Saturday, 4 July 2015
فضائل شب قدر احادیث مبارکہ کی روشنی میں پوسٹ نمبر 15
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
حضرت زر بن حبیش رضی اللہ عنہ (جو اکابر تابعین میں سے تھے) بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت اُبی بن کعب رضی اللہ عنہما سے کہا : آپ کے بھائی عبد اﷲ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : جو شخص سال بھر قیام کرے گا وہ لیلۃ القدر کو پالے گا۔ حضرت اُبی بن کعب رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اللہ تعالیٰ ابن مسعود رضی اللہ عنہ پر رحم فرمائے، ان کا ارادہ یہ تھا کہ کہیں لوگ ایک رات پر ہی تکیہ نہ کر لیں، ورنہ وہ خوب جانتے تھے کہ لیلۃ القدر رمضان المبارک میں ہے اور رمضان المبارک کے آخری عشرے میں ہے اور اَغلباً طور پر وہ رمضان المبارک کی ستائیسویں شب ہے۔ پھر انہوں نے بغیر استثناء کے قسم کھا کر کہا : لیلۃ القدر رمضان کی ستائیسویں شب ہی ہے۔ میں نے کہا : اے ابو المنذر! تم یہ بات اتنے یقین سے کیسے کہہ رہے ہو ؟ انہوں نے کہا : اُس دلیل یا اس نشانی کی بنا پر جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں بتائی ہے اور وہ یہ ہے کہ اس رات کے بعد جب سورج طلوع ہوتا ہے تو اس میں شعاعیں نہیں ہوتیں۔
--------------------------------------------------------------------------
أخرجه مسلم في الصحيح ، کتاب الصيام، باب فضل ليلة القدر والحث علی طلبها وبيان محلها وأرجی أوقات طلبها، 2 / 828، الرقم : 762.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
جواد نقوی رافضی کی ہفوات کا جواب : حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کاتب وحی اور عظیم المرتبت صحابی ہیں
جواد نقوی رافضی کی ہفوات کا جواب : حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کاتب وحی اور عظیم المرتبت صحابی ہیں محترم قارئینِ کرام : چشتیوں کے بادشاہ ح...
-
شوہر اور بیوی ایک دوسرے کے اعضاء تناسلیہ کا بوسہ لینا اور مرد کو اپنا آلۂ مردمی اپنی بیوی کے منہ میں ڈالنا اور ہمبستری سے قبل شوہر اور...
-
درس قرآن موضوع آیت : قُلۡ ہَلۡ یَسۡتَوِی الَّذِیۡنَ یَعۡلَمُوۡنَ وَ الَّذِیۡنَ لَا یَعۡلَمُوۡنَ قُلْ هَلْ یَسْتَوِی الَّذِیْنَ یَ...
-
حضرت عدی بن حاتم طائی رضی اﷲ عنہ کے ایمان لانے کا واقعہ اور عقیدہ علم غیب احادیث صحیحہ سے ثابت ہے کہ عدی بن حاتم کے اسلام قبول ک...
No comments:
Post a Comment