اَلْیَوْمَ اَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیۡنَکُمْ ۔ رافضیوں ، نیم رافضیوں کے استدلال کا جواب
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
محترم قارٸینِ کرام ارشادِ باری تعالیٰ ہے : اَلْیَوْمَ اَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیۡنَکُمْ ۔ (سورۃ المائدة آیت نمبر 3)
ترجمہ : آج میں نے تمہارے لئے تمہارادین مکمل کردیا ۔
یہ آیت ’’ اَلْیَوْمَ اَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیۡنَکُمْ ‘‘ حجۃ الوداع کے موقع پر عرفہ کے دن مکہ مکرمہ میں نازل ہوئی اور سرکارِ دو عالمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہ وَسَلَّمَ نے خطبہ میں اس آیت کی تلاوت فرمائی ۔ (خازن، تفسیر سورۃ المائدۃ، ۱/۴۵۸)
تکمیلِ دین سے متعلق یہ آیتِ مبارکہ حجۃ الوداع میں عرفہ کے روز، جمعہ کے دن ،عصر کے بعد نازل ہوئی اور بتادیا گیا کہ حرام و حلال کے جو احکام ہیں وہ اور قِیاس کے قانون سب مکمل کردیئے ،اسی لئے اس آیت کے نزول کے بعد بیانِ حلال و حرام کی کوئی آیت نازل نہ ہوئی اگرچہ ’’ وَاتَّقُوۡا یَوْمًا تُرْجَعُوۡنَ فِیۡہِ اِلَی اللہِ ‘‘ نازل ہوئی جووعظ و نصیحت پر مشتمل ہے۔ بعض مفسرین کا قول ہے کہ دین کامل کرنے کے معنی اسلام کو غالب کرنا ہے جس کا یہ اثر ہے کہ حجۃ الوداع میں جب یہ آیت نازل ہوئی تو کوئی مشرک مسلمانوں کے ساتھ حج میں شریک نہ ہوسکا ۔ایک قول یہ ہے کہ آیت کا معنیٰ یہ ہے کہ میں نے تمہیں دشمن سے امن دی، ایک قول یہ ہے کہ دین کا اِکمال یعنی مکمل کرنایہ ہے کہ وہ پچھلی شریعتوں کی طرح منسوخ نہ ہوگا اور قیامت تک باقی رہے گا ۔ (تفسیر خازن المائدۃ : ۳، ۱/۴۶۴)
اس آیت میں فرمایا ہے کہ کفار آج تمہارے دین (کی ناکامی) سے مایوس ہوگئے۔ پھر اس کو موکد فرمایا ‘ تم ان سے نہ ڈرو ‘ مجھ سے ڈرو اس آیت سے معلوم ہوا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خلافت اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کی طرف سے منصوص اور واجب الاطاعت نہیں تھی ‘ ورنہ جو شخص اس نص کو چھپانے کا ارادہ کرتا یا اس میں تغیر اور تحریف کا ارادہ کرتا ‘ وہ اس دین کی ناکامی سے مایوس ہوجاتا ‘ جیسا کہ اس آیت کا تقاضا ہے اور صحابہ میں سے کوئی شخص بھی اس نص کو چھپانے پر قادر نہ ہوتا۔ اور جب اس نص کا کہیں کوئی ذکر نہیں آیا ‘ کسی حدیث اور کسی اثر میں اس کا بیان نہیں ہے تو معلوم ہوا کہ کہ شیعہ اور رافضیوں کا یہ پروپیگینڈا باطل ہے ‘ کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی امامت اور خلافت کے متعلق اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے نص صریح تھی ‘ تو پھر اس کے چھپانے سے دین کے مخالف مایوس ہوچکے تھے اور شیعہ صحابہ رضی اللہ عنہم کو دین کا مخالف اور کافر ہی کہتے ہیں ۔
رافضیوں ، نیم رافضیوں کے استدلال کا جواب
