ماہ رمضان المبارک امت مسلمہ کے لیے کیا پیغام
رمضان المبارک امت مسلمہ کے لئے یہ پیغام لاتا ہے کہ ہم جہاں کہیں بھی
ہوں، ایک دوسرے کے لیئے رحمت و شفقت کا پیکر بن جائیں۔ دوسروں کی ضرورتوں
کا بھی اس طرح احساس کریں جس طرح اپنی ضرورتوں کو محسوس کرتے ہیں۔ افسوس کہ
کئی صاحب ثروت ایسے ہیں جو روزہ ٹھنڈے دفاتر، ایئرکنڈیشنڈ گھروں اور
گاڑیوں میں گزار کر شام کو انواع و اقسام کے کھانوں، رنگا رنگ پھلوں اور
نوع بنوع مشروبات سے چنے ہوئے دسترخوان پر بیٹھتے وقت باہر
گلیوں اور سڑکوں میں بیٹھے ہوئے غریب و مفلس روزہ دار مسلمان بھائیوں کی
ضرورتوں کا احساس بھی نہیں کرتے۔ عین ممکن ہے کہ ہمارے پڑوس میں کوئی خالی
پیٹ پانی کے گھونٹ سے روزہ رکھ رہا ہو اور شام کو افطاری کے وقت کھانے کے
لیئے کسی کے ہاتھوں کی طرف دیکھ رہا ہو۔ لہٰذا رمضان المبارک ہمیں اپنے
نادار، مفلس، فاقہ کش، تنگ دست مسلمان بھائی کی ضرورتوں کا خیال رکھنے کی
تعلیم دیتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ماہ رمضان ہمیں ریاکاری، غیبت، عیب جوئی،
مکر و فریب، بغض و حسد اور جھوٹ جیسے بے شمار معاشرتی و روحانی امراض سے
بچانے کی تربیت بھی کرتا ہے۔
No comments:
Post a Comment