Tuesday, 19 October 2021

میلاد منع کہاں ہے دیابنہ اور وہابیہ کے جھوٹ کا جواب

 میلاد منع کہاں ہے دیابنہ اور وہابیہ کے جھوٹ کا جواب

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

محترم قارئینِ کرام قرآن مجید میں ہے کہ : وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوا ۔

ترجمہ : اور جس سے رسول (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) تم کو روکے تواُس سے رُک جاٶ ۔ (سورۃ الحشر:7)

اب فرمائیں کہ جس جس بات کو تم لوگ ممنوع سمجھتے ہو ، تو اُس اُس بات کے متعلق ہم تم سے یہ کیوں نہ پوچھیں کہ اللہ و رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اِس اِس بات سے کہاں منع کیا ہے ؟ اور جب اللہ و رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے منع نہ کیا ہو تو تم منع کر کے اللہ و رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے آگے بڑھنے والے کون ہو ؟


دیابنہ اور وہابیہ کا ایک اور دھوکہ انکارِ میلاد پر ایک پوسٹر شوشل میڈیا پر وائرل کیا جا رہا ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے دشمنی کا عالم دیکھیے ایک تو حدیث پاک کے شروع کے الفاظ ہی حذف کر لیے تاکہ ان کا ناپاک مؤقف واضح ہو سکے جبکہ ہمیشہ کی طرح نیکی سمجھ کر ۔ کے اضافی الفاظ بھی ترجمہ میں گھسا ڈالے نیکی سمجھ کر ۔ حدیث میں لفظ دیکھاٶ کس لفظ کا ترجمہ ہے کہ نیکی سمجھ کر ؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی طرف اپنی بات منسوب کر کے جہنم میں ٹھکانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ حدیث میں یہ لفظ موجود ہی نہیں الله کریم انہیں ہدایت و عقلِ سلیم عطا کرے آمین ۔


مکمل حدیث  پاک


عَنْ سَعْدِ بْنِ اِبْرَاہِیْمَ أَنَّ رَجُلًا أَوْصٰی فِیْ مَسَاکِنَ لَہُ بِثُلُثِ کُلِّ مَسْکَنٍ لِاِنْسَانٍ ، فَسَأَلْتُ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ فَقَالَ: اجْمَعْ ثَلَاثَۃً فِیْ مَکَانٍ وَاحِدٍ ، فَاِنِّیْ سَمِعْتُ عَائِشَۃَ تَقُوْلُ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : مَنْ عَمِلَ عَمْلًا لَیْسَ عَلَیْہِ أَمْرُنَا فَأَمْرُہُ رَدٌّ (وَفِیْ رِوَایَۃٍ: فَہُوَ رَدٌّ ۔ (مسند أحمد:۲۶۷۲۱)

ترجمہ : سعد بن ابراہیم کہتے ہیں : ایک آدمی نے اپنے تین گھروں کے بارے میں وصیت کی کہ ہر گھر کا تیسرا حصہ ایک انسان کو ملے گا ، میں نے اس کے بارے میں قاسم بن محمد سے سوال کیا ، انہوں نے کہا : ایک مکان تین افراد کے لیے (اور باقی دو گھر وارثوں کےلیے) کر دو، پس بیشک میں نے حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے سنا ، انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا :  جس نے ایسا عمل کیا ، جس پر ہمارا حکم نہ ہو تو اس کا  وہ عمل مردود ہو گا ۔


ہر وہ نیا کام کہ جس کو عبادت سمجھا جائے حالانکہ وہ شریعتِ مطہّرہ کے اُصولوں سے ٹکرا رہا  ہو یا کسی سنّت ، حدیث کے مخالف ہو تو وہ کام مَرْدُود (یعنی قبول نہ ہونے والا) اور محض باطل ہے ۔ البتہ اس میں یہ بات یاد رکھنا ضروری ہے کہ جو چیز شریعت کے دلائل سے ثابت ہو یا دینِ اسلام کے اُصولوں کے خلاف نہ ہو، تو وہ مَردُود نہیں اور نہ اس حدیث کے تحت داخل ہے ۔


امام عبدُ الرَّؤوف مُناوی رحمۃ اللہ علیہ (سالِ وفات:1031ھ) فرماتے ہیں : اما ما عضده عاضد منه بان شهد له من ادلة الشرع او قواعده فليس برد بل مقبول كبناء نحو ربط و مدارس وتصنيف علم وغيرها ۔

ترجمہ : جو چیز دین کےلیے مددگار ہو اور ہو بھی کسی دینی قانون و ضابطے کے تحت ، وہ مَردُود نہیں ہے ، بلکہ وہ مقبول ہے ، جیسا کہ سرحدوں کی حفاظت کےلیے قلعے بنانا ، مدارس قائم کرنا اور علم کی تصنیف کا کام کرنا وغیرہ وغیرہ ۔ (فیض القدیر ،ج 6،ص47،تحت الحدیث:8333)


بنیادی طور پر بدعت کی دو قسمیں ہیں


(1) بدعتِ حسنہ : ایسا نیا کام جو قراٰن و حدیث کے مخالف نہ ہو اور مسلمان اسے اچھا جانتے ہوں، تو وہ کام مَردُود اور باطِل نہیں ہوتا۔ مثلاً: اسلامی سرحدوں کی حفاظت کےلیے قلعے بنانا، مدارس قائم کرنا اور عِلمی کام کی تصنیف کرنا وغیرہ وغیرہ ۔


