Thursday, 1 January 2015

سوال: ہم نے سنا ہے کہ ہمارے نبی صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا، کل بدعۃ ضلالۃ یعنی ہر بدعت گمراہی ہے (ابو داؤد) اور بدعت ہر وہ کام ہے جو ہمارے رسول اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کے بعد پیدا ہوا اور آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا “کہ میری اور میرے خلفاء راشدین کی سنت کو لازم پکڑ لو (ترمذی۔ ابو داؤد) ان دونوں احادیث کی روشنی میں بارھویں شریف منانا، گمراہی اور رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی نافرمانی معلوم ہوتا ہے کیونکہ یہ نہ تو سرکار مدینہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں تھی اور نہ ہی یہ، آپ ( صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم) کی یا صحابہء کرام رضی اللہ تعالٰی عنہم کی سنت ہے ؟


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب : دیکھیں یہاں دو چیزیں ہیں۔

وہ عبادات و اعمال و افعال، جو ان دنوں میں، اظہار خوشی اور حصول برکت کیلئے اختیار کیے جاتے ہیں۔

ان سب کو باقاعدہ اہتمام کے ساتھ ایک مخصوص دن اور مخصوص تاریخ میں اللہ تعالٰی اور اس کے حبیب صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی رضا و خوشنودی کیلئے جمع کر دینا۔

اب ابتداءً پہلی چیز کو لیجئے یعنی وہ افعال جو ان دنوں میں اختیار کئے جاتے ہیں مثلاً

رحمت کونین صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کے فضائل بیان کرنا۔
آپ کی ولادت مبارکہ اور بچپن شریف کے واقعات ذکر کرنا۔
آپ کے معجزات بیان کرنا۔
نعتیہ محافل قائم کرنا۔
ایصال ثواب کیلئے شربت و دودھ پلانا اور کھانا وغیرہ کھلانا۔
قمقموں اور جھنڈوں وغیرہ سے گھر محلہ بازار و مسجد سجانا۔
آپس میں مبارک باد و خوشخبری دینا۔
عیدی تقسیم کرنا۔
بوقت ولادت قیام کرنا۔
روزہ رکھنا۔
جلوس نکالنا۔

تو ان کے بارے میں عرض ہے کہ ان میں سے کوئی بھی ایسا فعل نہیں کہ جس کی اصل زمانہ نبوی صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم میں موجود نہ ہو یا اسے صحابہء کرام رضی اللہ تعالٰی عنہم کی سنت قرار نہ دیا جا سکتا ہو، چنانچہ پہلے میں اس کے بارے میں دلائل عرض کرتا ہوں لیکن یاد رکھئے کہ وقت کی قلت کے باعث یہ تمام دلائل انتہائی اختصار کے ساتھ پیش کروں گا۔

(1) رحمت کونین صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کے فضائل بیان کرنا :-

یہ عمل اللہ تعالٰی، اس کے پیارے محبوب صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم اور صحابہءکرام رضی اللہ تعالٰی عنہم کی سنت مبارکہ ہے چنانچہ اللہ تعالٰی نے آپ ( صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم) کے فضائل بیان کرتے ہوئے قرآن پاک میں ارشاد ہے “یایھا الناس قد جاء کم برھان من ربکم“ اے لوگو! بے شک تمھارے پاس اللہ کی طرف سے واضح دلیل آئی۔“ (پارہ6، سورہ النساء، آیت 174) یہاں برھان سے مراد رحمت عالم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم ہیں۔ دوسری جگہ ارشاد ہوا “وما ارسلنک الا رحمۃ للعلمین“ اور ہم نے تمھیں نہ بھیجا مگر رحمت سارے جہاں کیلئے“ (پارہ17، سورۃ الانبیاء، آیت107) ایک اور مقام پر فرمان عالیشان ہے “ولو انھم اذ ظلموا انفسھم جآءوک فاستغفرواللہ واستغفراللہ الرسول لو جدواللہ توابا رحیماہ اور اگر جب وہ اپنی جانوں پر ظلم کریں تو اے محبوب ( صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم) تمھارے حضور حاضر ہوں اور پھر اللہ (عزوجل) سے معافی چاہیں اور “رسول ( صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم) ان کی شفاعت فرمائے“ تو ضرور اللہ (عزوجل) کو بہت توبہ قبول کرنے والا مہربان پائیں۔“ (پارہ5، سورۃالنساء، آیت64)

اور خود معلم معظم نے اپنے فضائل اس طرح بیان فرمائے “بے شک اللہ تعالٰی نے اولاد اسماعیل علیہ السلام میں سے کنانہ کو اور کنانہ میں سے قریش کو اور قریش میں سے بنی ہاشم کو اور بنی ہاشم میں سے مجھے چن لی“

