Thursday 30 January 2020

احناف کی نماز احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں مکمل پانچ حصّے یکجا

0 comments
احناف کی نماز احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں مکمل پانچ حصّے یکجا

حصّہ اوّل کا لنک
احناف کی نماز احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں حصّہ اوّل

محترم قارئینِ کرام : یوں توکتب احناف میں نمازکے لاتعداد مسائل مذکور ہیں اوربحمدہٖ تعالی تمامی مسائل قرآن و حدیث سے ثابت ہیں ، معاذاللہ کوئی ایک بھی ایسامسئلہ نہیں ہے جسے فقہائے احناف علیہم الرّحمہ نے محض اپنی مرضی سے وضع کرلیا ہو ۔ لیکن بعض کم علم حضرات یہ گمان کرتے ہیں کہ احناف جس طریقہ سے نماز ادا کرتے ہیں یہ طریقہ قرآن وحدیث سے ثابت نہیں ۔ اوریہ محض ان کا گمان فاسد اور فکرِ کاسد ہے ۔

واضح رہے کہ جن مسائل پر جو احادیث اس مختصر مضمون میں مذکور ہیں ، ان احادیث طیبہ کے علاوہ بھی لاتعداد احادیث احناف کی تائید میں موجود ہیں لیکن اس مختصر مضمون میں اکثرمسائل پرصرف ایک ایک حدیث ہی پیش کی گئی ، سوائے چند مسائل کے کہ ان میں ایک سے زائد احادیث مذکور ہوئیں ۔ نیزاحادیث طیبہ کی سند سے بھی بحث محض اختصارکے سبب نہیں کی گئی ۔ پس جوشخص وضاحت چاہے وہ کتبِ مطولہ کا مطالعہ کرے ۔

(1) نماز کی شرائط متقدمہ پوری کرنے کے بعد جب نمازکے لیے کھڑا ہوتوسب سے پہلے نمازکی نیت کرے ۔ کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کا ارشاد گرامی ہے : حدثناالحمیدی عبداللہ بن الزبیرقال حدثناسفیان قال حدثنایحیی بن سعیدالانصاری قال اخبرنی محمدبن ابراہیم التمیمی انہ سمع علقمۃبن وقاص اللیثی یقول سمعت عمربن الخطاب رضی اللہ عنہ علی المنرقال سمعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یقول انماالاعمال بالنیات ۔
ترجمہ : اعمال کی صحت نیت پرموقوف ہے ۔ اس حدیث کوامام بخاری نے اپنی صحیح میں حدیث نمبر۱،۵۹۱۶،۹۳۴۶)،(اورامام مسلم نے اپنی صحیح میں حدیث نمبر۰۳۵۳)(اورامام ابوداودنے اپنی سنن میں حدیث نمبر۲۸۸۱)(اورترمذی نے اپنی جامع میں حدیث نمبر۱۷۵۱)(اورنسائی نے اپنی سنن میں حدیث نمبر۴۷،۴۸۳۳ ،۷۳۴۳،چشتی)(اورامام ابن ماجہ نے اپنی سنن میں حدیث نمبر۷۱۲ روایت فرمایا ۔ الفاظ و سند صحیح بخاری کی ذکرکی گئی ہے)

(2) نیت کے بعد تکبیرکہہ کرنمازشروع کرے ۔ کیونکہ قرآن عظیم میں فرمایا : وربک فکبر ۔
ترجمہ : اوراپنے رب ہی کی پس بڑائی بیان کر ۔ (سورہ مدثرآیت نمبر۳) ۔۔۔ مزید تفصیل اس لنک میں دیئے گئے مکمل مضمون میں پڑھیں : https://faizahmadchishti.blogspot.com/2020/01/blog-post_27.html
حصّہ دوم کا لنک
https://faizahmadchishti.blogspot.com/2020/01/blog-post_28.html
حصّہ سوم کا لنک
https://faizahmadchishti.blogspot.com/2020/01/blog-post_74.html
حصّہ چہارم کا لنک
https://faizahmadchishti.blogspot.com/2020/01/blog-post_90.html
حصّہ پنجم کا لنک
https://faizahmadchishti.blogspot.com/2020/01/blog-post_30.html

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