(2) بدعتِ سَیِّئَہ : دین میں ایسا نیا کام کہ جو قراٰن و حدیث سے ٹکراتا ہو ۔ مذکورہ بالا حدیثِ پاک میں اسی کی طرف اشارہ ہے۔ مثلاً:اُردو میں خُطْبہ دینا یا اُردو میں اذان دینا وغیرہ، جیسا کہ بدعت کی تقسیم کرتے ہوئے علّامہ بَدْرُ الدِّین عینی رحمۃ اللہ علیہ (سالِ وفات: 855ھ) فرماتے ہیں : ثم البدعۃ علی نوعین : ان کانت مما تندرج تحت مستحسن فی الشرع فھی حسنۃ وان کانت مما تندرج تحت مستقبح فی الشرع فھی مستقبحۃ ۔

ترجمہ : بدعت کی دو قسمیں ہیں : (1) اگر وہ شریعت میں کسی اچھے کام کے تحت ہو، تو بدعتِ حسنہ ہوگی ۔ (2) اگر شریعت میں کسی قبیح امر (بُرے کام) کے تحت ہو ، تو بدعتِ قَبیحہ یعنی سیئہ ہو گی ۔ (عمدۃ القاری،ج 8،ص245، تحت الحدیث:2010،چشتی)


امام ابنِ حَجر عَسْقَلانی رحمۃ اللہ علیہ (سالِ وفات: 852ھ) فرماتے ہیں : قال الشافعی البدعۃ بدعتان محمودۃ ومذمومۃ فما وافق السنۃ فھو محمودۃ وما خالفھا فھو مذموم ۔ ترجمہ : امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ نے ارشاد فرمایا : بدعت دو اقسام پرمشتمل ہے : (1) بدعتِ محمودہ یعنی حَسَنہ اور (2) بدعتِ مَذْمُومہ یعنی سَیِّئہ ۔ جو سنّت کے موافق ہو ، وہ بدعتِ محمودہ (جس کی تعریف ہویعنی اچھی) اور جو سنّت کے خلاف ہو ، وہ بدعتِ مَذْمومہ (جس کی مذمت کی جائے یعنی بُری) ہے ۔ (فتح الباری،ج14،ص216،تحت الحدیث:7277)


بدعت کی یہی دو قسمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کےاس فرمان سے بھی ماخوذ ہیں : مَنْ سَنَّ فِی الْاِسْلَامِ سُنَّۃً حَسَنَۃً فَعُمِلَ بِھَا بَعْدَہٗ کُتِبَ لَہٗ مِثْلُ اَجْرِ مَنْ عَمِلَ بِھَا وَلَایَنْقُصُ مِنْ اُجُوْرِھِمْ شَیْءٌ وَمَنْ سَنَّ فِی الْاِسْلَامِ سُنَّۃً سَیِّئَۃً فَعُمِلَ بِھَا بَعْدَہٗ کُتِبَ عَلَیْہِ مِثْلُ وِزْرِ مَنْ عَمِلَ بِھَا وَلَا یَنْقُصُ مِنْ اَوْزَارِھِمْ شَیْءٌ ۔

ترجمہ : جس نے اسلام میں کوئی اچھا کام جاری کیا اور اُس کے بعد اُس پر عمل کیا گیا تو اسے اس پر عمل کرنے والوں کی طرح اَجْر ملے گا اور عمل کرنے والوں  کے اَجْر و ثواب میں بھی  کوئی کمی نہیں ہوگی اور جس نے اسلام میں کوئی بُرا طریقہ نکالا اور اُس کے بعد اُس پرعمل کیا گیا تو اسے اس پر عمل کرنے والوں کی مانند گناہ ملے گا اور عمل کرنے والوں کے گناہوں میں بھی کوئی کمی نہ کی جائے گی ۔(صحیح مسلم،ص394،حدیث:2351)


بدعتِ سیّئہ کی ایک پہچان


فرمانِ مصطفےٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم : مَا ابْتَدَعَ قَوْمٌ بِدْعَۃً فِی دِیْنِھِمْ اِلَّا نَزَعَ اللہُ مِنْ سُنَّتِھِمْ مِثْلَھَا ۔

ترجمہ : کوئی قوم کسی بدعت کو ایجاد کرے ، تو اللہ پاک اس کی مثل سنت کو اٹھا دیتا ہے ۔ (مشکوٰۃ المصابیح ، ج1،ص56،حدیث:188)


مُحدّثِ کبیر حضرت امام مل علی قاری رحمۃ اللہ علیہ (سالِ وفات:1014ھ) اس حدیثِ پاک میں مذکور لفظ ’’بدعت‘‘ کی تشریح میں فرماتے ہیں ’’ای سیئۃ مزاحمۃ لسنۃ‘‘ ترجمہ : یعنی اس سے مراد بدعت سیئہ (بُری)ہے جو کسی سنّت کے مخالف ہو ۔ (مرقاۃ المفاتیح ، ج1،ص433،تحت الحدیث:188،چشتی)


حکیمُ الاُمّت مفتی احمد یارخان نعیمی رحمۃ اللہ  علیہ حدیثِ مبارکہ کے الفاظ ”لَیسَ مِنہُ“ کی شَرْح میں فرماتے ہیں : ”لَیسَ مِنہُ “سے مراد قرآن و حدیث کے مخالف، یعنی جو کوئی دین میں ایسے عمل ایجاد کرے جو دین یعنی کتاب و سنّت کے مخالف ہوں جس سے سنّت اُٹھ جاتی ہو وہ ایجاد کرنے والا بھی مَرْدُود ایسے عمل بھی باطل جیسے اُردو میں خطبہ و نماز پڑھنا، فارسی میں اذان دینا وغیرہ ۔ (مراٰۃ المناجیح ، ج1،ص146)