(یاد رکھئے کہ عربوں کو چھ طبقات میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ (1) فصائل:- یہ فصیلہ کی جمع ہے، فصیلہ ایک کنبہ کو کہتے ہیں۔ (2) افخاذ:- یہ فخذ کی جمع ہے، چند کنبوں کے مجموعے کو “فخذ“ کہتے ہیں۔ (3) بطون:- یہ بطن کی جمع ہے، چند افخاذ کے مجموعے کا نام “بطن“ رکھا جاتا ہے۔ (4) عمائر:- یہ عمارۃ کی جمع ہے، چند بطون کا مجموعہ “عمارۃ“ کہلاتا ہے۔ (5) قبائل:- یہ قبیلہ کی جمع ہے، چند عمائر کے مجموعے کو “قبیلہ“ کہا جاتا ہے۔ (6) شعوب:- یہ شعب کی جمع ہے۔ چند قبائل کا مجموعہ “شعب“ کہلاتا ہے۔ اب رحمت عالم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی طرف نسبت کے اعتبار سے مثالوں کے ساتھ وضاحت یوں ہے کہ “عباس، فیصلہ ہے۔ ہاشم، فخذ ہے۔ قصی، بطن ہے۔ قریش، عمارہ ہے۔ کنانہ، قبیلہ ہے اور خزیمہ، شعب ہے۔ (مدارک۔ بتغیرم)(مسلم شریف) دوسرے مقام پر ارشاد فرمایا “میں بروز قیامت اولاد آدم (علیہ السلام) کا سردار ہوں اور وہ پہلا شخص ہوں کہ جس کی قبر شق کی جائے گی اور میں پہلا شفاعت کرنے والا اور سب سے پہلے شفاعت قبول کیا جانے والا شخص ہوں“ (مسلم شریف) مزید ارشاد فرمایا “ میں بروز قیامت جنت کے دروازے پر پہنچوں گا اور دروازہ کھلواؤں گا تو خازن عرض کرے گا “ آپ کون ہیں ؟“ میں جواب دوں گا “محمد ( صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم)“ پس وہ مجھ سے عرض کرے گا کہ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ آپ سے پہلے کسی کیلئے بھی یہ دروازہ نہ کھولوں۔“ (مسلم شریف)
اور یہ بھی فرمایا کہ “میرے والدین کبھی غیر شرعی طور پر مجتمع نہ ہوئے اللہ عزوجل مجھے ہمیشہ پاک پشتوں سے پاکیزہ ارحام کی طرف منتقل فرماتا رہا اور اس نے مجھے ہر قسم کی نجاست و غلاظت جہالت سے پاک و صاف رکھا۔“ (الوفاء)

اور اس کے، صحابہءکرام رضی اللہ تعالٰی عنہم کی سنت ہونے پر دلیل، بخاری شریف کی یہ روایت ہے کہ “عطا بن یسار رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ میں ایک مرتبہ حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ تعالٰی عنہ سے ملا اور ان سے کہا کہ مجھے یارسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کے وہ اوصاف سنائیے جو تورات میں ہیں“ “فرمایا، ہاں کیوں نہیں خدا عزوجل کی قسم! رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی قرآن پاک میں بیان کردہ بعض صفات کا تذکرہ تورات میں بھی ہے چنانچہ تورات میں ہے “ اے نبی صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم ہم نے آپ کو حاضر و ناظر، خوشخبری سنانے والا اور ڈر سنانے والا بان کر بھیجا ہے اور آپ امی لوگوں کی پناہ گاہ ہیں، میرے بندے اور رسول صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم ہیں میں نے آپ کا نام متوکل رکھا ہے آپ بداخلاق اور سخت نہیں ہیں اور نہ آپ بازاروں میں چیختے ہیں آپ برائی کا بدلہ برائی سے نہیں دیتے بلکہ معاف کر دیتے ہیں اور درگزر فرماتے ہیں اور اللہ تعالٰی آپ کو وفات نہ دے گا جب تک کہ ملت کی گمراہی دور نہ ہو جائے اور وہ “لاالہ الا اللہ“ کہہ لے اللہ تعالٰی آپ کے ذریعے نابینا آنکھوں کو بصارت، بہرے کانوں کو سماعت اور بھٹکے ہوئے دلوں کو راستہ عطا فرمائے گا۔“
اور خاص بوقت ولادت ایک جن نے اللہ تعالٰی کی عطا سے ان الفاظ میں اشعار کی صورت میں رحمت عالم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کے فضائل بیان کرنے کی سعادت حاصل کی۔ “ترجمہ: میں قسم کھاتا ہوں کہ کوئی عورت انسانوں میں نہ خود اتنی سعادت مند ہے اور نہ ہی کسی نے اتنے سعادت مند اور شریف بچے کو جنم دیا ہے جیسا کہ بنو زہرہ سے تعلق رکھنے والی قابل صد افتخار، امتیازی اوصاف کی مالکہ، قبائل کی ملامت و طعن سے پاک و صاد اور بزرگی و شرافت کی مالکہ حضرت آمنہ رضی اللہ تعالٰی عنہا نے مقدس اور سعادت مند بچے کو جنم دیا ہے جو تمام مخلوق میں سب سے بہتر ہے اور احمد کے پیارے نام سے موسوم ہے پس یہ مولود کس قدر عزت والا اور بلند و بالا مقام والا ہے۔“ (الوفاء)

