فرقہ مسعودیہ جماعت المسلمین فرقے کے گمراہ کن عقائد و نظریات
فرقہ مسعود یہ یعنی جماعت المسلمین انتہا پسند ،ضالّ اور مفصّل فرقوں کی فہرست میں ایک جدید اضافہ ہے اسکے فرقے کا بانی ،امیر اور امام مسعود احمد BSC ہے جو اس فرقے کی تشکیل سے قبل غیر مقلّدین نام نہاد اہل حدیث کی مختلف فرقہ وارا نہ جماعتوں کیساتھ وابستہ رہنے کی وجہ سے کفر و شرک کے دلدل میں بری طرح پَھنسا ہوا تھا یہ اعتراف خود مولوی مسعود احمد نے اپنی کتاب خلاصہ تلاشِ حق کے صفحہ نمبر 4 پر کیا ہے ۔
مولوی مسعود احمد اہل حدیث فرقے میں مقبولیت حاصل کرنے کے بعد 1385 میں جماعت المسلمین کا قیام عمل میں لایا یہ فرقہ مسعود یہ جو کہ جماعت المسلمین کا قیام عمل میں لایا یہ فرقہ مسعود یہ جو کہ جماعت المسلمین کے نام سے کام کررہا ہے یہ اہل حدیث سے ملتا جلتا ہے اس کے عقائد غیر مقلّدانہ ہیں ۔
فرقہ مسعود یہ کے باطل عقائد
عقیدہ : جماعت المسلمین فرقہ صحیح ہے باقی تمام لوگ بے دین و گمراہ ہیں یہ جماعت المسلمین فرقے کا عقیدہ ہے ۔
عقیدہ : امام ابو حنیفہ ، امام شافعی ،امام ابن حنبل ، امام مالک علیہم الرضوان ان کی تقلید حرام ہے ۔
عقیدہ : مولوی مسعو د احمد نے اپنی کتاب تاریخ الاسلام والمسلمین کے صفحہ نمبر639 پر صرف دس ازواجِ مطہرات رضی اللہ عنہن کو شامل کیا جبکہ تین ازواج مطہرات کا ذکر مناسب نہ سمجھا ۔ اس طرح اولاد رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا عنوان قائم کرکے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صرف ایک صاحبزادے حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ کا ذکر ملتا ہے ۔ باقی سب (معاذ اللہ ) جھوٹ ہے ۔مولوی مسعود نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک صاحبزادہ لکھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کُنیت ابو القاسم کا مذاق اڑا یا ۔
عقیدہ : مولوی مسعود احمد نے اپنی کتاب خلاصہ تلاشِ حق کے صفحہ نمبر 197پر ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو کم فہم سُوء ظن اور گناہ میں مبتلا لکھا ہے ۔
عقیدہ : مولوی مسعود احمد نے اپنی کتاب تاریخ الا سلام والمسلمین کے صفحہ نمبر 641 پر صحابہ کرام علیہم الرضوان کو جھوٹا اور گناہ گار لکھا ہے ۔
عقیدہ : مولوی مسعود احمد نے اپنی کتاب خلاصہ تلاش حق کے صفحہ نمبر 54 پر حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے خلاف بات کی ہے کیونکہ رفع ید ین نہ کرنے والی حدیث انہی سے روایت ہے ۔
عقیدہ : مولوی مسعود احمد نے اپنی کتاب خلاصہ تلاشِ حق کے صفحہ نمبر 181/177 پر لکھتا ہے کہ جو امام مقتدیوں کو اپنے پیچھے سورہ فاتحہ پڑھنے کا موقع نہ دے وہ بد عتی ہے ۔
آگے اپنی کتاب بد عت حسنہ کی شرعی حیثیت نامی کتاب کے صفحہ نمبر 9 پر لکھتا ہے کہ بدعت کفر ہے سب سے بد تر کام تو کفر اور شرک کے کام ہیں لہٰذا بدعت کفر اور شرک سے کسی طرح کم نہیں ۔
عقیدہ : مولوی مسعود احمد صلوٰۃ تراویح اور صلوٰۃ تہجد دونوں کو ایک ہی نماز قرار دیتا ہے اس کا ذکر انہوں نے اپنی کتاب منہا ج المسلمین صفحہ 219، اور صفحہ 283 اور تاریخِ الا سلام والمسلمین کے صفحہ 115 پر کیا ہے کہ قیام رمضان دراصل قیام اللیل یا تہجد ہی ہے قیام رمضان کو گھر میں پڑھنا افضل ہے ۔ (منہاج المسلمین ص 283،چشتی)
اس کے علاوہ بھی بہت سی بکواس اور کفریات ہیں فرقہ مسعود یہ کے ہیں جماعت المسلمین کے لوگ اب بھی ان کتابوں کو مانتے ہیں اور یہی عقیدہ رکھتے ہیں (جن پر فقیر جلد تفصیل سے بحوالہ لکھے گا ان شاء اللہ ) لیکن آپ کے سامنے میٹھے میٹھے بول بولیں گے تاکہ لوگ ان کے قریب آئیں اور یہ لوگوں کو گمراہ کر سکیں ۔ فرقہ مسعودیہ المعروف جماعت المسلمین کی ہر جھوٹی بڑی کتابوں میں پمفلٹ میں پوسٹروں میں یہ عبارت لکھی ہوئی ہوتی ہے ۔
جماعت المسلمین کی دعوت
ہمارا حاکم…….. ….صرف اللہ…….. ….غیراللہ نہیں
ہمارا امام ….صرف ایک ….یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ….امتّی نہیں
ہمارا دین ….صرف ایک……..یعنی اسلام ….فرقہ وارانہ نام نہیں
ہمارا نام …. ….صرف ایک…………یعنی مسلم ……..فرقہ وارانہ نہیں
ہماری محبت کی بنیاد ….صرف ایک ……..یعنی اللہ تعالیٰ ….دنیاوی تعلقات نہیں
ہمارے فخر کا سبب ……..صرف ایک ……..یعنی ایمان ……..وطن و زبان نہیں
اس خوبصورت دعوت کی آڑ میں سادہ لوح مسلمانوں کو گمراہ کیا جاتا ہے کیا ہر مسلمان کا یہ ایمان عقیدہ نہیں سامنے یہ عقائد پیش کر تے ہیں اور اندر کتابوں میں کفریات کی بھر مار ہوتی ہے ۔ اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو اس فرقے کے شر سے بچائے آمین ۔(طالب دعا و دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)
No comments:
Post a Comment