بدعتِ حسنہ کی چند مثالیں


ایسا اچھا نیا کام جو شریعت سے ٹکراتا نہیں ہے، اس کی بہت ساری مثالیں ہیں، جن میں سے پانچ یہ ہیں : (1) حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے قراٰن  پاک کو ایک جگہ جمع کروایا اور اس کی تکمیل حضرت عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں ہوئی (2) حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے تراویح کی جماعت شروع کروائی (3) حضرت عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ کے دور میں جمعہ کی اذانِ ثانی شروع ہوئی (4) قراٰنِ پاک میں نقطے اور اِعراب حجاج بن یوسف کے دور میں لگائے گئے ۔ (5) مسجد میں امام کے کھڑے ہونے کےلیے محراب ولید مَرْوانی کے دور میں سیّدنا عمر بن عبد العزیز رضی اللہ عنہ نے ایجاد کی تھی ۔ ان کے علاوہ بھی بہت سارے ایسے کام ہیں ، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ظاہری حیاتِ طیبہ میں یا صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے دورِ مبارک میں نہیں تھے ، بعد میں ایجاد ہوئے ، تو یہ سارے کے سارے کام کیا مَرْدُود اور باطل ہیں؟ ہرگز ایسا نہیں ہے ۔ اللہ کریم عقلِ سلیم عطا فرمائے اور دین کی صحیح سمجھ عطا فرمائے آمین ۔


دیوبندی وہابی ہر کام دین سے باہر ہو کر اور گناہ سمجھ کر کرتے ہیں


محترم قارئینِ کرام : دیوبندی اور غیرمقلدین اہلحدیث وہابی حضرات جشنِ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کو بدعت کہتے اور کہتے میلاد منانا اس لیے بدعت ہے کہ یہ آپ صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کے بعد صحابہ کرام علیہم الرضوان نے نہیں منایا ۔ ہمارے سوالات ان سے یہ ہیں کہ جو کام دن رات دیوبندی اور غیرمقلدین اہلحدیث وہابی حضرات فرقے کے علماء اور عوام کرتے ہیں ، وہ کام بھی تو صحابہ کرام علیہم الرضوان اور تابعین نے نہیں کیے تم لوگ یہ سب کام ثواب سمجھ کر کرتے ہو یا گناہ سمجھ کر ؟ ۔ دین سمجھ کر کرتے ہو یا بے دینی سمجھ کر ؟ دین اندر سمجھ کر کرتے ہو یا دین سے باہر ہو ہو کر سمجھ کر کرتے ہو ؟ ان کا قرآن و حدیث اور عملِ صحابہ رضی اللہ عنہم سے ثبوت اور جواب دو ؟ ۔ اس پہلے دیابنہ اور وہابیہ کے فریب کا جواب پڑھیں : ⬇


بدعت کے دوروں میں مبتلا لوگ ایک من گھڑت قاعدہ بیان کرتے ہیں کہ : ’’للدین‘‘ (یعنی دین کے لئے) نیا اچھا کام جائز ہے اور ’’فی الدین‘‘ (دین میں بدعت) نیا اچھا کام ایجاد کرنا ناجائز ہے ۔ یا پھر ’’لغوی بدعت‘‘ کہہ کر اپنے جدید کاموں کو جائز قرار دیتے ہیں جبکہ ذکر میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ، صلوۃ وسلام اورایصال ثواب کی محافل وغیرہ کو بدعت کہتے ہیں ۔


اس فریب کے جواب سے قبل ہم دین سمجھ کر نہیں کرتے کہنے والوں سے کچھ سوال کیا دین اور دنیا الگ ہیں ؟


(1) اس زمین کا خالق کون ؟


(2) اس آسمان کا خالق کون ۔؟


(3) اس سورج ، چاند ، اور ستاروں کا خالق کون ؟


(4) ہمارا خالق کون ؟


(5) ہمیں سوچنے سمھجنے کی صلاحیت کس نے دی ؟


(6) ہمیں اچھے اور برے کی کس نے پہچان کروائی ؟


(7) وہ قوانین جو سائنس کے ذریے ہم دریافت کر رہے ہیں کس نے بناے ؟


(8) وہ چیزیں جنہیں ہم کھا پی کر زندہ ہیں کس نے پیدا کی ؟


(9) کیا اللہ ہماری بات سننے پے قادر ہے ؟


(10) کیا وہ ہماری ہر بات سنتا اور ہر خیال جانتا ہے ؟


(11) کیا وہ ہمارا ہر عمل دیکھتا ہے ؟


(12) کیا وہ ہماری نیتوں سے واقف ہے ؟


(13) کیا جس طاقت کے ذریہ ہم اس دنیا میں عمل بجا لاتے ہیں اور ہماری اپنی یعنی ذاتی ہے یا حاصل کی ہوئی ہے ؟


(14) کیا قیامت میں ہمارے عمل کا حساب ہو گا ؟


(15) کیا ہم اپنی مرضی سے ہر وہ کام کر سکتے ہیں جس کا خیال ہمارے دل میں آئے ؟


(16) کیا اگر وہ رسول نہ بھیجتا تو ہم اس اکبر ، سبحان ، علی ، حی خدا کو پہچان سکتے ؟