خطيب بغدادي رحمة الله علیہ (المتوفى 463) نے کہا : أخبرنا عبد الله بن علي بن محمد بن بشران، قال: أخبرنا علي بن عمر الحافظ، قال: حدثنا أبو نصر حبشون بن موسى بن أيوب الخلال، قال: حدثنا علي بن سعيد الرملي، قال: حدثنا ضمرة بن ربيعة القرشي، عن ابن شوذب، عن مطر الوراق، عن شهر بن حوشب، عن أبي هريرة، قال: من صام يوم ثمان عشرة من ذي الحجة كتب له صيام ستين شهرا، وهو يوم غدير خم لما أخذ النبي صلى الله عليه وسلم بيد علي بن أبي طالب، فقال: " ألست ولي المؤمنين؟ "، قالوا: بلى يا رسول الله، قال: " من كنت مولاه فعلي مولاه "، فقال عمر بن الخطاب: بخ بخ لك يابن أبي طالب أصبحت مولاي ومولى كل مسلم، فأنزل الله: {اليوم أكملت لكم دينكم} ، ومن صام يوم سبعة وعشرين من رجب كتب له صيام ستين شهرا، وهو أول يوم نزل جبريل عليه السلام على محمد صلى الله عليه وسلم بالرسالة ۔ (تاريخ بغداد للخطيب. بشار: 9/ 221،چشتی)
یہ روایت موضوع ومن گھڑت ہے علامہ ابن کثیر اس روایت کو موضوع قرار دیتے ہوئے فرماتے ہیں : فأما الحديث الذي رواه ضمرة عن ابن شوذب عن مطر الوراق عن شهر بن حوشب عن ابي هريرة قال لما أخذ رسول الله صلى الله عليه و سلم بيد علي قال من كنت مولاه فعلي مولاه فأنزل الله عز و جل اليوم أكملت لكم دينكم وأتممت عليكم نعمتي قال أبو هريرة وهو يوم غدير خم من صام يوم ثمان عشرة من ذي الحجة كتب له صيام ستين شهرا فانه حديث منكر جدا بل كذب لمخالفته لما ثبت في الصحيحين ۔ (البداية والنهاية: 5/ 214)
سند میں مطر الوراق ضعیف ہے اورثابت حدیث کے خلاف اس نے روایت کیا لہٰذا اس کی یہ روایت موضوع ہے جیساکہ ابن کثیر رحمہ اللہ نے کہا نیز دیکھئے :سلسلة الأحاديث الضعيفة والموضوعة وأثرها السيئ في الأمة (10/ 594)
طبراني، المعجم الأوسط، 3 : 324
الاوسط للطبرانی میں یہ روایت ہرگز نہیں ہے ہمیں محولہ مقام پر یہ روایت نہیں ملی اور نہ ہی اس کتاب میں کسی اور مقام پر یہ روایت ملی بلکہ اس کتاب پیش کردہ روایت کے برعکس یہ روایت ہے کہ آیت اليوم أكملت لكم دينكم کا نزول یوم عرفہ کو ہوا : امام طبراني رحمة الله علیہ (المتوفى360) نے کہا : حدثنا أحمد بن يحيى الحلواني قال: نا عمرو بن محمد الناقد قال: نا زيد بن الحباب قال: أخبرني رجاء بن أبي سلمة أبو المقدام، عن عبادة بن نسي، عن إسحاق بن قبيصة بن ذؤيب، عن كعب الأحبار قال: قلت لعمر بن الخطاب: إني لأعرف قوما لو نزلت عليهم هذه الآية لنظروا إلى يوم نزلت فيه، فاتخذوه عيدا، فقال عمر: أية آية؟ فقال: {اليوم أكملت لكم دينكم} [المائدة: 3] إلى آخر الآية. فقال عمر: «إني لأعرف في أي يوم أنزلت: {اليوم أكملت لكم دينكم} [المائدة: 3] يوم جمعة، يوم عرفة، وهما لنا عيدان»لم يرو هذا الحديث عن إسحاق بن قبيصة إلا عبادة بن نسي، ولا عن عبادة إلا رجاء. تفرد به: زيد بن الحباب ۔ (المعجم الأوسط للطبراني: 1/ 253)
امام طبراني رحمة الله علیہ (المتوفى360)نے کہا : حدثنا علي بن سعيد الرازي قال: نا أبو عمير بن النحاس قال: نا ضمرة بن ربيعة، عن رجاء بن أبي سلمة، عن عبادة بن نسي قال: حدثنا أميرنا إسحاق بن قبيصة قال: تلا عمر بن الخطاب هذه الآية {اليوم أكملت لكم دينكم} [المائدة: 3] وعنده كعب، فقال كعب: إني لأعرف أهل دين لو أنزلت عليهم في يوم لاتخذوه عيدا، فقال عمر: «أنزلت عشية عرفة، يوم جمعة» لم يرو هذا الحديث عن رجاء بن أبي سلمة إلا ضمرة ۔ (المعجم الأوسط للطبراني: 4/ 174)
امام ابن جرير الطبري رحمة الله علیہ (المتوفى 310) نے کہا : وَأَوْلَى الْأَقْوَالِ فِي وَقْتِ نُزُولِ الْآيَةِ , الْقَوْلُ الَّذِي رُوِيَ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ: أَنَّهَا نَزَلَتْ يَوْمَ عَرَفَةَ يَوْمَ جُمُعَةٍ , لِصِحَّةِ سَنَدِهِ وَوَهْيِ أَسَانِيدِ غَيْرِهِ ۔ (تفسير الطبري جامع البيان ط هجر 8/ 91)
