نام محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم آدم علیہ السّلام کے بائیں انگوٹھے کے ناخن پر ظاہر ہوا تو آپ نے محبت سے چوم لیا ۔ (انجیل برناباس صفحہ 171 مترجم علمائے دیوبند) ۔
آؤ یہی محبت اپنائیں ۔
کیوں جناب والا انجیل برناباس بریلویوں نے لکھی ہے ؟
اس کا ترجمہ بریلویوں نے کیا ہے ؟
نام محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم حضرت آدم علیہ السّلام چوم کر بدعتی ہوئے ؟
اور نام محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم حضرت آدم علیہ السّلام چوم کر بریلوی ہوئے ؟
کہیں بھی علم و دیانت باقی ہے توخدا را ایک مستحب و جائز عمل کو ناجائز مت کہو اس پر شرک و بدعت کے فتوے لگا کر امت مسلمہ میں فتنہ و انتشار مت پھیلاؤ ۔
اس سے ثابت ہوا کہ نام محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم چومنا حضرت آدم علیہ السّلام کی سنت ہے اور الحمد للہ ہم مسلمانان اہلسنت آدم علیہ السّلام کی حلالی اولاد بن کر ان کی اس سنت پر عمل کرتے ہیں ۔ کون ہیں وہ لوگ جو خود کو حضرت آدم علیہ السّلام کی اولاد بھی مانتے ہیں اور انہیں کے مبارک عمل پر شرک و بدعت کے فتوے بھی لگاتے ہیں ۔ (طالب دعا و دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)
No comments:
Post a Comment