امام ابو الحسن اشعری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : ’’اور ہماری رائے میں مسلمان مُردوں کے لیے صدقہ کرنا اور اُن کے لیے دعا کرنا جائز ہے، اور ہم اس پر ایمان رکھتے ہیں کہ اﷲ تعالیٰ انہیں ان (اَعمالِ صالحہ) کے بدلے نفع دے گا ۔
ذکره الأشعري في الإبانة عن أصول الديانة، 1 / 31.
=========================================
امام طحاوی رحمۃ اللہ علیہ ’عقیدہ طحاویہ‘ میں فرماتے ہیں : ’’(جو لوگ اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں) ان کے لیے زندہ لوگوں کی دعائیںاور صدقہ کرنا نفع دیتا ہے۔
ذکره الطحاوي في العقيدة الطحاوية / 56.
=========================================
امام نسفی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : ’’(جو لوگ اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں) ان کے لیے زندہ لوگوں کی دعائیں اور اُن کے صدقات مُردوں کو نفع دیتے ہیں .
ذکره عبد اﷲ الهرري في المطالب الوفية شرح عقائد النسفية / 153.
No comments:
Post a Comment