امام ابن كثير رحمة الله علیہ (المتوفى774) نے کہا : ولا يصح هذا ولا هذا، بل الصواب الذي لا شك فيه ولا مرية: أنها أنزلت يوم عرفة، وكان يوم جمعة، كما روى ذلك أمير المؤمنين عمر بن الخطاب، وعلي بن أبي طالب، وأول ملوك الإسلام معاوية بن أبي سفيان، وترجمان القرآن عبد الله بن عباس، وسَمُرَة بن جندب، رضي الله عنهم، وأرسله [عامر] الشعبي، وقتادة بن دعامة، وشَهْر بن حَوْشَب، وغير واحد من الأئمة والعلماء، واختاره ابن جرير الطبري ۔ (تفسير ابن كثير / دار طيبة 3/ 29،چشتی)
واحدي، اسباب النزول : 108 اس کتاب میں بھی محولہ روایت نہیں بلکہ اس کے برعکس یہ روایت ہے : امام أبو الحسن علي بن أحمد ، الواحدی (المتوفى: 468 ) نے کہا :
قَوْلُهُ تَعَالَى : {الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ} الْآيَةَ {3} . نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، وَكَانَ يَوْمَ عَرَفَةَ بَعْدَ الْعَصْرِ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ سَنَةَ عَشْرٍ، وَالنَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَاقِفٌ بِعَرَفَاتٍ عَلَى نَاقَتِهِ الْعَضْبَاءِ.أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَمْدَانَ الْعَدْلُ قَالَ: أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَطِيعِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ: حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو عُمَيْسٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ مِنَ الْيَهُودِ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ إِنَّكُمْ تَقْرَءُونَ آيَةً فِي كِتَابِكُمْ لَوْ عَلَيْنَا مَعْشَرَ الْيَهُودِ نَزَلَتْ لَاتَّخَذْنَا ذَلِكَ الْيَوْمَ عِيدًا، فَقَالَ: أَيُّ آيَةٍ هِيَ؟ قَالَ: {الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي} فَقَالَ عُمَرُ: وَاللَّهِ إِنِّي لَأَعْلَمُ الْيَوْمَ الَّذِي نَزَلَتْ فِيهِ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، وَالسَّاعَةَ الَّتِي نَزَلَتْ فِيهَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَشِيَّةَ يَوْمِ عَرَفَةَ فِي يَوْمِ جُمُعَةٍ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ صَبَّاحٍ. وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ عَبْدِ بْنِ حُمَيْدٍ، كِلَاهُمَا عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَوْنٍ ۔ (أسباب النزول ت الحميدان ص: 190)
رازي، التفسير الکبير، 11 : 139 اس کتاب میں بھی محوالہ روایت موجود نہیں نیز یہ کتاب سند والی نہیں لہٰذا اس کاحوالہ کافی نہیں ہے ۔ ابن عساکر، تاريخ دمشق الکبير، 45 : 176، 177 امام ابن عساكر رحمة الله علیہ (المتوفى 571) نے کہا : أخبرنا أبو الحسن بن قبيس نا وأبو النجم بدر بن عبد الله أنا أبوبكر الخطيب نا عبد الله بن علي بن محمد بن بشران أنا علي بن عمر الحافظ أنا أبونصر حبشون بن موسى بن ايوب الخلال نا علي بن سعيد الرملى نا ضمرة بن ربيعة القرشي عن ابن شوذب عن مطر الوراق عن شهر بن حوشب عن ابي هريرة قال من صام يوم ثماني عشرة من ذي الحجة كتب له صيام ستين شهرا وهو يوم غدير خم لما اخذ النبي صلى الله عليه وسلم بيد علي بن أبي طالب فقال ألست ولي المؤمنين قالوا بلى يا رسول الله قال من كنت مولاه فعلي مولاه فقال عمر بن الخطاب بخ بخ لك يا ابن أبي طالب أصبحت مولاي ومولى كل مسلم فأنزل الله عز وجل { اليوم أكملت لكم دينكم } ومن صام يوم سبعة وعشرين من رجب كتب له صيام ستين شهرا وهو أول يوم نزل جبريل بالرسالة ۔ (تاريخ دمشق لابن عساكر: 42/ 233،چشتی)
