نام نھاد اھلحدیث غیر مقلد وھابی در اصل شیعہ ھیں ( پارٹ 4 )
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
غیر مقلد جدید شیعہ ہیں
قاری عبدالرحمٰن صاحب محدث فرماتے ہیں
“یہی تقریر ان روافض جدید کی ہے اس قدر فرق ہے قدیم،اہل بیت کے پردے میں اہل سنت کو بہکاتے ہیں، اور یہ عمل بالحدیث کے پردے میں اہل سنت کو گمراہ کرتے ہیں۔ حاصل دونوں کا “کلمۃ حق قصد بھا الباطل“ ہے، جیسے عمل بالقرآن کو بیچ میں لاکر حضرت علی رضٰ اللہ عنہ کو دھوکہ دیا کرتے تھے۔“
(کشف الحجاب،صفحہ 12)
غیر مقلد اصولی طور پر اہل سنت سے خارج اور شیعہ ہیں
حقیقت یہ ہے کہ ہم لوگ اہل سنت کو چاہئے کہ ان غیر مقلدوں سے ایسا معاملہ رکھیں جیسا شیعوں سے، دینیات میں ان سے بلکل شرکت و گفتگو قطع کردیں جیسا بطور رد و قدح ضرورت کے وقت شیعوں کو جواب دیتے ہیں ایسا ہی ان کو بھی جواب دیں، واللہ کچھ غرض نہ رکھیں۔ہمارا ان کا اصول بھی جدا ہے۔
(کشف الحجاب،صفحہ13)
غیر مقلد اپنے آپ کو اھل سنت تقیہ سے کہتے ہیں
محدث پانی پتی صاحب لکھتے ہیں
“دیکھو یہ سب باتیں اس کید کی سید نزیر حسین او حفیظ اللہ خان و مولوی عبدالحق بنارسی پر برابر صادق ہیں، پہلے خدمت مولانا شاہ اسحاق کی میں معتقدانہ حاضر ہوتے تھے اور اپنے تئیں پکا اہل سنت ظاہر کرتے تھے اور جب کوئی ابوحنیفہ رحمہ اللہ پر تعن کرتا ، قرآن و حدیث سے جواب دینے کا دعوٰی کرتے اور غصے کے مارے منہ میں کف آجاتا تھا تاکہ آدمی ہم کو اہل سنت حنفی مزہب متقی شاگرد میاں صاحب کا خیال کریں اور معتقد ہوجاویں۔ جب یہ اعتقاد آدمیوں کے ذہن میں جمادیا ، بعد حجرت جناب مغفور کے اور اہل دہلی کے خالی ہونے کے علم سے بتدریج اپنا مزہب رواج دینا شروع کیا، پر تقیہ نہ چھوڑا اور آہستہ آہستہ عوام کو رفض کی سڑک پر ڈال دیا اور قرآن و حدیث سے عوام کا دل پھیر دیا عمل بالحدیث کے پردے میں صدہا آیات و احادیث کو رد کردیا۔ نعوذباللہ من ھٰذا۔“
(کشف الحجاب،صفحہ11)
دعوٰی اھل حدیث کا مطلب برھمی دین محمدی ہے
“ایسا ہی لوگ عمل بالحدیث کا دعوٰی کرتے ہیں اور مقصود ان کا برہمی دین محمدی ہے اور ترویج مزہب باطل شیعہ ، جبریہ ، قدریہ وغیرہ کی ہے۔ ناحق علماء اہل سنت کا نام لے کر خلق کو بہکاتے ہیں۔“
(کشف الحجاب،صفحہ33)
محدث پانی پتی صاحب لکھتے ہیں۔
“جناب مولانا اسحٰق صاحب وعظ میں لامزہبوں (غیر مقلدوں) کو ضال و مضل فرماتے تھے۔ یعنی خود گمراہ اور دوسروں کو گمراہ کرنے والے۔“
(حاشیہ کشف الحجاب،صفحہ 10)
علماء احناف کی خدمت میں۔
