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ثابت کریں یا صحابہ کرام علہیم الرضوان اجمعین سے ثابت کریں یا تابعین و تابع تابعین علہیم الرضوان اجمعین سے ثابت کریں ۔ عجیب بات ہے کہ ہم سنیوں سے تو ہر ہر بات پر ثبوت مانگا جاتا ہے لیکن خود اتنے بڑے قاعدے جس پر شریعت کا دار و مدار قائم کیا اس پر دیوبندی اور وہابی کوئی ایک بھی دلیل پیش نہیں کر سکتے لہذا ہم دیوبندیوں اور وہابیوں سے اس قاعدے کے ثبوت کا مطالبہ کرتے ہیں ؟


(2) دوسری بات یہ ہے کہ منکرین تو حدیث ’’کل بدعۃ ضلالہ‘‘ (ہرنیا کام گمراہی ہے) کے تحت کہتے ہیں کہ یہاں ’’کل‘‘ عمومیت کیلئے ہے لہٰذا ہر نیا کام گمراہی ہے ۔ تو اب ہم وہابیوں سے سوال کرتے ہیں کہ ’’للدین‘‘ یا ’’ لغوی بدعت‘‘ وغیرہ کہہ کر جن نئے کاموں کو دیوبندی اور وہابی جائز قرار دیکر انہیں اختیار کرتے ہیں ۔ وہ سب اس ’’کل‘‘ کی عمومیت سے کس طرح خارج ہو گئے ہیں ؟ جب ہر بدعت (نیا کام) گمراہی ہے تو پھریہ کہاں لکھا ہے کہ دین اسلام کےلیے (للدین) گمراہی نکالنا جائز ہے ؟ گمراہی تو بہر صورت گمراہی ہے اور یہ بات حدیث شریف میں قطعاََ نہیں کہ دین کےلئے ’’للدین‘‘ گمراہی جائز و ضروری ہے ۔ اور اُس گمراہی پر عمل کرنا درست ہے ۔ پس یا تو دیوبندیوں اور وہابیوں کے اس قاعدے میں خرابی ہے یا کہ (معاذ اللہ) اِس دین میں ، جس کی تقویت کےلئے گمراہی پر عمل کی ضرورت پڑے ۔ اب دین (اسلام) میں تو ہر گز ہرگز خرابی نہیں اس لئے ماننا پڑے گا کہ دیابنہ اور وہابیہ کے اس من گھڑت قاعددے میں خرابی ہے ۔


(3) تیسری بات یہ ہے کہ پورا ماہِ رمضان تروایح با جماعت پڑھنے کا حکم حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے وصال کے بعد حضرتِ عمر رضی اللہ عنہ نے دیا اور پھر اس کے بارے میں فرمایا ’’نعمۃ البدعۃِ ھذا‘‘ (یعنی) یہ اچھی بدعت ہے‘‘ ۔ (بخاری شریف باب فصل من قام رمضان)(مشکوۃ شریف جلد اول باب قیام شھر رمضان صفحہ ۲۷۶،چشتی)


تو اب ہم بدعت کے دوروں میں مبتلا لوگوں سے سوال کرتے ہیں کہ یہ تراویح کا طریقہ نماز ’’للدین‘‘ ہے یا ’’فی الدین‘‘ ؟ اب دیوبندی اور وہابی جو بھی جواب دیں اس کا ثبوت پیش کریں ۔ اگر للدین ہے تو کیا اس کو عبادت کا درجہ دینا اور کار ثواب سمجھنا جائز ہو گا ؟ اور اگر یہ عمل ’’فی الدین‘‘ہے تو کیا یہ ’’کل بدعۃ ضلالہ‘‘ کے مخالف ہے کہ نہیں ؟ اور دین میں اضافہ ہے کہ نہیں ؟


اسی طرح دیوبندی اور وہابی یہ بھی کہہ دیتے ہیں کہ نماز تراویح کا مذکورہ عمل ’’لغوی بدعت‘‘ ہے تو فقیر چشتی یہ سوال کرتا ہے کہ بالفرض یہی مان لیا جائے تو کیا یہ لغوی بدعت ’’عبادت‘‘ ہے کہ نہیں ؟ اس پر اجر و ثواب ملے گا کہ نہیں ؟ اور اسی طرح اگر کوئی محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو للدین سمجھ کر اختیار کرتا ہے تو یہ عمل بدعت ضلالہ سے خارج ہو کر جائز قرار پائے گا کہ نہیں ؟


(4) چوتھی بات یہ ہے کہ مخالفین کا یہ خود ساختہ قاعدہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر عدم اعتماد کا مظہر ہے ۔ کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تو فی الدین (دین اسلام میں) کو مستحسن فرما رہے ہیں اور جو دین اسلام میں نہ ہو للدین سے منع فرما رہے ہیں ۔ چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایاکہ ’من سن فی الاسلامہ سنہ حسنہ فلہ اجرھا و اجر من عمل بھا من بعد ہ من غیر ان ینقض من اجور ھم شئی‘‘ جو کوئی (دین) اسلام میں اچھا طریقہ جاری کرے گا اِس کو اُس (نئے طریقہ کے جاری کرنے پر) ثواب ملے گا ۔ اور اُس کو بھی جو اس پر عمل کریں گے۔اور ان کے ثواب سے کچھ کم نہ ہو گا ۔(صحیح مسلم کتاب الزکوۃ ۱/ ۳۲۷،چشتی)(ترمذی کتاب العلم ۲/۹۲۔چشتی)(نسائی ۱/۱۹۱)(سنن ابن ماجہ شریف ۱۸)