امام ابن عساکر نے اس روایت کو خطیب بغدادی ہی کی سند سے روایت کیا ہے اور گذشتہ سطور میں بتایا جاچکاہے کہ اس سند میں مطر الوراق ضعیف ہے ۔
ابن عساکر نے ’تاریخ دمشق الکبیر (45 : 179)‘ میں یہ راویت حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے بھی لی ہے ۔ امام ابن عساكر رحمة الله علیہ (المتوفى571) نے کہا : أنبانا أبو عبد الله محمد بن علي بن أبي العلاء أناأبي أبو القاسم أنا أبو محمد بن أبي نصر أنا خيثمة ناجعفر بن محمد بن عنبسة اليشكري نا يحيى بن عبد الحميد الحماني نا قيس بن الربيع عن أبي هارون العبدي عن أبي سعيد الخدري قال لما نصب رسول الله صلى الله عليه وسلم عليا بغدير خم فنادى له بالولاية هبط جبريل عليه السلام عليه بهذه الاية {اليوم أكملت لكم دينكم وأتممت عليكم نعمتي ورضيت لكم الإسلام دينا } ۔ (تاريخ دمشق لابن عساكر: 42/ 237)
یہ روایت موضوع و من گھڑت ہے ۔ سند میں أبو هارون العبدي کذاب ہے ، اس کے علاوہ اور بھی علتیں ہیں ۔
ابن کثير، البدايه والنهايه، 5 : 464 علامہ ابن کثیر نے اس روایت کو اس کتاب میں نقل کرکے جھوٹی روایت قرار دیا ہے چنانچہ : ابن كثير (المتوفى774)نے کہا : فأما الحديث الذي رواه ضمرة عن ابن شوذب عن مطر الوراق عن شهر بن حوشب عن ابي هريرة قال لما أخذ رسول الله صلى الله عليه و سلم بيد علي قال من كنت مولاه فعلي مولاه فأنزل الله عز و جل اليوم أكملت لكم دينكم وأتممت عليكم نعمتي قال أبو هريرة وهو يوم غدير خم من صام يوم ثمان عشرة من ذي الحجة كتب له صيام ستين شهرا فانه حديث منكر جدا بل كذب لمخالفته لما ثبت في الصحيحين ۔ (البداية والنهاية: 5/ 214)
امام سیوطی علیہ الرحمہ نے ’الدر المنثور فی التفسیر بالماثور (2 : 259)‘ میں آیت مذکورہ کی شان نزول کے حوالے سے لکھا ہے کہ جب حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غدیر خم کے روز ’من کنت مولاہ فعليّ مولاہ‘ کے الفاظ فرمائے تو یہ آیت کریمہ نازل ہوئی۔
اول تو یہ سند والی کتاب نہیں ، دوم امام سیوطی رحمہ اللہ نے اس روایت کو نقل کرنے کے ساتھ ساتھ اسے ضعیف بھی قرار دیا ہے چنانچہ : امام سيوطي رحمة الله علیہ (المتوفى 911) نے کہا : وأخرج ابن مردويه والخطيب وابن عساكر بسند ضعيف عن أبي هريرة قال : لما كان يوم غدير خم وهو يوم ثماني عشر من ذي الحجة قال النبي صلى الله عليه و سلم : " من كنت مولاه فعلي مولاه فانزل الله اليوم أكملت لكم دينكم ۔ (الدر المنثور 3/ 19،چشتی)
