ام المؤمنین حضرت رضی اﷲ عنہا بیان کرتی ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سیدہ فاطمہ سلام اﷲ علیہا کو آتے ہوئے دیکھتے تو انہیں خوش آمدید کہتے، پھر ان کی خاطر کھڑے ہو جاتے، انہیں بوسہ دیتے، ان کا ہاتھ پکڑ کر لاتے اور انہیں اپنی نشست پر بٹھا لیتے اور جب سیدہ فاطمہ سلام اﷲ علیہا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنی طرف تشریف لاتے ہوئے دیکھتیں تو خوش آمدید کہتیں پھر کھڑی ہو جاتیں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بوسہ دیتیں۔‘‘ اس حدیث کو امام نسائی اور ابن حبان نے روایت کیا ہے۔
الحديث رقم 17 : أخرجه النسائي في السنن الکبري، 5 / 391، 392، الرقم : 9236، 9237، و ابن حبان في الصحيح، 15 / 403، الرقم : 6953، و الحاکم في المستدرک، 4 / 303، الرقم : 7715، و البخاري في الأدب المفرد، 1 / 336، الرقم : 947، و الشيباني في الآحاد و المثاني، 5 / 367، الرقم : 2967، و الطبراني في المعجم الأوسط، 4 / 242، الرقم : 4089، و الدولابي في الذرية الطاهرة، 1 / 100، الرقم : 184.
No comments:
Post a Comment