(17) آخرت کےلیے ثواب اور ہم نیکیاں کہاں کماتے ہیں ؟


(18) کیا ہم نیکی اس کے حکم پے عمل کر کے کماتے ہیں یا جس کام کو ہم صحیح سمجھیں اس کام کی نیکی کا اجر الله دے گا ؟


(19) کیا یہ دنیا آخرت کی کھیتی نہی ہے ؟


(20) کیا اس دنیا کی قدرتی موجودات کو ہم نے تخلیق کیا ہے ؟


(21) کیا اجرام فلکی ہمارے تابع ہیں ؟


(2) کیا اس دنیا میں ہم اپنی مرضی سے آئے ہیں ؟


(23) ہم کیوں پیدا ہوئے ہیں ؟


(24) ہم کہاں جائیں گے ؟


(25) کیا الله اپنے علم سے ہر جگہ موجود نہیں ہے ؟


(26) کیا قرآن میں ہر شئی کا علم نہیں ہے ؟


(27) کیا موجودات الله کی اجازت کی محتاج نہیں کوئی بھی کام کرنے کےلیے ؟


(28) کیا الله محتاج ہے اور اس کا علم ہر شٸی کا احاطہ نہی کرتا ؟


(29) کیا ہم الله کی مخلوق نہی ؟


(30) کیا قرآن و حدیث میں کہیں یہ حکم ہے کہ ایک مسلمان کا دین اور دنیا الگ الگ ہیں ؟


ذرا سوچیئے تو پھر دین اور دنیا الگ کہاں ہوئے ؟


للدین دین ، ’فی الدین اور لغوی بدعت کی تاویل کا جواب


بدعت کے دوروں میں مبتلا لوگ ایک من گھڑت قاعدہ بیان کرتے ہیں کہ : ’’للدین‘‘ (یعنی دین کےلیے) نیا اچھا کام جائز ہے اور ’’فی الدین‘‘ (دین میں بدعت) نیا اچھا کام ایجاد کرنا ناجائز ہے۔یا پھر ’’لغوی بدعت‘‘ کہہ کر اپنے جدید کاموں کو جائز قرار دیتے ہیں جبکہ ذکر میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ، صلوۃ وسلام اورایصال ثواب کی محافل وغیرہ کو بدعت کہتے ہیں ۔


جواب


(1) سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ دیوبندی اور وہابی حضرات اپنے اصول کے مطابق ’’للدین‘‘ اور ’’فی الدین‘‘ کا یہ قاعدہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ثابت کریں یا صحابہ کرام علہیم الرضوان اجمعین سے ثابت کریں یا تابعین و تابع تابعین علہیم الرضوان اجمعین سے ثابت کریں ۔ عجیب بات ہے کہ ہم سنیوں سے تو ہر ہر بات پر ثبوت مانگا جاتا ہے لیکن خود اتنے بڑے قاعدے جس پر شریعت کا دار و مدار قائم کیا اس پر دیوبندی اور وہابی کوئی ایک بھی دلیل پیش نہیں کر سکتے لہذا ہم دیوبندیوں اور وہابیوں سے اس قاعدے کے ثبوت کا مطالبہ کرتے ہیں ؟


(2) دوسری بات یہ ہے کہ منکرین تو حدیث ’’کل بدعۃ ضلالہ‘‘ (ہرنیا کام گمراہی ہے) کے تحت کہتے ہیں کہ یہاں ’’کل‘‘ عمومیت کیلئے ہے لہٰذا ہر نیا کام گمراہی ہے ۔ تو اب ہم وہابیوں سے سوال کرتے ہیں کہ ’’للدین‘‘ یا ’’ لغوی بدعت‘‘ وغیرہ کہہ کر جن نئے کاموں کو دیوبندی اور وہابی جائز قرار دیکر انہیں اختیار کرتے ہیں ۔ وہ سب اس ’’کل‘‘ کی عمومیت سے کس طرح خارج ہو گئے ہیں ؟ جب ہر بدعت (نیا کام) گمراہی ہے تو پھریہ کہاں لکھا ہے کہ دین اسلام کےلئے (للدین) گمراہی نکالنا جائز ہے ؟ گمراہی تو بہر صورت گمراہی ہے اور یہ بات حدیث شریف میں قطعاََ نہیں کہ دین کےلئے ’’للدین‘‘ گمراہی جائز و ضروری ہے ۔ اور اُس گمراہی پر عمل کرنا درست ہے ۔ پس یا تو دیوبندیوں اور وہابیوں کے اس قاعدے میں خرابی ہے یا کہ (معاذ اللہ) اِس دین میں ، جس کی تقویت کےلئے گمراہی پر عمل کی ضرورت پڑے ۔ اب دین (اسلام) میں تو ہر گز ہرگز خرابی نہیں اس لئے ماننا پڑے گا کہ دیابنہ اور وہابیہ کے اس من گھڑت قاعددے میں خرابی ہے ۔


(3) تیسری بات یہ ہے کہ پورا ماہِ رمضان تروایح با جماعت پڑھنے کا حکم حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے وصال کے بعد حضرتِ عمر رضی اللہ عنہ نے دیا اور پھر اس کے بارے میں فرمایا ’’نعمۃ البدعۃِ ھذا‘‘ (یعنی) یہ اچھی بدعت ہے‘‘ ۔ (بخاری شریف باب فصل من قام رمضان،مشکوۃ شریف جلد اول باب قیام شھر رمضان ص ۲۷۶،چشتی)


