مجلس ذکرِ حسنین کریمین رضی اللہ تعالیٰ عنہما : ۔ حضرت شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی نظر میں
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی ابن امام الھند شاہ ولی اللہ محدث دہلوی فتاوی عزیزیہ میں رقم طراز ہیں کہ سال میں دو مجلسیں فقیر کے مکان میں منعقد ہوا کرتی ہیں مجلس ذکرِ وفات شریف اور مجلس شہادتِ حسین رضی اللہ عنہ اور یہ مجلس بروز عاشورہ یا اس سے ایک دن قبل ہوتی ہے چار پانچ سو آدمی بلکہ ہزار آدمی جمع ہوتے ہیں اور درود شریف پڑھتے ہیں اس کے بعد جب فقیر آتا ہے تو لوگ بیٹھتے ہیں اور فضائل حسنین رضی اللہ عنہما کا ذکر جو حدیث شریف میں وارد ہے بیان کیا جاتا ہےاور جو کچھ احادیث میں ان بزرگوں کی شہادت کا ذکر ہے اور روایات صحیحہ میں جو کچھ تفصیل بعض حالات کی ہے اور ان حضرات کے قاتلوں کی بد عنوانی کا بیان ہے وہ ذکر کیا جاتاہے بعض تکلیفیں جو ان حضرات کو ہوئیں جو کہ روایت معتبرہ سے ثابت ہے بیان کی جاتی ہیں اور اس ضمن میں بعض مرثیہ جو جن و پری سے حضرت ام سلمہ ؓ و دیگر صحابہ نے سنا ہے وہ بھی ذکر کیا جاتاہے اور وہ خواب ہائے وحشت ناک ذکر کیے جاتے ہیں جو حضرت ابن عباسؓ و دیگر صحابہ نے دیکھے تھے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ جناب رسالتمآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس واقعہ سے نہایت رنج و الم ہوا ، پھر ختم قرآن مجید کیا جاتا ہے اور پنج آیتہ پڑھ کر کھانے کی جو چیز موجود رہتی ہے اس پر فاتحہ کیا جاتا ہے اور ا س اثنا میں اگر کوئی شخص خوش الحان سلام پڑھتا ہے یا شرعی طور پر مرثیہ پڑھنے کا اتفاق ہوتا ہے تو اکثر حضار مجلس اور اس فقیر کو بھی حالتِ رقت اور گریہ کی لاحق ہوجاتی ہے ۔اس قدر عمل میں آتا ہے اگر یہ سب فقیر کے نزدیک اس طریقہ سے جس کا ذکر کیا گیا ہے جائز نہ ہوتا تو ہرگز یہ فقیر ان چیزوں پراقدام نہ کرتا اور اس کے علاوہ اور امور دیگر جو خلاف شرع ہیں ان کے بیان کرنے کی ضرورت نہیں۔ زیادہ کیا لکھے۔ والسلام۔ ۱۲۳۸ھ
فتاوی عزیزی ، ص:۱۷۷، مطبع : ایچ ایم سعید کمپنی، کراچی
فتاوی عزیزی فارسی ، ص:۱۱۰۔۱۱۱، مطبع مجتبائی ،دہلی، ۱۳۱۱ ھ
فتاوی عزیزی فارسی ، ص: ۱۰۶، مطبع : کتب خانہ رحیمیہ ،دیو بند
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ
حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ محترم قارئینِ کرام : کچھ حضرات حضرت سیدہ فاطمة الزہرا رضی اللہ عنہا کے یو...
-
شوہر اور بیوی ایک دوسرے کے اعضاء تناسلیہ کا بوسہ لینا اور مرد کو اپنا آلۂ مردمی اپنی بیوی کے منہ میں ڈالنا اور ہمبستری سے قبل شوہر اور...
-
شانِ حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ قرآن و حدیث کی روشنی میں محترم قارئینِ کرام : قرآن پاک میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے : وَ یُطْعِمُوْ...
-
درس قرآن موضوع آیت : قُلۡ ہَلۡ یَسۡتَوِی الَّذِیۡنَ یَعۡلَمُوۡنَ وَ الَّذِیۡنَ لَا یَعۡلَمُوۡنَ قُلْ هَلْ یَسْتَوِی الَّذِیْنَ یَ...
No comments:
Post a Comment