مسلہ ختمِ نبوت پر جھوٹی آڈیو بنانے پر ساجد خان نقشبندی دیوبندی سے سوال
سوال نمبر 1 : کیا آپ حلف اٹھا کر کہتے ہیں کہ آپ کی کبھی مجھ سے فون پر بات ہوئی ہے ؟
سوال نمبر 2 : اگر آپ کی مجھ سے کبھی بات نہیں ہوئی تو مسلہ ختمِ نبوت پر جھوٹی آڈیو آپ نے میری طرف کیسے منسوب کر کے پھیلائی ؟
سوال نمبر 3 : اگر یہ جھوٹی آڈیو آپ کو کسی نے بنا کی دی تھی تو شرعی تقاضے کے مطابق اِس بہتانِ عظیم کی آپ نے تحقیق کی ؟ جو شرعی تقاضا ہے ۔
سوال نمبر 4 : حلفِ شرعی کس سے لیا جائے گا مدعی سے یا مدعیٰ علیہ سے اور اگر کوئی حلفِ شرعی کو نہ مانے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
نوٹ:آپ لوگوں نے مجھ پر بہتان لگایا میں اللہ عزّ و جل کی قسم اٹھا کر کہتا ہوں نہ آپ سے کبھی بات ہوئی اور نہ ہی اُس آڈیو میں میری آواز ہے ،آپ خود کو عالم کہتے ہیں کیا علم و دیانت کا یہ تقاضہ نہیں ہے کہ بغیر تصدیق کیئے بات نہ پھیلائے جائے ؟ علمی اور مہذب کا جواب کا منتظر ڈاکٹر فیض احمد چشتی ۔
No comments:
Post a Comment