اذان میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلّم کا نام مبارک سن کر چومنا مستحب عمل ہے
ہماری کچھ پوسٹوں کے نیچے کمنٹس کرتے ہوئے جناب مفتی عثمان زبیر دیوبندی صاحب نے اذان میں حضور صلی اللہ علیہ وسلّم کا نام اقدس سن کر چومنے کے عمل کو احمقوں کا عمل لکھا ہے ہم جناب مفتی عثمان زبیر دیوبندی صاحب کے بڑوں کے حوالے بمعہ اصل اسکینز پیش کر رہے ہیں اور جناب مفتی صاحب سے گزارش ہے کہ اب وہی الفاظ لکھیں کہ علمائے دیوبند احمق تھے اور احمقوں کی دنیا میں رہتے تھے اور ہیں ۔
اذان میں حضور صلی اللہ علیہ وسلّم کا نام اقدس سن کر چومنا مستحب ہے ۔ (فتاویٰ دار العلوم دیوبند جلد دوم صفحہ نمبر 83 )
اذان میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم کا نام مبارک سن کر چومنا جائز ہے بطور احتیاط یہ کام قابل اعتراض نہیں ہے ۔ (فتاویٰ دیوبند پاکستان فتاویٰ فریدیہ جلد نمبر 2 صفحہ نمبر 182 ،183حاشیہ میں فتاویٰ شامی کے حوالے سے مستب لکھا ہے ۔
جب اذان میں نام محمد صلی اللہ علیہ علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم سنے تو اپنے دونوں انگوٹھوں کے ناخنوں کو آنکھو پر رکھے اور کہے قرۃُ عینی بک یارسول اللہ صلی اللہ علیہ علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم ۔ (علم الفقہ صفحہ 158 عبد الشکور لکھنوی دیوبندی)
حضور صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم کے نام اقدس کو چومنے اور تعظیم کرنے والے فتحیاب ہوئے عزت ملی اور توہین کرنے والے ذلیل و خوار ہوئے آپ صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم باعث تخلیق کائنات ہیں ، آپ صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم کا نور ان کا مدد گار رہا جب نور مددگار ہے تو ذات اقدس صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم کا عالم کیا ہوگا ۔ (کلید مثنوی جلد نمبر 1 صفحات 223 تا 226 مطبوعہ ادارہ تالیفات اشرفیہ ملتان حکیم الامت دیوبند علامہ اشرف علی تھانوی)
یہی ہم اہلسنت کہتے ہیں مستحب عمل ناجائز اور بدعت کیسے ؟ آیئے مستحب عمل کو مستحب مان لیجیئے اور فتوے بازی کر کے انتشار و تفرقہ پھیلانا چھوڑیئے ۔ ڈاکٹر فیض احمد چشتی ۔
No comments:
Post a Comment