Wednesday 28 October 2015

نبی کریم ﷺ کی مبارک ہتھیلیوں کا تذکرہ

0 comments
نبی کریم ﷺ کی مبارک ہتھیلیوں کا تذکرہ
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مقدس اور نورانی ہتھیلیاں کشادہ اور پرگوشت تھیں۔ اس بارے میں متعدد روایات ہیں

حضرت ہند بن ابی ہالہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں

کان رسول اﷲ صلي الله عليه وآله وسلم . . . رحب الراحة.

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہتھیلیاں فراخ تھیں

1. طبراني، المعجم الکبير، 22 : 156
2. بيهقي، شعب الايمان، 2 : 155، رقم : 1430
3. هيثمي، مجمع الزوائد، 8 : 273
4. ابن حبان، الثقات، 2 : 146
5. سيوطي، الجامع الصغير، 1 : 35
6. مناوي، فيض القدير، 5 : 78
7. ابن جوزي، صفوة الصفوه، 1 : 156
8. ابن سعد، الطبقات الکبري، 1 : 422
9. نووي، تهذيب الاسماء، 1 : 52
----------------------------------------------------------------------------------
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے

وکان بسط الکفين

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہتھیلیاں کشادہ تھیں

1. بخاري، الصحيح، 5 : 2212، کتاب اللباس، رقم : 5567
2. عسقلاني، فتح الباري، 10 : 359
----------------------------------------------------------------------------------
آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مبارک ہتھیلیوں میں نرماہٹ ، خنکی اور ٹھنڈک کا احساس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک منفرد وصف تھا۔ صحابۂ کرام رضی اللہ عنھم قسم کھا کر بیان کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مبارک ہتھیلیوں سے بڑھ کر کوئی شے نرم اور ملائم نہ تھی۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کسی سے مصافحہ فرماتے یا سر پر دستِ شفقت پھیرتے تو اُس سے ٹھنڈک اور سکون کا یوں اِحساس ہوتا جیسے برف جسم کو مَس کر رہی ہو

حضرت عبداللہ بن ہلال انصاری رضی اللہ عنہ کو جب اُن کے والدِ گرامی دعا کے لئے حضور سرورِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں لے کر گئے تو اُس موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعا فرمائی اور اُن کے سر پردستِ شفقت پھیرا۔ وہ اپنے تاثرات یوں بیان کرتے ہیں

فما أنسيٰ وضع رسول اﷲ صلي الله عليه وآله وسلم يده علي رأسي حتي وجدتُ بردها

هيثمي، مجمع الزوائد، 9 : 399

حضور علیہ الصلوۃ والسلام کے دستِ شفقت کی ٹھنڈک اور حلاوت کو میں کبھی نہیں بھولا، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا دستِ مبارک میرے سر پر رکھا

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