’’حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آزاد کردہ غلام حضرت ثوبان رضی اللہ
عنہ نے فرمایا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب
سفر کا اِرادہ فرماتے تو اپنے اہل و عیال میں سے سب کے بعد جس سے گفتگو فرما کر سفر
پر روانہ ہوتے وہ حضرت فاطمہ سلام اﷲ علیہا ہوتیں اور سفر سے واپسی پر سب سے پہلے
جس کے پاس تشریف لاتے وہ بھی حضرت فاطمہ سلام اﷲ علیہا ہوتیں۔‘‘ اس حدیث کو امام
ابوداود اور احمد نے روایت کیا ہے۔
الحديث رقم 16 : أخرجه أبوداود في السنن، 4 / 87، الرقم : 4213، و أحمد بن حنبل في
المسند، 5 / 275، و البيهقي في السنن الکبري، 1 / 26، و زيد البغدادي في ترکة النبي
صلي الله عليه وآله وسلم : 57.
No comments:
Post a Comment