امام فخر الدين رازي علیہ الرحمہ ’يَا أيُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغْ مَآ أنْزِلَ إِلَبْکَ مِن رَّبِّکَ‘، (القرآن، المائده، 5 : 67) ۔ ۔ ۔ (اے (برگزیدہ) رسول! جو کچھ آپ کی طرف آپ کے رب کی جانب سے نازل کیا گیا ہے (وہ سارا لوگوں کو) پہنچا دیجئے) ۔ ۔ ۔ کا شانِ نزول بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں : نزلت الآية في فضل عليّ بن أبي طالب عليه السلام، و لما نزلت هذه الآيةُ أخذ بيده و قال : مَن کنتُ مولاه فعليّ مولاه، اللهم والِ من والاه و عادِ من عاداه. فلقيه عمر رضي الله عنه، فقال : هنيئاً لک يا ابن أبي طالب، أصبحتَ مولاي و مولي کلِ مؤمنٍ و مؤمنة. و هو قول ابن عباس و البراء بن عازب و محمد بن علي ۔ یہ آیتِ مبارکہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی فضیلت میں نازل ہوئی ہے، جب یہ آیتِ مبارکہ نازل ہوئی تو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑا اور فرمایا : جس کا میں مولاہوں، اُس کا علی مولا ہے، اے اللہ! تو اُسے دوست رکھ جو اِسے دوست رکھے، اور اُس سے عداوت رکھ جو اِس سے عداوت رکھے۔ اُس کے (فوراً ) بعد حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ملاقات کی اور فرمایا : اے ابن ابی طالب ! آپ کو مبارک ہو، اب آپ میرے اور ہر مؤمن اور مؤمنہ کے مولا قرار پائے ہیں۔ اِسے عبداللہ بن عباس، براء بن عازب اور محمد بن علی رضی اللہ عنمم نے روایت کیا ہے ۔
1. رازي، التفسير الکبير، 12 : 49، 50
2. ابن ابی حاتم رازی نے ’تفسیر القرآن العظیم (4 : 1172، رقم : 6609)‘ میں عطیہ عوفی سے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کی روایت نقل کی کہ سورۃ المائدہ کی آیت نمبر67 حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی شان میں نازل ہوئی۔
علاوہ ازیں درج ذیل نے بھی یہ روایت نقل کی ہے :
3. واحدي، اسباب النزول : 115
4. سيوطي، الدرالمنثور في التفسير بالماثور، 2 : 298
5. آلوسي، روح المعاني، 6 : 193
6. شوکاني، فتح القدير، 2 : 60
یہ سارے حوالے بے سند ہیں ۔
ان میں صرف ابن ابی حاتم او واحدی کا حوالہ سند والی کتاب کا ہے لیکن ان دونوں نے محولہ روایت کو ایک ہی سند سے نقل کیا ہے جو کہ موضوع ہے چنانچہ : امام ابن أبي حاتم رحمة الله علیہ (المتوفى 327) نے کہا : حدثنا أبي ثنا عثمان بن حرزاد، ثنا إسماعيل بن زكريا، ثنا علي بن عابس عن الأعمش ابنى الحجاب، عن عطية العوفي عن أبي سعيد الخدري قال:نزلت هذه الآية يا أيها الرسول بلغ ما أنزل إليك من ربك في علي بن أبي طالب ۔ (تفسير ابن أبي حاتم: 4/ 1172)
امام أبو الحسن علي بن أحمد ، الواحدی (المتوفى: 468 ) نے کہا : أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّفَّارُ قَالَ: أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَخْلَدِيُّ قَالَ: أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَمْدُونَ بْنِ خَالِدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحُلْوَانِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ سِجَّادَةُ قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَابِسٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ وَأَبِي الْحَجَّابِ، عَنْ عَطِيَّةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: {يَا أَيُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغْ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَبِّكَ} يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ، فِي عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ۔ (أسباب النزول ت الحميدان ص: 202)
