Monday, 28 May 2018

نجدیو تمہارا امام لکھ رہا ہے جب غلام کی یہ شان ہے تو آقا کی شان کیا ہوگی پڑھو

نجدیو تمہارا امام لکھ رہا ہے جب غلام کی یہ شان ہے تو آقا کی شان کیا ہوگی پڑھو

حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا قبر والے نوجوان سے گفتگو کرنا

مسئلہ سماع موتیٰ اور ممدوح وہابیہ علامہ ابن کثیر متوفی 774ھ : محدث، مفسر، فقیہہ اور مورخ أبو الفداء عماد الدين إسماعيل بن عمر بن كثير المعروف ( امام ابن كثير) نے اپنی تفسیر ابن کثیر میں سوره الاعراف آیات ٢٠١ اور ٢٠٢ کی تفسیر میں ایک سبق آموز واقعہ نقل کیا ہے : حافظ ابن عساکر رحمہ الله اپنی تاریخ میں عمرو بن جامع کے حالات میں نقل کرتے ہیں، ایک نوجوان عابد مسجد میں رہا کرتا تھا، اور الله کی عبادت کا بہت مشتاق تھا،ایک دن ایک عورت نے برے ارادوں سے اسکو اپنے گھر دعوت دی ، جب وہ
اسکے ساتھ اس عورت کے گھر میں تھا اسے قرآن کی آیت ( سوره الاعراف آیات 201) یاد آئی . إِنَّ الَّذِينَ اتَّقَواْ إِذَا مَسَّهُمْ طَائِفٌ مِّنَ الشَّيْطَانِ تَذَكَّرُواْ فَإِذَا هُم مُّبْصِرُون ۔
ترجمہ : جو لوگ پرہیزگار ہیں جب انکو شیطان کی طرف سے کوئی وسوسہ پیدا ہوتا ہے تو چونک پڑتے ہیں اور دل کی آنکھیں کھول کر دیکھنے لگتے ہیں ۔
اس نے یہ آیت زور سے تلاوت کی اور خوف سے بیہوش ہوگیا، کافی دیر بعد افاقہ ہوا،
پھر اس آیت کو یاد کیا اور الله کے خوف سے اسکی جان نکل گیئ.لوگوں نے نماز جنازہ پڑھ کر اسے دفنا دیا. بعد میں حضرت عمر رضی الله تعالی نے اس لڑکے کے بارے میں دریافت کیا، تو لوگوں نے کہا کہ اسکا رات انتقال ہوگیا اور ہم اسے دفنا بھی چکے ہیں ، حضرت عمر رضی الله تعالی اسکی قبر پر تشریف لے گئے اور اپنے قرآن کی آیہ تلاوت فرمائی ( وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتَانِ (سورہ الرحمن آیت 46)

ترجمہ : اور جو شخص اپنے پروردگار کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرا اسکے لئے دو جننتیں ہیں (سورہ الرحمن آیت 46)قبر سے آواز آئی، اے عمر رضی الله تعالی ! مجھے الله نے وہ دونوں جننتیں عطا فرما دی ہیں.(تفسير إبن كثير ، سورة الاعراف آية 202-201)۔(طالب دعا و دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

No comments:

Post a Comment

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ محترم قارئینِ کرام : کچھ حضرات حضرت سیدہ فاطمة الزہرا رضی اللہ عنہا کے یو...