لہٰذا نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تودین اسلام میں نیا طریقہ ، اچھے نئے کام کو ایجاد کرنے پر اجر و ثواب کی خوشخبری سنا رہے ہیں لیکن اعتراض کرنے والے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مخالفت کرتے ہوئے ’’فی الاسلام‘‘ (یعنی دین اسلام میں) ایجادات کو منع کر رہے ہیں ۔ اب خود سوچیے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فی الدین (دین اسلام میں نئے کاموں) کو جائز فرما رہے ہیں اور اعتراض کرنے والے فی الدین (دین اسلام میں نئے کاموں) کو گمراہی و جہالت کہہ رہے ہیں ۔ معاذﷲ یہ کلیہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے خلاف ہوا کہ نہیں ؟ کیا یہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مخالفت نہیں کی جا رہی ؟


اور پھریہ لوگ جو فی الدین سے خارج ہو اس کو ’’للدین‘‘ (دین اسلام کےلیے) کا نام دیکر اچھا قرار دیتے ہیں جبکہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فی دین سے خارج کو بُرا فرماتے ہیں جیسا کہ خود نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’ما لیس منہ‘‘ جو دین میں سے نہ ہو ‘‘ یعنی جس کی اصل دین میں ثابت نہ ہو وہ رد ہے ۔ پس ان فی الدین کے منکروں کو ’’جو دین میں سے نہ ہو‘‘ کے الفاظ پر غور کر نا چاہیے ۔


نہ معلوم ان لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ جو دین میں نہ ہو ’’ یعنی جس کو حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم رد فر ما رہے ہیں اُس ’’مردود‘‘ کو یہ منکر ’’للدین،، کا نام دیکر اچھا کہہ رہے ہیں اور جس کو حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ’’سنہ حسنہ‘‘ کہہ کر ’’فی الاسلام‘‘ میں داخل کر رہے ہیں اس کو یہ منکر ’’فی الدین‘‘ کا نام دے کر ناجائز قرار دے رہے ہیں ۔ گو کہ جس کام کو حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اچھا فرما رہے ہیں اس کو یہ ناجائز کہہ رہے ہیں اور جس کو حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مردود فرما رہے ہیں اس کویہ منکرین جائز کہہ رہے ہیں ۔ معاذﷲ ! لہٰذا اعتراض کرنے والوں کا یہ کلیہ سراسر ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے خلاف ہے اس لئے دیابنہ اور وہابیہ کا ’’للدین‘‘ کا یہ قاعددہ ، کلیہ مخالف حدیث نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہونے کے باعث مردود و باطل ٹھہرا ۔


(5) پھر بدعت کے دوروں میں مبتلا لوگوں کے نزدیک صرف میلاد ، عرس ، ذکر ، صلوۃ و سلام ہی ایسے کام ہیں جو فی الدین ہیں اور باقی وہابیوں کی محافل ، جلسے جلوس ، اجتماعات کو وہابی حضرات ’’للدین‘‘ کہہ کر جائز قرار دیتے ہیں ؟ للدین اور فی الدین کا یہ معیار کسی اصولِ شریعت کے مطابق نہیں اگر ایسا ہوتا تو وہ اصول شریعت بتایا جاتا محض للدین اور فی الدین کی لفاظی کا چکر نہ چلایا جاتا ۔


خدا را انصاف فرمایئے شرک و بدعت کی اس خانہ ساز شریعت میں میلاد و عرس جیسے کام (جن میں عظمتِ انبیاء علیہم السّلام کرام و اولیاء عظام علیہم الرّحمہ ہے) بدعت و حرام ہیں ۔ اور ان پر اپنی طرف سے فی الدین کا چکر چلاتے ہیں لیکن ان کے علاوہ ان کے اپنے من گھڑت نئے کام بدعات کے کی فہرست سے نکل کر جائز ہو جاتے ہیں جیسا کہ سابقہ مضمون میں ہم نے منکرینِ میلاد سے سوال کیے ہیں ۔ کیا کتاب و سنت سے کوئی ایسا حوالہ پیش کیا جا سکتا ہے جس میں میلاد و عرس وغیرہ کو تو بدعت و حرام قرار دیا ہو اور دیگر متذکرہ امور کو سنت و جائز قرار دیا ہو ؟ ھا تو ابرھانکم ان کنتم صدیقین ۔ (طالبِ دعا و دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

No comments:

Post a Comment

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ محترم قارئینِ کرام : کچھ حضرات حضرت سیدہ فاطمة الزہرا رضی اللہ عنہا کے یو...