یہ روایت دونوں مقامات پر ایک ہی سند سے ہے اور یہ موضوع من گھڑت ہے جیسا کہ علامہ البانی رحمہ اللہ نے کہا ہے تفصیل کے لئے دیکھئے : (سلسلة الأحاديث الضعيفة والموضوعة وأثرها السيئ في الأمة (10/ 589) رقم ۔4922)
یہ آیت حجۃ والوداع کے سال سال دس ہجری کو عرفہ کے دن نازل ہوئی ہے ‘ اور اس دن دین کامل ہوا ہے۔ اس پر یہ سوال ہوتا ہے کہ کیا اس سے پہلے دس سال تک دین ناقص رہا تھا ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ اسلام میں فرائض اور واجبات اور محرمات اور مکروہات پر مشتمل احکام کا نزول تدریجا ہوا ہے۔ اسی طرح قرآن مجید کا نزول بھی تدریجا ہوا ہے اور اس آیت میں دین کے کامل ہونے کا معنی یہ ہے کہ اصول اور فروع ‘ عقائد اور احکام شرعیہ کے متعلق جتنی آیات نازل ہونی تھیں ‘ وہ تمام آیات اللہ تعالیٰ نے نازل کردی ہیں۔ عقائد کے باب میں تمام آیات نازل کردی گئیں۔ اسی طرح قیامت تک پیش آنے والے مسائل اور حوادث کے متعلق تمام احکام کے متعلق آیات نازل کردی گئیں ‘ اور ان کی تشریح زبان رسالت سے کردی گئی ہے۔ دین اسلام تو ہمیشہ سے کامل ہے ‘ لیکن اللہ تعالیٰ نے بندوں کی آسانی کے لیے اس کا بیان تدریجا فرمایا ‘ کیونکہ جو لوگ کفر اور برائی میں سر سے پیر تک ڈوبے ہوئے تھے ‘ اگر ان کو یک لخت ان تمام احکام پر عمل کرنے کا حکم دیا جاتا تو یہ ان کی طبیعت پر سخت مشکل اور دشوار ہوتا۔ اس لیے اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کی سہولت کی خاطر اس کا بیان رفتہ رفتہ اور تدریجا فرمایا اور آج یہ بیان اپنے تمام و کمال کو پہنچ گیا۔
اسلام کا کامل دین ہونا ادیان سابقہ کے کامل ہونے کے منافی نہیں۔
اس آیت پر دوسرا سوال یہ ہے کہ اس آیت میں اسلام کو کامل دین فرمایا ہے ‘ تو کیا حضرت موسیٰ (علیہ السلام) ‘ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) اور دیگر انبیاء سابقین کا دین کامل نہیں تھا۔ اس کا جواب یہ ہے کہ تمام ادیان سابقہ اپنے اپنے زمانوں کے لحاظ سے کامل تھے۔ ان کے زمانوں میں تہذیب و تمدن کے جو تقاضے تھے اور ان کی رعایت سے جس طرح کے شرعی احکام ہونے چاہئیں تھے ‘ اللہ تعالیٰ نے ویسے ہی احکام نازل فرمائے ‘ پھر حالات کے بدلنے اور تہذیب و ثقافت کی ترقی سے تقاضے بدلنے لگے ۔ اس لیے اللہ تعالیٰ نے ہر بعد کی شریعت میں پہلی شریعت کے بعض احکام منسوخ کردیئے اور نسخ احکام کا یہ سلسلہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت تک جاری رہا ‘ بلکہ آپ کی شریعت میں بھی بعض احکام منسوخ کیے گئے۔ لیکن اس آیت کے نازل ہونے کے بعد کوئی حکم منسوخ نہیں ہوگا اور اب جس قدر احکام ہیں ‘ وہ سب محکم ہیں اور ناقابل تنسیخ ہیں ‘ اور قیامت تک یہ تمام احکام نافذ العمل رہیں گے ‘ الا یہ کہ جس حکم کی مدت خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیان فرما دی ہے۔ مثلا جزیہ کی مدت نزول عیسیٰ (علیہ السلام) تک ہے ‘ اور اس کی وجہ بھی یہ ہے کہ اس وقت سب مسلمان ہوجائیں گے ۔ لہذا کسی سے جزیہ لینے کی ضرورت ہی نہیں پیش آئے گی۔ خلاصہ یہ ہے کہ ادیان سابقہ میں سے ہر دین کامل ہے اور اس کا کمال حقیقی ہے ‘ یہ اپنے زمانہ نزول سے لے کر قیامت تک کے لیے کامل ہے ‘ تمام لوگوں کےلیے اور تمام دنیا کے لیے اب یہی دین ہے اور یہی کمال حقیقی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔
