Thursday, 4 June 2015

حکم جہاد قرآن و حدیث کی روشنی میں ( 4 )


٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ ارشاد فرماتے ہیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تین چیزیں ایمان کی بنیاد ہیں۔
۱۔ جو شخص لا الہ الا اللہ کا اقرار کرے اس سے [ ہاتھ اور زبان کو ] روکنا کہ ہم نہ تو کسی گناہ کی وجہ سے اسے کافر قرار دیں اور نہ کسی عمل کی وجہ سے اسے اسلام سے خارج سمجھیں۔
۲۔ جہاد جاری رہے گا جب سے اللہ تبارک وتعالیٰ نے مجھے مبعوث کیا ہے یہاں تک کہ میری امت کے آخری لوگ دجال سے لڑیں گے کسی ظالم کا ظلم یا کسی عادل کا عدل اس جہاد کو نہیں روک سکے گا۔
۳۔ تقدیر پر ایمان رکھنا۔ (ابوداؤد)

حضرت ابن الخصاصیہ رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اسلام پر بیعت کرنے کیلئے حاضر ہوا تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سامنے یہ تین شرطیں رکھیں کہ تم لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کی گواہی دو گے، پانچ وقت کی نمازیں پڑھو گے، زکوٰۃ ادا کرو گے، بیت اللہ شریف کے حج کرو گے، اور اللہ تعالیٰ کے راستے میں جہاد کرو گے میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ان میں سے دو چیزوں [ یعنی زکوٰۃ اور جہاد ] کی میں طاقت نہیں رکھتا، زکوٰۃ کی طاقت اس لئے نہیں رکھتا کہ میرے پاس چند اونٹ ہیں جو میرے گھر والوں کے دودھ اور سواری کے کام آتے ہیں اور جہاد کی طاقت اس لئے نہیں رکھتا کہ لوگ کہتے ہیں جو شخص جہاد میں پیٹھ پھیر کر میدان سے بھاگ جائے گا تو وہ اللہ تعالیٰ کے غضب کو دعوت دے گا میں تو اس بات سے ڈرتا ہوں کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ میدان جنگ میں میں موت سے ڈر جاؤں اور میرا دل گھبرا جائے [ اور میں بھاگ کھڑا ہوں ] ابن الخصاصیہ فرماتے ہیں کہ [ یہ بات سن کر ] حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑ کر اسے ہلایا اور فرمایا نہ صدقہ دو گے، نہ جہاد کرو گے تو جنت میں کیسے داخل ہوگے۔ فرماتے ہیں کہ میں نے یہ سن کر عرض کیا اے اللہ کے رسول میں آپ سے [ تمام شرطوں کے ساتھ ] بیعت کرتا ہوں پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ان تمام چیزوں پر بیعت فرمالیا۔ (المستدرک)
فائدہ۔ ۔ ۔ یہ روایت امام بیہقی نے سنن الکبریٰ میں بھی ذکر فرمائی ہے۔

No comments:

Post a Comment

مسئلہ رفع یدین مستند دلائل کی رشنی میں

مسئلہ رفع یدین مستند دلائل کی رشنی میں محترم قارئینِ کرام : علماء امت کا فیصلہ ہے کہ جن اختلافی مسائل میں ایک سے زائد صورتیں "سنّت&quo...