رمضان المبارک کے وظائف و دعائیں
(1) نماز پنجگانہ باجماعت ادا کریں۔
(2) مکمل نماز تراویح باجماعت ادا کریں۔
(3) سحری کھانے سے قبل نماز تہجد ادا کریں۔ اس کی کم از کم 2 اور زیادہ سے زیادہ 12 رکعات ہیں۔
(4) حتی الامکان فضائل وبرکات والی دیگر نفلی نمازیں ادا کریں۔ مثلاً
(5) نماز اشراق: اس کا وقت طلوع آفتاب سے بیس منٹ بعد شروع ہوتا ہے۔ اس کی کم از کم 2 اور زیادہ سے زیادہ 6 رکعات ہیں۔
(6) نماز چاشت: اس کا وقت آفتاب کے خوب طلوع ہوجانے پر ہوتا ہے۔ جب طلوع آفتاب اورآغاز ظہر کے درمیان کل وقت کا آدھا حصہ گزر جائے تو یہ چاشت کے لئے افضل وقت ہے۔ اس کی کم از کم 2 اور زیادہ سے زیادہ 12 رکعات ہیں۔
(7) نماز اوابین: یہ مغرب اور عشاء کے درمیان کی نماز ہے جو کم از کم 2 طویل رکعات یا 6 مختصر رکعات سے لے کر زیادہ سے زیادہ بیس 20 رکعات پر مشتمل ہے۔
(8) روزانہ خشوع و خضوع اور تدبر کے ساتھ قرآن حکیم مع ترجمہ کی تلاوت کریں۔
درج ذیل وظائف روزانہ ایک ایک ہزار مرتبہ پڑھیں
(1) درود شریف: اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی سَيِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَ عَلٰی آلِه وَاَصْحَابِه وَبَارِکْ وَسَلِّمْ.
(2) استغفار: اَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ الْعَظِيْمَ الّذِی لاَ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الْحَیُّ الْقَيُّوْمُ وَاَتُوبُ اِلَيْهِ.
(3) کلمہ طیبہ: لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰهِ.
(4) پہلے عشرے میں ہر نماز کے بعد رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَاَنْتَ خَيْرُالرَّاحِمِيْنَ کا ورد ایک سو مرتبہ کریں۔
(5) دوسرے عشرے میں ہر نماز کے بعد اَسْتَغْفِرُاللّٰهَ رَبِّی مِنْ کُلِّ ذَنْبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ کا ورد ایک سو مرتبہ کریں۔
(6) تیسرے عشرے میں ہر نماز کے بعد اَللّٰهُمَّ اَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيْرُ يَا مُجِيْرُ يَا مُجِيْرُ کا ورد ایک سو مرتبہ کریں۔
(7) حضور نبی اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شب قدر میں درج ذیل دعا پڑھنے کی تلقین فرمائی ہے: اَللّٰهُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عِنِّیْ.
لہذا آخری عشری کے ہر طاق رات میں کثرت کے ساتھ اس کا ورد کریں۔
(8) ہر فرض نماز کے بعد سُبْحَانَ اللّٰهِ، اَلْحَمْدُلِلّهِ، اَللّٰهُ اَکْبَرُ کی ایک تسبیح کریں۔ آیۃ الکرسی اور مذکورہ بالا استغفار پڑھیں۔
(9) رحمتوں اور سعادتوں بھرے اس مہینے میں کثرت کے ساتھ صدقات و خیرات کو اپنا معمول بنائیں اور محتاجوں و ضرورت مندوں کی مدد کریں ۔
میرے تمام صاحب استطاعت محترم مسلمان بھائی اور بہنیں جو دین سے لگاؤ رکھتے ہیں ان کی خدمت میں گزارش ہے کہ : اس پُر فِتن دور میں دین کا کام کرنا اللہ کی طرف سے بہت بڑا انعام ہے آیئے نیکی کے اس کام میں ہمارا ساتھ دیجیئے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں زکوٰۃ ، صدقہ و خیرات اور حسب توفیق جتنا بھی آپ دینی کاموں کےلیئے تعاون کر سکتے ہیں تعاون کیجیئے ہمیں دینی تبلیغ کےلیئے عربی اردو تفاسیر قرآن ، احادیث ، سیرت و فقہ اور تصوف کی کتابوں کی اشد ضرورت ہے اور مستحق بچوں و بچیوں کو دینی تعلیم دلانے کےلیئے آپ کے مالی تعاون کی ضرورت ہے ۔ ان دوستوں کا شکریہ جنہوں نے رابطہ فرمایا اور حسب توفیق تعاون بھی فرمایا جزاکم اللہ خیرا ۔ ڈاکٹر فیض احمد چشتی اکاؤنٹ نمبر pk14habb0001957900055503 حبیب بینک کیولری گراؤنڈ برانچ لاہور پاکستان ۔ موبی کیش اکاؤنٹ نمبر 03037555506 ۔03009576666 ۔ ایزی پیسہ اکاؤنٹ نمبر : 03458018584 ۔ طالب دعا و دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی لاہور۔
No comments:
Post a Comment