Monday, 14 May 2018

اذان میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلّم کا نام سن کر چومنا احادیث اور کتب اکابر میں آیا ہے باعتقاد صحت ہو تو چومنا جائز ہے

اذان میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلّم کا نام سن کر چومنا احادیث اور کتب اکابر میں آیا ہے باعتقاد صحت ہو تو چومنا جائز ہے ۔(بوادر النوادر صفحات 408 ،409 حکیم الامت دیوبند)
حکیم الامتِ دیوبند جناب علامہ اشرف علی تھانوی اپنی کتاب بوادر النوادر جلد دوم کے صفحات 408 ، 409 پر لکھتے ہیں : اذان میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم کا نام مبارک سن کر چومنا جائز ہے بغرض علاج ہو اور اس کے متعلق روایات آئی ہیں کہ چومنے والا اندھا نہیں ہوگا ، شفاعت نصیب ہوگی ، حضرت خضر علیہ السّلام و دیگر بزرگوں سے بھی روایات آئی ہیں ۔ پھر یہ بھی لکھتے ہیں عوام کا اعتقاد خراب ہونے کا ڈر ہے اس ڈر کی وجہ سے نہ چومیں ۔
حیرت کی بات ھے ایک عمل کو مستحب بھی قرار دیتے ہیں روایات اور بزرگوں سے اثبات بھی مانتے ہیں اسی عمل کو جائز بھی کہتے ہیں اور حیلے بہانے سے روکنے کی کوشش بھی کرتے ہیں پڑھیئے اور حکیم الامت دیوبند کے علم کو داد دیجیئے ۔

No comments:

Post a Comment

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ محترم قارئینِ کرام : کچھ حضرات حضرت سیدہ فاطمة الزہرا رضی اللہ عنہا کے یو...