Friday 29 May 2015

فرض نمازوں کے بعد دعا کے فضائل احادیث کی روشنی میں ( 4 )

0 comments
فرض نمازوں کے بعد دعا کے فضائل احادیث کی روشنی میں ( 4 )
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک دن ان کا ہاتھ پکڑ کر فرمایا : اے معاذ! میں تم سے محبت کرتا ہوں حضرت معاذ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا : (یا رسول اﷲ!) میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں میں بھی آپ سے محبت کرتا ہوں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اے معاذ! میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ ہر نماز کے بعد یہ دعا مانگنا ہرگز نہ چھوڑنا : اے اﷲ! اپنے ذکر، شکر اور اچھی طرح عبادت کی ادائیگی میں میری مدد فرما۔ پھر حضرت معاذ نے صنابحی کو اس دعا کی نصیحت کی اور انہوں نے ابوعبدالرحمن کو نصیحت کی (کہ ہر نماز کے بعد یہ دعا ضرور مانگنا)۔
''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''
الحديث الرقم 15 : أخرجه أبوداود في السنن، کتاب : الصلاة، باب : في الاستغفار، 2 / 86، الرقم : 1522، والنسائي في السنن الکبري، باب : ما يستحب من الدعاء دبر الصلوات المکتوبات، 6 / 32، الرقم : 9937، وأحمد بن حنبل في المسند، 5 / 244، الرقم : 22172، وابن حبان في الصحيح، 5 / 365، الرقم : 2021، والحاکم في المستدرک، 1 / 407، الرقم : 1010، والبزار في المسند، 7 / 104، الرقم : 2661، والبيهقي في السنن الصغري، 1 / 27، الرقم : 17، والطبراني في المعجم الکبير، 20 / 60، الرقم : 110، والنسائي في عمل اليوم والليلة، 1 / 187، الرقم : 109، وابن السني في عمل اليوم والليلة، 1 / 45، الرقم : 119، والمنذري في الترغيب والترهيب، 2 / 300، الرقم : 2475.

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