Wednesday, 14 January 2015

میلادالنبی ﷺ اور بزرگان دین کے اعراس کے خلاف بولنے والے دیوبند مکتبہ فکر کے لوگوں سے کچھ سوال برائے کرم ان کا جواب دیں ادھر اُدھر کی باتیں اور گندی پوسٹیں نہ کریں جواب کا منتظر؟ ۔ ترتیب و پیشکش : ۔ ڈاکٹر فیض احمد چشتی لاھور پاکستان


محترم حضرات! دیوبندی مکتبۂ فکر کے نزدیک جشن عید میلاد النبی ﷺ اور بزرگان دین کے اعراس منانا اس لئے بدعت ہے کہ یہ آپ ﷺ کے بعد صحابہ کرام علیہم الرضوان نے نہیں منائے ۔ ہمارے سوالات ان سے یہ ہیں کہ جو کام دن رات دیوبندی فرقے کے علماء اور عوام کرتے ہیں، وہ کام بھی تو کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور تابعین نے نہیں کئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور تابعین نے تین دن مقرر کرکے اجتماع کیا؟
٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور تابعین نے تین دن مقرر کرکے تبلیغی دورہ کیا؟
٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور تابعین نے اپنے دارالعلوم کا سوسالہ اور ڈیڑھ سوسالہ جشن منایا؟
٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور تابعین نے جشن نزول قرآن کا انعقاد کیا؟
٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور تابعین نے شبینے کا اہتمام کیا؟
٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور تابعین نے خلفائے راشدین کے ایام سرکاری سطح پر منانے کا مطالبہ کیا؟
٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور تابعین نے خلفائے راشدین کے ایام پر تعطیلات کا مطالبہ کیا؟
٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور تابعین نے خلفائے راشدین کے ایام پر جلوس نکالے؟
٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور تابعین نے خلفائے راشدین کے ایام پر جھنڈوں سمیت جلوس نکالے؟
٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور تابعین نے سیرت النبیﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا؟
٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور تابعین نے پیغام رحمتہ للعالمین کانفرنس کا انعقاد کیا؟
٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور تابعین نے 12 ربیع الاول کی رات محفلِ حسنِ قرأت کا اہتمام کیا؟
٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور تابعین نے خلفائے راشدین کانفرنس کا انعقاد کیا؟
٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور تابعین نے یوم ازواج مطہرات کا انعقاد کیا؟
٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور تابعین نے یوم بیت المقدس منایا؟
٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور تابعین نے یوم محمد بن قاسم منایا؟
٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور تابعین نے عظیم الشان ختم بخاری کا اہتمام کیا؟
٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور تابعین نے ختم بخاری کے اختتام پر کھانا کھلایا؟
٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور تابعین نے جنازوں کے ساتھ جلوس نکالا؟
٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور تابعین نے ذوالنورین کانفرنس کا انعقاد کیا؟
٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور تابعین نے محسنِ انسانیت کانفرنس کا انعقاد کیا؟
٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور تابعین نے آزادیٔ کشمیر کے موقع پر جلوس نکالا؟
٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور تابعین نے توہین رسالت کے خلاف جلوس نکالا؟
٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور تابعین نے باطل قوتوں کے خلاف جھنڈوں سمیت جلوس نکالا؟
٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور تابعین نے توہین آمیز خاکوں کے خلاف کبھی جلوس نکالا؟
٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور تابعین نے مفتی محمود کانفرنس کا کبھی انعقاد کیا؟
٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور تابعین نے مفتی شامزئی کی یاد منائی اور جلسہ رکھا؟
٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور تابعین نے مساجد کے بڑے بڑے بلند مینار بنوائے؟
٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور تابعین نے مساجد کے میناروں میں جگہ جگہ قیمتی لائٹیں لگائیں؟
٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور تابعین نے کبھی تحفظ مدارس کانفرنس کا انعقاد کیا؟
٭ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور تابعین نے شہداء کی برسی منائی؟
اس کے علاوہ بھی کئی ایسے کام ہیں جو کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان اور تابعین کرام نے نہیں کئے، مگر پوری دیوبندیت ان کاموں کو شایان شان طریقے سے سرانجام دیتی ہے اور کروڑوں، اربوں روپے اس پر خرچ کرتی ہے۔ اب ان کے فتوے کے مطابق یہ تمام کام بدعت نہیں ہوئے؟ جواب دو…!!!

اور اپنے کارناموں کو صحابہ کرام علیہم الرضوان اور خیر القرون کے عمل سے ثابت کرو…؟

No comments:

Post a Comment

معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیدارِ الٰہی

معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیدارِ الٰہی محترم قارئینِ کرام : : شب معراج نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالی کے دیدار پر...