Sunday, 21 June 2015

فضائل و مناقب امُّ امؤمین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا ( 7 )

حضرت عائشہ رضی اﷲ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ میرے کمرے کے دروازے پر کھڑے ہوئے تھے اور حبشی اپنے ہتھیاروں سے لیس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مسجد میں کھیل رہے تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے اپنی چادر میں چھپائے ہوئے تھے تاکہ میں ان کا کھیل دیکھتی رہوں۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میری وجہ سے کھڑے رہے یہاں تک کہ میرا جی بھر گیا اور میں خود وہاں سے چلی گئی۔ اب تم خود اندازہ کر لو کہ جو لڑکی کم سن اور کھیل کی شائق ہو وہ کب تک دیکھے گی۔‘‘ یہ حدیث متفق علیہ ہے۔
الحديث رقم 27 : أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب : النکاح، باب : نظر المرأة إلي الحبش و نحوهم من غير ريبة، 5 / 2006، الرقم : 4938، و مسلم في الصحيح، کتاب : صلاة العيدين، باب : الرخصة في اللعب الذي لا معصية فيه في أيام العيد، 2 / 608، الرقم : 892، و النسائي في السنن، کتاب : صلاة العيدين، باب : اللعب في المسجد يوم العيد و نظر النساء إلي ذلک، 3 / 195، الرقم : 1595، و أحمد بن حنبل في المسند، 6 / 85، الرقم : 24596، و الطبراني في المعجم الکبير، 23 / 179، الرقم : 282.

No comments:

Post a Comment

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم برے نام بدل دیتے تھے اور پنجاب کے حکمران اچھے ناموں کو بُرے ناموں میں بدل رہے ہیں

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم برے نام بدل دیتے تھے اور پنجاب کے حکمران اچھے ناموں کو بُرے ناموں میں بدل رہے ہیں محترم قارئینِ کرام : ایسا...