تو اب ہم بدعت کے دوروں میں مبتلا لوگوں سے سوال کرتے ہیں کہ یہ تراویح کا طریقہ نماز ’’للدین‘‘ ہے یا ’’فی الدین‘‘ ؟ اب دیوبندی اور وہابی جو بھی جواب دیں اس کا ثبوت پیش کریں ۔ اگر للدین ہے تو کیا اس کو عبادت کا درجہ دینا اور کار ثواب سمجھنا جائز ہو گا ؟ اور اگر یہ عمل ’’فی الدین‘‘ہے تو کیا یہ ’’کل بدعۃ ضلالہ‘‘ کے مخالف ہے کہ نہیں ؟ اور دین میں اضافہ ہے کہ نہیں ؟


اسی طرح دیوبندی اور وہابی یہ بھی کہہ دیتے ہیں کہ نماز تراویح کا مذکورہ عمل ’’لغوی بدعت‘‘ ہے تو فقیر چشتی یہ سوال کرتا ہے کہ بالفرض یہی مان لیا جائے تو کیا یہ لغوی بدعت ’’عبادت‘‘ ہے کہ نہیں ؟ اس پر اجر و ثواب ملے گا کہ نہیں ؟ اور اسی طرح اگر کوئی محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو للدین سمجھ کر اختیار کرتا ہے تو یہ عمل بدعت ضلالہ سے خارج ہو کر جائز قرار پائے گا کہ نہیں ؟


(4) چوتھی بات یہ ہے کہ مخالفین کا یہ خود ساختہ قاعدہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر عدم اعتماد کا مظہر ہے ۔ کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تو فی الدین (دین اسلام میں) کو مستحسن فرما رہے ہیں اور جو دین اسلام میں نہ ہو للدین سے منع فرما رہے ہیں ۔ چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایاکہ ’من سن فی الاسلامہ سنہ حسنہ فلہ اجرھا و اجر من عمل بھا من بعد ہ من غیر ان ینقض من اجور ھم شئی‘‘ جو کوئی (دین) اسلام میں اچھا طریقہ جاری کرے گا اِس کو اُس (نئے طریقہ کے جاری کرنے پر) ثواب ملے گا ۔ اور اُس کو بھی جو اس پر عمل کریں گے۔اور ان کے ثواب سے کچھ کم نہ ہو گا۔(صحیح مسلم کتاب الزکوۃ ۱/ ۳۲۷)(ترمذی کتاب العلم ۲/۹۲۔چشتی)(نسائی ۱/۱۹۱)(سنن ابن ماجہ شریف ۱۸)


لہٰذا نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تودین اسلام میں نیا طریقہ، اچھے نئے کام کو ایجاد کرنے پر اجر و ثواب کی خوشخبری سنا رہے ہیں لیکن اعتراض کرنے والے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مخالفت کرتے ہوئے’’فی الاسلام‘‘ (یعنی دین اسلام میں) ایجاد ات کو منع کر رہے ہیں ۔ اب خود سوچئے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فی الدین (دین اسلام میں نئے کاموں) کو جائز فرما رہے ہیں اور اعتراض کرنے والے فی الدین (دین اسلام میں نئے کاموں) کو گمراہی و جہالت کہہ رہے ہیں ۔ معاذﷲ یہ کلیہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے خلاف ہوا کہ نہیں ؟ کیا یہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مخالفت نہیں کی جا ر ہی ؟


اور پھریہ لوگ جو فی الدین سے خارج ہو اس کو ’’للدین‘‘ (دین اسلام کےلئے) کا نام دیکر اچھا قرار دیتے ہیں جبکہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فی دین سے خارج کو بُرا فرماتے ہیں جیسا کہ خود نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’ما لیس منہ‘‘ جو دین میں سے نہ ہو ‘‘ یعنی جس کی اصل دین میں ثابت نہ ہو وہ رد ہے ۔ پس ان فی الدین کے منکروں کو ’’جو دین میں سے نہ ہو‘‘ کے الفاظ پر غور کر نا چاہیے ۔


نہ معلوم ان لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ جو دین میں نہ ہو ’’ یعنی جس کو حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم رد فر ما رہے ہیں اُس ’’مردود‘‘ کو یہ منکر ’’للدین،، کا نام دیکر اچھا کہہ رہے ہیں اور جس کو حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ’’سنہ حسنہ‘‘ کہہ کر ’’فی الاسلام‘‘ میں داخل کر رہے ہیں اس کو یہ منکر ’’فی الدین‘‘ کا نام دے کر ناجائز قرار دے رہے ہیں ۔ گو کہ جس کام کو حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اچھا فرما رہے ہیں اس کو یہ ناجائز کہہ رہے ہیں اور جس کو حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مردود فرما رہے ہیں اس کویہ منکرین جائز کہہ رہے ہیں ۔ معاذﷲ ! لہٰذا اعتراض کرنے والوں کا یہ کلیہ سراسر ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے خلاف ہے اس لئے دیابنہ اور وہابیہ کا ’’للدین‘‘ کا یہ قاعددہ ، کلیہ مخالف حدیث نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہونے کے باعث مردود و باطل ٹھہرا ۔