(آیت) ” وما ارسلنک الا کافۃ للناس بشیرا و نذیرا “۔ (سبا : ٢٨)
ترجمہ : اور ہم نے آپ کو قیامت تک کے تمام لوگوں کے لیے رسول بنایا درآنحالیکہ آپ خوشخبری دینے والے ہیں اور ڈرانے والے ہیں۔
(آیت) ” تبرک الذی نزل الفرقان علی عبدہ لیکون للعلمین نذیرا “۔ (الفرقان : ١)
ترجمہ : وہ برکت والا ہے جس نے اپنے (مقدس) بندہ پر کتاب فیصل نازل فرمائی تاکہ وہ تمام جہانوں کے لیے ڈرانے والا ہو۔
(آیت) ” ومن یبتغ غیر الاسلام دینا فلن یقبل منہ “۔ (ال عمران : ٨٥)
ترجمہ : جس شخص نے اسلام کے سوا کسی اور دین کو طلب کیا تو وہ اس سے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔
امام مسلم بن حجاج قشیری ٢٦١ ھ روایت کرتے ہیں : حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : مجھے انبیاء پر چھ وجوہ سے فضیلت دی گئی ہے مجھے جوامع الکلم (ایسا کلام جس میں الفاظ کم ہوں اور معنی زیادہ ہوں) عطا کیے گئے اور رعب سے میری مدد کی گئی اور غنیمتیں میرے لیے حلال کردی گئیں اور میرے لیے تمام روئے زمین کو پاک کرنے والی (آلہ تیمم) اور مسجد بنادیا گیا ‘ اور مجھے تمام مخلوق کی طرف رسول بنا کر بھیجا گیا اور مجھ پر نبیوں کو ختم کردیا گیا اور حضرت جابر کی روایت میں ہے ہر نبی کو بالخصوص اپنی قوم کی طرف مبعوث کیا جاتا تھا اور مجھے ہر کالے اور گورے کی طرف مبعوث کیا گیا ہے ۔ (صحیح مسلم ‘ ج ١‘ رقم الحدیث :‘ ٥٢٣۔ ٥٢١،چشتی)(سنن ترمذی ‘ ج ٣‘ رقم الحدیث :‘ ٥٥٩ ا)
قرآن مجید کی آیات اور اس حدیث سے واضح ہوگیا کہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو قیامت تک تمام لوگوں کے لئے رسول بنایا گیا ہے ‘ اور اس کا معنی یہ ہے کہ آپ کی شریعت قیامت تک کے لئے ہے ‘ اور اسی لیے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اسلام کے سوا اور کوئی دین قبول نہیں کیا جائے گا۔ سو واضح ہوگیا کہ باقی ادیان اپنے اپنے زمانوں کے اعتبار سے کامل تھے ‘ اور اسلام قیامت تک کے لیے کامل دین ہے۔ اس لیے اللہ تعالیٰ نے خصوصیت کے ساتھ اسلام کے متعلق فرمایا : کہ آج میں نے تمہارے لیے تمہارے دین کامل کردیا۔
امام ابوجعفر محمد بن جریر طبری متوفی ٣١٠ ھ روایت کرتے ہیں : یہ آیت حجۃ الوداع کے سال یوم عرفہ کو بروز جمعہ نازل ہوئی ‘ اس کے بعد فرائض سے متعلق کوئی آیت نازل ہوئی ‘ نہ حلال اور حرام سے متعلق کوئی آیت نازل ہوئی اور اس آیت کے نازل ہونے کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صرف اکیس روز زندہ رہے۔ ابن جریج سے اسی طرح روایت کی گئی ہے ۔ (جامع البیان ‘ جز ٦ ص ١٠٦‘ مطبوعہ دارالفکر بیروت ‘ ١٤١٥ ھ)
امام ابوعیسی محمد بن عیسیٰ ترمذی متوفی ٢٧٩ ھ روایت کرتے ہیں : عمار بن ابی عمار بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ایک یہودی کے سامنے یہ (آیت) ” الیوم اکملت لکم دینکم “ الایۃ تو اس یہودی نے کہا اگر ہم پر یہ آیت نازل ہوتی تو ہم اس دن تو عید بنا لیتے ۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا یہ آیت دو عیدوں کے دن نازل ہوئی ہے ۔ یوم الجمعہ کو اور یوم عرفہ کو۔ (سنن ترمذی ‘ ج ٥‘ رقم الحدیث : ٣٠٥٥)
