Friday 29 May 2015

فرض نمازوں کے بعد دعا کے فضائل احادیث کی روشنی میں ( 3 )

0 comments
فرض نمازوں کے بعد دعا کے فضائل احادیث کی روشنی میں ( 3 )
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
حضرت عمرو بن میمون الاودی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ اپنے صاحبزادوں کو ان کلمات کی ایسے تعلیم دیتے جیسے استاد بچوں کو لکھنا سکھاتا ہے اور فرماتے : بیشک رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر نماز کے بعد ان کلمات کے ذریعے اﷲ تعالیٰ کی پناہ طلب کیا کرتے تھے (آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے :) اے اﷲ! میں بزدلی سے تیری پناہ چاہتا ہوں اور میں ذلت کی زندگی کی طرف لوٹائے جانے سے تیری پناہ چاہتا ہوں اور دنیا کے فتنے سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور عذابِ قبر سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ (حضرت عمرو بن میمون بیان کرتے ہیں) جب میں نے یہ حدیث حضرت مصعب (بن سعد) کے سامنے بیان کی تو انہوں نے بھی اس کی تصدیق کی۔
''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''
الحديث الرقم 14 : أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب : الجهاد والسير، باب : مايتعوذ من الجبن، 3 / 1038، الرقم : 2667، وفي کتاب : الدعوات، باب : التعوذ من عذاب القبر، 5 / 2341، الرقم : 6004، والترمذي في السنن، کتاب : الدعوات عن رسول اﷲ صلي الله عليه وآله وسلم، باب : في دعاء النبي وتعوذه في دبر کل صلاة، 5 / 562، الرقم : 3567، والنسائي في السنن، کتاب : الاستعاذة، باب : الاستعاذة من العجل، 8 / 267، الرقم : 5447، وأحمد بن حنبل في المسند، 1 / 186، الرقم : 1621، وابن خزيمة في الصحيح، 1 / 367، الرقم : 746، وابن حبان في الصحيح، 5 / 371، الرقم : 2024، والبزار في المسند، 3 / 343، الرقم : 1144، وابن أبي شيبة في المصنف، 6 / 18، الرقم : 29130، وأبويعلي في المسند، 2 / 110، الرقم : 771، والنسائي في عمل اليوم والليلة، 1 / 198، الرقم : 131.

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