حنفی بزرگوں کو مولانا شاہ محمد اسحٰق صاحب کے اس فتوے سے سبق حاصل کرتے ہوئے غیر مقلدین کے متعلق اپنی مداہنت اور رواداری پر نظرثانی کرنی چاہئے ، کیونکہ ہم نے ان سے رواداری کرکے بہت نقصان اٹھایا ہے، حنفی بزرگ تو یہ سمجھتے رہے کہ ہمارا غیر مقلدوں سے صرف رفع یدین اور آمین بالجہر کا اختلاف ہے جو چنداں مضر نہیں، اور اس میں حق و باطل والی کوئی بات نہیں، مگر یہ لوگ ہمارے عوام کو اغوا کرتے رہے اور حدیث حدیث کے واسطے دے کر انہیں حنفیت سے برگشتہ کرکے غیر مقلد بناتے رہے، میں پورے وثوق سے کہتا ہوں کہ اگر ہمارے بزرگ مداہنت سے کام نہ لیتے اور ان لوگوں پر وہی فتوے لگاتے جو علماء دہلی نے لگایا تھا ، انہیں ضال مضل کہتے جیسے شاہ محمد اسحٰق صاحب نے کہا، انہیں برملہ شیعہ کہتے جیسے قاری عبدالرحمان محدث کہہ رہیں ہیں ، تو یہ فتنہ اپنے پنگھوڑے سے باہر قدم نہ رکھتا بلکہ یہ اپنی موت آپ مرجاتا۔
اصحاب صحاح اور دیگر محدثین سب مقلد تھے۔
غٰر مقلد یہ کہہ کر عوام کو دھوکا دیتے ہیں کہ ہم محدثین کے مزہب پر ہیں، گویا محدث بھی ان کی طرح غیر مقلد تھے، حاشا و کلا ایسا ہرگز نہیں ۔ دیکھئے
محدث پانی پتی صاحب لکھتے ہیں۔
“بخاری رحمہ اللہ مجتہد صاحب مزہب تھے، باقی مسلم رحمہ اللہ، ترمزی رحمہ اللہ ، ابن ابی شیبہ رحمہ اللہ اور ابوداؤد رحمہ اللہ وغیرہ مزہب شافعی یا حنفی رکھتے تھے ، ان کو مزہب اختیار کرنے سے عیب نہ لگے تم کو عیب لگ جائے۔ صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمٰعین علوی و عثمانی موافق تصریح بخاری کے رکھیں، ان کو مزہب سے عیب نہ لگے تم کو عیب لگے، غیض تم محدٹین کے اور فقہا اور صحابہ کے سب کے مخالف ہو اور نام عمل بالحدیث کا لیتے ہو۔“
(کشف الحجاب،صفحہ33)
نواب صدیق حسن خان غیر مقلد نے بھی اپنی تصنیف “ الحطہ فی ذکر صحاح ستہ “ میں تمام اصحاب صحاح کو مقلد مانا ہے، حضرت شاہ ولی اللہ رحمہ اللہ صاحب نے بھی “ الانصاف “ میں ایسے ہی لکھا ہے، اور خود طبقات شافعیہ میں انہیں شافعی قرار دیا گیا ہے۔ لہزہ غیر مقلدین کا کہنا کہ ہم محدثین کے مزہب پر ہیں محض دھوکہ اور فراڈ ہے۔ ( جاری ہے )
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیدارِ الٰہی
معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیدارِ الٰہی محترم قارئینِ کرام : : شب معراج نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالی کے دیدار پر...
-
شوہر اور بیوی ایک دوسرے کے اعضاء تناسلیہ کا بوسہ لینا اور مرد کو اپنا آلۂ مردمی اپنی بیوی کے منہ میں ڈالنا اور ہمبستری سے قبل شوہر اور...
-
درس قرآن موضوع آیت : قُلۡ ہَلۡ یَسۡتَوِی الَّذِیۡنَ یَعۡلَمُوۡنَ وَ الَّذِیۡنَ لَا یَعۡلَمُوۡنَ قُلْ هَلْ یَسْتَوِی الَّذِیْنَ یَ...
-
حق بدست حیدر کرار مگر معاویہ بھی ہمارے سردار محترم قارئین : اعلیٰ حضرت امام اہلسنّت امام احمد رضا خان قادری رحمۃ اللہ علیہ فرما...
No comments:
Post a Comment