(2) ولادت مبارکہ اور بچپن شریف کے واقعات:-

یہ بھی سنت سرکار صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم اور سنت اصحاب رسول صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم ہے چنانچہ ابو امامہ رضی اللہ تعالٰی عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: “میری والدہ نے (بوقت ولادت) یوں ملاحظہ فرمایا گویا کہ مجھ سے ایک عظیم نور نمودار ہوا ہے، جس کی نورانیت سے شام کے محلات روشن ہو گئے، (الوفاء) اور حضرت انس رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ فرمایا “اللہ عزوجل کے ہاں میری عزت و حرمت یہ ہے کہ میں ناف بریدہ پیدا ہوا اور کسی نے میری شرمگاہ کو نہ دیکھا۔ (الوفاء) اور حضرت عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ تعالٰی عنہ “اپنی والدہ بی بی شفاء رضی اللہ تعالٰی عنہا“ سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے بتایا کہ “جس وقت حضرت آمنہ رضی اللہ تعالٰی عنہا سے فرزند پیدا ہوا تو وہ ختنہ شدہ تھا، پھر اسے چھینک آئی تو اس پر میں نے کسی کہنے والے کی آواز سنی یرحمک اللہ (یعنی اللہ تعالٰی تجھ پر رحم کرے) پھر مشرق و مغرب کے درمیان ہر چیز روشن ہو گئی اور میں نے اس وقت شام کے محلات دیکھے میں ڈری اور مجھ پر لرزہ طاری ہو گیا اس کے بعد ایک نور داہنی جانب سے ظاہر ہوا کسی کہنے والے نے کہا “اسے کہاں لے گیا ؟“ دوسرے نے جواب دیا “مغرب کی جانب تمام مقامات متبرکہ میں لے گی“ پھر بائیں جانب سے ایک نور پیدا ہوا، اس پر بھی کسی کہنے والے نے کہا “اسے کہاں لے گیا؟“ دوسرے نے جواب دیا “مشرق کی جانب تمام مقامات متبرکہ میں لے گی اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کے سامنے پیش کیا انھوں نے اسے اپنے سینے سے لگایا اور طہارت و برکت کی دعاء مانگی“ یہ بات میرے دل میں ہمیشہ جاگزیں رہی یہاں تک کہ رحمت دو عالم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم مبعوث ہوئے اور میں ایمان لے آئی اور اولین و سابقین میں سے ہوئی۔“ (مدارج نبوت)

اور ولادت کریمہ کے حالات بیان کرنا خود ہمارے پیارے آقا صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی والدہء محترمہ حضرت آمنہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کی بھی سنت ہے چنانچہ ارشاد فرماتی ہیں کہ “جس رات میں نے اپنے لخت جگر اور نور نظر کو جنم دیا، ایک عظیم نور دیکھا، جس کی بدولت شام کے محلات روشن ہو گئے حتٰی کہ میں نے ان کو دیکھ لی“ (الوفاء) اور ارشاد فرمایا “جب میں نے ان کو جنم دیا تو یہ زمین پر گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے اور آسمان کی طرف دیکھنے لگے پھر ایک مٹھی مٹی لی اور سجدے کی طرف مائل ہو گئے، وقت ولادت آپ ناف بریدہ تھے میں نے پردہ کیلئے آپ پر ایک مضبوط کپڑا ڈال دیا، مگر کیا دیکھتی ہوں کہ وہ پھٹ چکا ہے اور آپ اپنا انگوٹھا چوس رہا رہے ہیں جس سے دودھ کا فوارہ پھوٹ رہا ہے۔“ (الوفاء)