اس آیت کے متعلق بخاری و مسلم کی حدیث میں ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس ایک یہودی آیا اور اس نے کہا، اے امیرالمومنین ! رضی اللہ عنہ ، آپ کی کتاب میں ایک آیت ہے ،اگر وہ ہم یہودیوں پر نازل ہوئی ہوتی تو ہم اس کے نازل ہونے کے دن عید مناتے ۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا ’’ کون سی آیت؟ اس یہودی نے یہی آیت ’’ اَلْیَوْمَ اَکْمَلْتُ لَکُمْ ‘‘ پڑھی ۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا ’’ میں اس دن کو جانتا ہوں جس میں یہ نازل ہوئی تھی اور اس کے نازل ہونے کے مقام کو بھی پہچانتا ہوں ، وہ مقام عرفات کا تھا اور دن جمعہ کا ۔ (بخاری، کتاب الایمان، باب زیادۃ الایمان ونقصانہ، ۱/۲۸، الحدیث: ۴۵، مسلم، کتاب التفسیر، ص۱۶۰۹، الحدیث: ۵ (۳۰۱۷))
آپ رضی اللہ عنہ کی مراد اس سے یہ تھی کہ ہمارے لیے وہ دن عید ہے ۔
نیز ترمذی شریف میں حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے بھی ایک یہودی نے ایسا ہی کہا تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ جس روز یہ نازل ہوئی اس دن دو عیدیں تھیں ، جمعہ اور عرفہ ۔ (ترمذی، کتاب التفسیر، باب ومن سورۃ المائدۃ، ۵/۳۳، الحدیث: ۳۰۵۵)
اس سے معلوم ہوا کہ کسی دینی کامیابی کے دن کو خوشی کا دن منانا جائز اور صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم سے ثابت ہے ورنہ حضرت عمر اور عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم صاف فرما دیتے کہ جس دن کوئی خوشی کا واقعہ ہو اس کی یادگار قائم کرنا اور اس روز کو عید منانا ہم بدعت جانتے ہیں اس سے ثابت ہوا کہ عید میلاد منانا جائز ہے کیونکہ وہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی سب سے عظیم نعمت کی یادگار و شکر گزاری ہے ۔
وَاَتْمَمْتُ عَلَیۡکُمْ نِعْمَتِیۡ : اور میں نے تم پر اپنی نعمت پوری کردی ۔ مراد یہ ہے کہ مکہ مکرمہ فتح فرما کر میں نے تم پر اپنی نعمت پوری کردی ۔ مکہ مکرمہ کی فتح اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت تھی ۔
وَرَضِیۡتُ لَکُمُ الۡاِسْلٰمَ دِیۡنًا : اور تمہارے لیے اسلام کو دین پسند کیا۔ یعنی میں نے تمہارے لئے دین کے طور پر اسلام کو پسند کرلیا کہ اس کے سوا کوئی اور دین قبول نہیں ۔
اس آیت سے کئی احکام معلوم ہوئے : ⬇
پہلا یہ کہ صرف اسلام اللہ عَزَّوَجَلَّ کو پسند ہے یعنی جو اَب دین محمدی کی صورت میں ہے، باقی سب دین اب ناقابلِ قبول ہیں ۔
دوسرا یہ کہ اس آیت کے نزول کے بعد قیامت تک اسلام کا کوئی حکم منسوخ نہیں ہو سکتا ۔
تیسرا یہ کہ اصولِ دین میں زیادتی کمی نہیں ہو سکتی۔ اجتہادی فروعی مسئلے ہمیشہ نکلتے رہیں گے ۔
چوتھا یہ کہ سیدُالمرسلین صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہ وَسَلَّمَ کے بعد کوئی نبی نہیں بن سکتا کیونکہ دین کامل ہو چکا ، سورج نکل آنے پر چراغ کی ضرورت نہیں ، لہٰذا قادیانی جھوٹے ، بے دین اور اللہ تعالیٰ کے کلام اور دین کو ناقص سمجھنے والے ہیں ۔
پانچواں یہ کہ اسلام کو چھوڑ کر کوئی لاکھوں نیکیاں کرے اللہ تعالیٰ کو پیارا نہیں کیونکہ اسلام جڑ ہے اور اعمال شاخیں اور پتے اور جڑ کٹ جانے کے بعد شاخوں اور پتوں کو پانی دینا بے کار ہے ۔ (طالبِ دعا و دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)
No comments:
Post a Comment