(5) پھر بدعت کے دوروں میں مبتلا لوگوں کے نزدیک صرف میلاد ، عرس ، ذکر ، صلوۃ و سلام ہی ایسے کام ہیں جو فی الدین ہیں اور باقی وہابیوں کی محافل ، جلسے جلوس ، اجتماعات کو وہابی حضرات ’’للدین‘‘ کہہ کر جائز قرار دیتے ہیں ؟ للدین اور فی الدین کا یہ معیار کسی اصولِ شریعت کے مطابق نہیں اگر ایسا ہوتا تو وہ اصول شریعت بتایا جاتا محض للدین اور فی الدین کی لفاظی کا چکر نہ چلایا جاتا ۔


خدا را انصاف فرمائیے شرک و بدعت کی اس خانہ ساز شریعت میں میلاد و عرس جیسے کام (جن میں عظمتِ انبیاء علیہم السّلام کرام و اولیاء عظام علیہم الرّحمہ ہے) بدعت و حرام ہیں ۔ اور ان پر اپنی طرف سے فی الدین کا چکر چلاتے ہیں لیکن ان کے علاوہ ان کے اپنے من گھڑت نئے کام بدعات کے کی فہرست سے نکل کرجائز ہو جاتے ہیں ۔ کیا کتاب و سنت سے کوئی ایسا حوالہ پیش کیا جا سکتا ہے جس میں میلاد و عرس وغیرہ کو تو بدعت و حرام قرار دیا ہو اور دیگر متذکرہ امور کو سنت و جائز قرار دیا ہو ؟ ھا تو ابرھانکم ان کنتم صدیقین ۔


میلاد کو بدعت کہنے والوں سے کچھ سوال


محترم قارئینِ کرام : دیوبندی اور غیرمقلدین اہلحدیث وہابی حضرات جشنِ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کو بدعت کہتے اور کہتے میلاد منانا اس لیے بدعت ہے کہ یہ آپ صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کے بعد صحابہ کرام علیہم الرضوان نے نہیں منایا ۔ ہمارے سوالات ان سے یہ ہیں کہ جو کام دن رات دیوبندی اور غیرمقلدین اہلحدیث وہابی حضرات فرقے کے علماء اور عوام کرتے ہیں ، وہ کام بھی تو صحابہ کرام علیہم الرضوان اور تابعین نے نہیں کیے تم لوگ یہ سب کام ثواب سمجھ کر کرتے ہو یا گناہ سمجھ کر ؟ ۔ دین سمجھ کر کرتے ہو یا بے دینی سمجھ کر ؟ دین اندر سمجھ کر کرتے ہو یا دین سے باہر ہو ہو کر سمجھ کر کرتے ہو ؟ ان کا قرآن و حدیث اور عملِ صحابہ رضی اللہ عنہم سے ثبوت اور جواب دو :


میلاد کا جلوس تو بدعت لیکن رائے ونڈ کے سالانہ اجتماع جائز کیوں ؟


رائے ونڈ کے سالانہ اجتماع کے لئے جلوس کی شکل میں ٹرینوں ، بسوں ، ویگنوں ، کاروں وغیرہا میں جانا سنت ہے یا فرض یا مستحب یا واجب یا بدعت ؟


سوائے ’’عیدین اور حج کے اجتماع‘‘ کے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم  اور صحابہ کرام علیہم الرضوان کے (ظاہری) زمانے میں کوئی سالانہ اجتماع ہوتا تھا ؟ یقینا نہیں تو پھر دیوبندی وہابیوں کے سالانہ اجتماعات جائز ہوئے یا ناجائز ؟ 


23 سالہ ظاہری دور نبوت میں (جس میں سرکار دوجہاں صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم وسلم ظاہری طور پر موجود تھے) کافروں منافقوں نے بارہا گستاخیاں کیں ، کیا ان کی مخالفت میں کوئی ریلی یا جلوس نکالا گیا تو حوالہ دیجئے اور ساری دنیا جانتی ہے کہ جب ڈنمارک کے اخبارات میں گستاخی کی گئی تو جہاں تمام مسلمانانِ اہلسنت نے جلسے جلوس منعقد کئے وہاں وہابی دیوبندیوں نے بھی ریلیاں اور جلوس نکالے ۔ اب بتایا جائے کہ دیوبندیوں اور وہابیوں کا یہ عمل شرک ہوا یا بدعت ؟


تیس 30 سالہ خلافت راشدہ میں اگر ایسی ریلی نکالی گئی ہو تو حوالہ دیجئے ؟


ائمہ اربعہ علیہم الرّحمہ میں سے کسی نے ریلی نکالی ہو یا شرکت کی ہو ؟ مستند حوالہ دیجئے ؟


ایسی ریلی سب سے پہلے کب اور کہاں نکالی گئی ، جلوس کس وقت نکلا ؟


صدارت کس نے کی ؟


جلوس کس جگہ سے نکل کر کہاں اختتام پذیر ہوا ؟ 


کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے تین دن مقرر کرکے اجتماع کیا ؟


کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے توہین رسالت کے خلاف جھنڈوں سمیت جلوس نکالا ؟ (چشتی)


کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے اپنے نام کے ساتھ سلفی، محمدی اور اہلحدیث لکھا ؟


کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے اہلحدیث کانفرنس کا انعقاد کیا ؟


کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے عظیم الشان تقریب ختم بخاری کا انعقاد کیا ؟


کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے کسان کانفرنس کا انعقاد کیا ؟


کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے جہاد فی سبیل اﷲ کانفرنس کا انعقاد کیا ؟


کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے حرمتِ رسول کانفرنس کا انعقاد کیا ؟


کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے حرمتِ رسول کے جلوس نکالے ؟


کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے شہداء کانفرنس کا انعقاد کیا ؟


کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے تحفظ بیت المقدس کانفرنس کا انعقاد کیا ؟ (چشتی)


کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے تحفظ قبلہ اول کے نام پر جلوس نکالے ؟


کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے سالانہ دعوت توحید و تجدید عزم کنونشن کا انعقاد کیا ؟


کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے فتح مکہ کانفرنس کا انعقاد کیا ؟


کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے مجاہد کسان کانفرنس کا انعقاد کیا ؟


کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے علماء سیمینار کا انعقاد کیا ؟


کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا ؟


کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے وارثانِ انبیاء کانفرنس کا انعقاد کیا ؟


کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے تفسیر دعوت القرآن کی تعارفی تقریب منعقد کی ؟ (چشتی)


کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے ہرسال قرآن و حدیث کانفرنس کا دن مقرر کرکے انعقاد کیا ؟


کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے ہر سال شانِ رسالت کانفرنس کا انعقاد کیا ؟


کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے احترام رمضان کانفرنس کا انعقاد کیا ؟


کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے تربیت حج کانفرنس کا انعقاد کیا ؟


کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے اپنے مرحومین کی طرف سے قربانی کا اشتہار دیا ؟


کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے مساجد کے افتتاح پر وقت مقرر کرکے تقریب منعقد کی اور پھر کھانا کھلایا ؟


کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے خواتین کا تبلیغی و اصلاحی اجتماع منعقد کیا ؟


کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے نئے اسلامی سال کے موقع پر ہر سال مبارکباد پیش کی ؟


کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے علماء کانفرنس کا انعقاد کیا ؟


کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے اپنے جامعہ میں محرام الحرام کے خطبات کئے ؟ (چشتی)


کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان نے اپنے نام کے ساتھ حافظ، سلفی، محمدی اور اہلحدیث لکھا ؟


نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے سیرت کانفرنس کتنی بار منائی تھی ؟


نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے جشن بخاری کتنی بار منایا تھا ؟


نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے دفاع پاکستان کانفرنس کتنی بار منائی تھی ؟


نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے جشن نزول قرآن کتنی بار منایا تھا ؟


نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے جلوس مدح صحابہ کتنی بار نکالا تھا ؟


نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے یوم صحابہ کتنی بار منایا تھا ؟


نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نےجشن دیوبند کتنی بار منایا تھا ؟


نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے اہلحدیث کانفرنس کتنے بار منائی تھی ؟


نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم یوم احسان الٰہی ظہیر کتنی بار منایا تھا ؟


نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے یوم نانوتوی کتنی بار منایا تھی ؟


نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے جہاد کانفرنس کتنی بار منائی تھی ؟


نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے یوم شھداء کتنی بار منایا تھا ؟


نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے کتنی مسجدوں کے مینار بنائے تھے ؟


یہ سعودی ڈے کہاں سے آیا ہے ؟


کیا یہ ضلالت اور بربادی کی طرف لے جانے والی بدعت نہیں ؟


عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کو شرک وبدعت قرار دینے والوں کے لیے سعودی ڈے کا اہتمام کس طرح ایمان اور اسلام بن جاتا ہے ؟


ان کے یہ بڑے بڑے مدارس کہاں سے آئے ہیں ؟


کیا ان مدارس کا نصاب اور قیام کل کا کل بدعت نہیں ؟


مکہ شریف اور مدینہء منورہ کی مساجد پر لگائے گئے یہ لاکھوں کروڑوں روپیوں کے مینار اورگنبد کہاں سے آئے ہیں ؟ (چشتی)


کیا یہ کھلی ہوئی بدعت نہیں ؟


سعودی کرنسی پر یہ گمراہ وہابی نجدی حکمرانوں کی تصاویر کہاں سے آئی ہیں ؟


کیا یہ جہنم میں لے جانے والی نجدی بدعت وہابیوں کی پیداوار نہیں ؟


یہ سعودی عرب کانام کہاں سے آیا ہے ؟


کیا یہ مقدس ترین ملک ۔۔۔۔ نجدیوں وہابیوں کے باپ داداوں کی ملکیت تھی جو اسے ظالم وجابر سعود نامی بدنام زمانہ غاصب حکمراں کے نام منسوب کردیا گیا ؟


یہ وہابیوں کے اخبارات اور رسائل کہاں سے آئے ہیں ۔۔۔۔؟ کیا یہ بدعت نہیں ؟


یہ پرنٹ کیا ہوا کاغذ پر قرآن کہاں سے آیا ہے ؟


کیا اس طرح قرآن کو چھاپنے کی ہدایت اللہ و رسول (عزوجل و صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم) نے دی ہے ؟


یہ پریس سے چھپی حدیث کی کتابیں کہاں سے آئی ہیں ؟


کیا یہ حدیث کی کتابوں کا جدید انداز میں چھاپنا اور منظرعام پر لانا بدعت نہیں ؟


یہ سیرت کے جلسے اور اہلحدیث کانفرنسوں کی بدعات کا سلسلہ کہاں سے آیا ہے ؟


یہ اہل حدیث اورسلفی نام کا بدعتی فرقہ کہاں سے آیا ہے ؟


یہ شوشل میڈیا کے ذریعے وہابی فر قہ کے گمراہ کن عقائد و نظریات کی تبلیغ و اشاعت کی اجازت کہاں سے آئی ہے ؟


