Monday 15 March 2021

امامِ اہلسنّت امام احمد رضا خان قادری رحمۃ اللہ اور دفاعِ حضرت سیّدُنا امیرمعاویہ رضی اللہ عنہ

0 comments

 امامِ اہلسنّت امام احمد رضا خان قادری رحمۃ اللہ اور دفاعِ حضرت سیّدُنا امیرمعاویہ رضی اللہ عنہ


سیدنا اعلیٰ حضرت امامِ اہل سنّت امام احمدرضا خان فاضلِ بریلوی رحمة اللہ تعالیٰ علیہ نے جہاں ہمیشہ نبی اور آلِ نبی کی عظمت پر پہرہ دیا ہے اور خارجیوں کی خوب خبر لی ہے وہیں امامِ عشق و محبت نے گستاخانِ اصحابِ رسول کو بھی اچھا سبق سکھایا اور رافضیوں و تفضیلوں کا ردِ بلیغ فرمایا۔

آج کل کچھ نام نہاد عاشقانِ رضا جو خود کی دکان چلانے اور شہرت کمانے کی غرض سے امامِ ہمام سیدی اعلیٰ حضرت کا ذکر بھی کرتے ہیں اور صحابیِ رسول حضرت سیدنا امیرمعاویہ رضی اللہ عنہ کی جناب میں گستاخیاں بھی کرتے ہیں اور اپنی ناپاک زبان سے واسطہ یا بالواسطہ اصحابِ نبی علیہ السلام پر طعن و تشنیع کرتے نظر اتے ہیں۔ خود کو تاجدارِ بریلی کا غلام بتاکر لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں یقیناً ایسے کذابوں سے اعلیٰ حضرت مستغنی ہے۔اعلیٰ حضرت کی محبت و نسبت کا دعویٰ ان دھوکہ بازوں کا دجل و فریب ہے حقیقیت میں نہ یہ اعلیٰ حضرت کے ہیں نہ اعلیٰ حضرت ان کے۔


*اب آپ وہ رسائل ملاحظہ فرمائے جس میں امامِ اہل سنّت نے گستاخانِ حضرت امیر معاویہ کا ردِ بلیغ فرمایا اور ساتھ ہی فضائل و مناقبِ معاویہ سے رافضیوں کے کلیجے چھلنی چھلنی کردئیے۔*


*(1) البشری العاجلہ من تحف آجلة١٣٠٠ھ)*

*(تفضیلیہ اور مفسقانِ امیرمعاویہ رضی اللہ عنہ کا رد)*


*(2)عرش الاعزاز والاکرام لا اول ملوک الاسلام(١٣١٢ھ)*

*(مناقبِ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ)*


*(3)رب الاھواء الواہیہ فی باب الامیر معاویہ (١٣١٢ھ)*

*(حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ پر مطاعن کا جواب)*


*(4)اعلام الصحابة الموافقین للامیر معاویہ و ام المومنین (١٣١٢ھ)*

*(حضرت ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا اور امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ کون صحابہ تھے۔)*


*(5)الاحادیث الراویہ لمدح الامیر معاویہ(١٣١٣ھ)*

*(امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے مناقب کی احادیث)*


*اللہ کریم ہمیں مسلکِ حق اہلسنّت و جماعت پر قائم رکھے اور اسی موت عطا فرمائے آمین*۔(طالبِ دعا و دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)
































0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