Wednesday, 14 January 2015

اﷲ تعالیٰ کے نیک بندوں کی یاد منانا جائز بلکہ باعث ثواب ہے ۔ ترتیب و پیشکش ۔ ڈاکٹر فیض احمد چشتی


القرآن: وذکرہم بایم اﷲ

ترجمہ: اور انہیں اﷲ کے دن یاد دلاؤ (سورۂ ابراہیم، آیت 5، پارہ 13)

تفسیر: اس آیت کی تفسیر میں مفسرین فرماتے ہیں کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام سے اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ دن یاد دلاؤ جن میں اﷲ تعالیٰ نے بنی اسرائیل پر نعمتیں اتاریں جیسے غرق فرعون، آسمان سے من و سلویٰ کا نزول وغیرہ۔

معلوم ہو اکہ جن دنوں میں اﷲ تعالیٰ اپنے بندوں کو نعمت عطا کرے اس کی یاد منانے کا حکم رب تعالیٰ نے خود ہمیں دیا ہے، لہذا اﷲ تعالیٰ کے نیک بندے بھی اﷲ تعالیٰ کی نعمت ہیں، اس لئے ان کا دن، ان کی یادگار بھی منانی چاہئے۔ بزرگان دین کے ایام کو باعث اجروثواب اس لئے کہا گیا ہے کہ ان ایام کو رب کریم نے اپنے ایام قرار دیا ہے۔

الحدیث: حضرت اوس بن اویس رضی اﷲ عنہ سے مروی ہے کہ سرکار اعظمﷺ نے فضیلت جمعہ بیان کرتے ہوئے فرمایا تمہارے دنوں میں سب سے افضل جمعہ کا دن ہے، اس میں حضرت آدم علیہ السلام کو پیدا کیا گیا اور اسی دن میں ان کا وصال ہوا (ابو داؤد، ابن ماجہ، نسائی)

فائدہ: جمعہ کے دن کی افضلیت حضرت آدم علیہ السلام کی نسب سے ہے معلوم ہوا کہ ایام بزرگان دین منانا حقیقت میں رب کریم کے دن منانے کے مترادف ہے

No comments:

Post a Comment

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخِ ولادت و وصال اور جنازہ محترم قارئینِ کرام : کچھ حضرات حضرت سیدہ فاطمة الزہرا رضی اللہ عنہا کے یو...