یہ ڈاکٹر ذاکر نائیک اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو سعودی حکومت کے ذریعے دیے جانے والے سعودی ایوارڈ کی بد عت کہاں سے آئی ہے ؟


صد سالہ جشن دیوبند اور صد سالہ جشن جمیعت علمائے اسلام دیوبند کس دلیل سے جائز ہیں ؟


کیا یہ جشن منانا بدعت و گمراہی نہیں ہے ؟


یہ سعودی ڈے کہاں سے آیا ہے ؟

کیا یہ ضلالت اور بربادی کی طرف لے جانے والی بدعت نہیں ؟


عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم کو شرک وبدعت قرار دینے والوں کے لیے سعودی ڈے کا اہتمام کس طرح ایمان اور اسلام بن جاتا ہے ؟


یہ یہ بڑے بڑے تمہارے مدارس کہاں سے آئے ہیں ؟

کیا ان مدارس کا نصاب اور قیام کل کا کل بدعت نہیں ۔۔۔۔ ؟


مکہ شریف اور مدینہ منورہ کی مساجد پر لگائے گئے یہ لاکھوں کروڑوں روپیوں کے مینار اورگنبد کہاں سے آئے ہیں ؟

کیا یہ کھلی ہوئی بدعت نہیں ؟


سعودی کرنسی پر یہ گمراہ وہابی نجدی حکمرانوں کی تصاویر کہاں سے آئی ہیں ؟

کیا یہ جہنم میں لے جانے والی نجدی بدعت وہابیوں کی پیداوار نہیں ؟


یہ سعودی عرب کا نام کہاں سے آیا ہے ؟

کیا یہ مقدس ترین ملک ۔۔۔۔ نجدیوں وہابیوں کے باپ داداوں کی ملکیت تھی جو اسے ظالم وجابر سعود نامی بدنام زمانہ غاصب حکمراں کے نام منسوب کردیا گیا ؟


یہ وہابیوں کے اخبارات اور رسائل کہاں سے آئے ہیں ۔۔۔۔؟ کیا یہ بدعت نہیں ؟


یہ پرنٹ کیا ہوا کاغذ پر قرآن کہاں سے آیا ہے ؟

کیا اس طرح قرآن کو چھاپنے کی ہدایت اللہ و رسول ( عزوجل و صلی اللہ علیہ دسلم ) نےدی ہے ؟


یہ پریس سے چھپی حدیث کی کتابیں کہاں سے آئی ہیں ؟


کیا یہ حدیث کی کتابوں کا جدید انداز میں چھاپنا اور منظرعام پر لانا بدعت نہیں ؟


یہ سیرت کے جلسے اور اہلحدیث کانفرنسوں کی بدعات کا سلسلہ کہاں سے آیا ہے ؟


یہ اہل حدیث اورسلفی نام کا بدعتی فرقہ کہاں سے آیا ہے ؟


یہ شوشل میڈیا کے ذریعے وہابی فر قہ کے گمراہ کن عقائد و نظریات کی تبلیغ و اشاعت کی اجازت کہاں سے آئی ہے ؟


 یہ ڈاکٹر ذاکر نائیک اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو سعودی حکومت کے ذریعے دیے جانے والے سعودی ایوارڈ کی بد عت کہاں سے آئی ہے ؟


نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے سیرت کانفرنس کتنی بار منائی تھی ؟


نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے جشن بخاری کتنی بار منایا تھا ؟


نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے دفاع پاکستان کانفرنس کتنی بار منائی تھی ؟


نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے جشن نزول قرآن کتنی بار منایا تھا ؟


نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے جلوس مدح صحابہ کتنی بار نکالا تھا ؟


نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے یوم صحابہ کتنی بار منایا تھا ؟


نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نےجشن دیوبند کتنی بار منایا تھا ؟


نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے اہلحدیث کانفرنس کتنے بار منائی تھی ؟


نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم یوم احسان الٰہی ظہیر کتنی بار منایا تھا ؟


نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے یوم نانوتوی کتنی بار منایا تھی ؟


نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے جہاد کانفرنس کتنی بار منائی تھی ؟


نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے یوم شھداء کتنی بار منایا تھا ؟


نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے کتنی مسجدوں کے مینار بنائے تھے ؟

 

صد سالہ جشن دیوبند اور صد سالہ جشن جمیعت علمائے اسلام دیوبند کس دلیل سے جائز ہیں ؟

کیا یہ جشن منانا بدعت و گمراہی نہیں ہے ؟


اس کے علاوہ بھی کئی ایسے کام ہیں جو کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون نے نہیں کئے مگر پوری دیوبندی اور غیرمقلدین اہلحدیث وہابی قوم ان کاموں کو شایان شان طریقے سے سرانجام دیتی ہے اور کروڑوں ، اربوں روپے اس پر خرچ کرتی ہے ۔ اب ان کے مرکزی رہنمائوں کے فتوے کے مطابق یہ تمام کام بدعت نہیں ہوئے ؟ ۔ جواب دو ۔ اور اپنے کارناموں کو صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون کے عمل سے ثابت کرو ۔ (طالبِ دعا و دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

No comments:

Post a Comment

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ محترم قارئینِ کرام : کچھ حضرات حضرت سیدہ فاطمة الزہرا رضی اللہ عنہا کے یو...