فضائل صحابہ کرام رضی اللہ عنہم احادیث کی روشنی میں 5
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ضرور بالضرور لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ ان کے لشکروں میں سے ایک لشکر جہاد کے لیے نکلے گا تو کہا جائے گا : کیا تم میں سے کوئی حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا صحابی ہے جس کے توسل سے تم (دشمن کے مقابلے میں) نصرت طلب کرو تو فتح یاب ہو جاؤ؟ پھر کہا جائے گا : کیا تم میں محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا صحابی ہے؟ کہا جائے گا : نہیں. پھر کہا جائے گا : کوئی ان کے صحابہ کی صحبت پانے والا (یعنی تابعی) ہے؟ کہا جائے گا : نہیں. پھر کہا جائے گا : کوئی ایسا شخص جس نے ان کے صحابہ کی صحبت پانے والے (یعنی تبع تابعی) کی زیارت کی ہے؟ کہا جائے گا : نہیں. اور اگر وہ اس کے متعلق سمندر کے اس پار سے بھی سنتے تو ضرور اس کے پاس آجاتے.‘‘ اور ایک روایت میں ان الفاظ کا اضافہ ہے : پھر ایسی قوم باقی رہ جائے گی جو قرآن پڑھے گی (مگر یہ) نہیں جانتی ہو گی کہ وہ کیا ہے۔ (یعنی اس کے اصل مطالب و مفاہیم سے نابلد ہو گی).
اسے امام ابو یعلی اور ابن حمید نے روایت کیا ہے۔ امام ہیثمی نے فرمایا : امام ابو یعلی نے اسے دو طریق سے روایت کیا ہے اور دونوں کے رجال صحیح حدیث کے رجال ہیں. اور امام عسقلانی نے بھی فرمایا : یہ اسناد صحیح ہے۔
أخرجه أبو يعلی في المسند، 4 / 132، 200، الرقم : 2182، 2306، وعبد بن حميد في المسند، 1 / 313، الرقم : 1020، والعسقلاني في المطالب العالية، 17 / 79، الرقم : 4165، والهيثمي في مجمع الزوائد، 10 / 18.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
سرکاری یا غیرسرکاری قبضہ والی زمین پر مسجد بنانے کا شرعی حکم
سرکاری یا غیرسرکاری قبضہ والی زمین پر مسجد بنانے کا شرعی حکم محترم قارئینِ کرام : کسی مقبوضہ جگہ پر مسجد تعمیر ہو جائے اور مسجد کی تعمیر کا ...

-
شوہر اور بیوی ایک دوسرے کے اعضاء تناسلیہ کا بوسہ لینا اور مرد کو اپنا آلۂ مردمی اپنی بیوی کے منہ میں ڈالنا اور ہمبستری سے قبل شوہر اور...
-
حق بدست حیدر کرار مگر معاویہ بھی ہمارے سردار محترم قارئین : اعلیٰ حضرت امام اہلسنّت امام احمد رضا خان قادری رحمۃ اللہ علیہ فرما...
-
بعض صحابہ رضی اللہ عنہم نے یزید پلید کی بیعت کی کا جواب محترم قارئینِ کرام : اکثر رافضیوں اور نیم رافضیوں کی طرف سے کہا جاتا ہے کہ بعض صحاب...
No comments:
Post a Comment