Tuesday, 9 March 2021

امام احمد بن حنبل علیہ الرّحمہ اور فضائل حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ

 امام احمد بن حنبل علیہ الرّحمہ اور فضائل حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ


محترم قارئینِ کرام : عجیب بات ہے آج کل شیعہ رافضیوں کی بنائی ہوئی من گھڑت پوسٹیں سنیوں کے لبادے ونسبتوں کے پیچھے چھپے رافضی ہماری پوسٹوں کے جواب میں کمنٹ کر رہے اور اپلوڈ کر رہے ہیں جن کا مدلّل جواب ہم دے چکے ہیں انہیں میں سے ایک پوسٹ امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ کی طرف منسوب کر کے کی گئی کہ وہ فرماتے ہیں امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے فضائل کے متعلق کوئی حدیث نہیں ہے آیئے اس جھوٹ کا پردہ چاک کرتے ہیں امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ کی زبان و قلم مبارک سے پڑھیئے :

امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ لکھتے ہیں : نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم کی حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کےلیئے دعائیں : اے اللہ معاویہ کو کتاب کا علم سکھا ، عذاب سے بچا ۔ (فضائل صحابہ صفحہ 562 ، امام احمد بن حنبل علیہ الرّحمہ،چشتی)

امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ مزید لکھتے ہیں : نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم کی حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کےلیئے دعائیں : اے اللہ معاویہ کو کتاب کا علم سکھا ، عذاب سے بچا ۔ (فضائل صحابہ اردو صفحہ 594 ، امام احمد بن حنبل علیہ الرّحمہ)

اے بغضِ معاویہ رضی اللہ عنہ میں مبتلا لوگو امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ کی روایت کو لے کر غلط مطلب بیان کر کے سادہ لوح مسلمانوں کو گمراہ کرنے والو یہ پڑھو امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ فضائل صحابہ میں فضائل سیّدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کا باب قائم کر کے نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم کی حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کےلیئے دعائیں لکھ رہے ہیں اگر کہیں شرم و حیاء غیرت باقی ہو تو اسے آواز دو اور گستاخیوں سے باز آجاؤ ۔ (طالبِ دعا و دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)


No comments:

Post a Comment

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ محترم قارئینِ کرام : کچھ حضرات حضرت سیدہ فاطمة الزہرا رضی اللہ عنہا کے یو...