اور اپنے بچپن کے حالات بیان فرماتے ہوئے مدنی آقا صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا “ایک روز میں اپنے رضاعی (یعنی دودھ شریک) بھائیوں کے ساتھ ایک وادی میں تھا کہ اچانک میری نگاہ تین شخصوں پر پڑی، ان میں سے ایک کے ہاتھ میں چاندی کا لوٹا دوسرے کے ہاتھ میں زمرد (قیمتی پتھر) کا طشت تھا جو برف سے بھرا تھا پھر انھوں نے مجھے میرے ساتھیوں کے درمیان سے پکڑ لیا، میرے سب ساتھی ڈر کر اپنے محلہ کی جانب بھاگ گئے پھر ان میں سے ایک نے مجھے نرمی سے زمین پر لٹا دیا اور ایک نے میرے سینے کو جوڑوں کے پاس سے ناف تک چیرا، مجھے کسی قسم کا درد وغیرہ محسوس نہ ہوا پھر پیٹ کی رگوں کو نکالا اور برف سے اچھی طرح دھویا، پھر اپنی جگہ رکھ کر کھڑا ہو گیا، پھر دوسرے نے ہاتھ ڈال کر میرا دل نکالا، پھر اسے چیر کر اس میں سے ایک سیاہ نقطے کو نکال کر پھینک دیا اور کہا، “یہ شیطان کا حصہ تھا“ پھر اسے اس چیز سے بھر دیا جو ان کے پاس تھی اس کے بعد اپنے دائیں بائیں کچھ مانگنے کیلئے ارشاد کیا اور اسے ایک نور کی انگوٹھی دی گئی، جس کی نورانیت سے آنکھیں خیرہ ہوتی تھیں، اس نے انگوٹھی سے میرے دل پر مہر لگا دی اور میرا دل نبوت و حکمت کے نور سے لبریز ہو گیا، پھر دل کو اپنی جگہ پر رکھ دیا، میں اس مہر کی ٹھنڈک اب بھی اپنے جوڑوں اور رگوں میں پاتا ہوں، پھر انھوں نے سینے کے جوڑوں سے ناف تک ہاتھ پھیرا تو وہ شگاف مل گیا پھر مجھے آہستگی سے اٹھایا اور اپنے سینے سے لگایا اور میری دونوں آنکھوں کے درمیان بوسہ دیا اور کہنے لگے “اے اللہ عزوجل کے حبیب صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم! کچھ نہ پوچھئے، اگر آپ جانتے کہ آپ کیلئے کیا کچھ خیر وخوبی ہے تو آپ کی آنکھیں روشن ہو جاتی اور آپ خوش ہوتے“ اس کے بعد وہ، مجھے وہیں چھوڑ کر آسمان کی طرف پرواز کر گئے۔“ (مدارج النبوت)

(3) معجزات بیان کرنا:-

یہ بھی اللہ عزوجل، مدنی آقا صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم اور صحابہءکرام علیہم الرضوان کی سنت مبارکہ ہے چنانچہ معجزہء معراج کو قرآن پاک میں ان الفاظ سے بیان فرمایا گیا ہے “سبحان الذی اسرٰی بعبدہ لیلا من المسجد الحرام الی المسجد الاقصٰی لذی برکنا حولہ لنریہ من ایتنا ط
پاکی ہے اسے جو اپنے بندے کو راتوں رات لے گیا مسجد حرام سے مسجد اقصی تک، جس کے اردگرد ہم نے برکت رکھی کہ ہم اسے اپنی عظیم نشانیاں دکھائیں“ (پارہ 15 سورہ بنی اسرائیل آیت1)

اور پیارے بھائیو! ایک مقام پر کھڑے کھڑے ہزاروں میل دور کی چیزیں دیکھ لینا بھی ہمارے پیارے آقا صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کے معجزات میں سے ہے۔ اپنے اسی معجزے کا ذکر کرتے ہوئے سرکار دو عالم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا “جب مجھے (سفر معراج کی تفصیل ذکر کرتے کے بعد) قریش نے جھٹلایا (اور مجھ سے بیت المقدس کے بارے میں سوالات کئے) تو میں، حجر میں کھڑا ہو گیا (یعنی اس جگہ میں کہ جہاں سے پہلی مرتبہ میرے اوپر چڑھنے کی ابتداء ہوئی تھی) پس اللہ تعالٰی نے میرے لئے بیت المقدس کو ظاہر فرما دیا چنانچہ میں اس کی طرف دیکھتے ہوئے اس کی علامات کے بارے میں قریش کو خبر دینا شروع ہو گی“ (بخاری و مسلم)

اور حضرت جابر رضی اللہ تعالٰی عنہ شاہ مدینہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کے معجزے کا ذکر ان الفاظ میں ادا فرماتے رہے کہ (غزوہء خندق کے دن) میں اپنی زوجہ کے پاس آیا اور کہا تیرے پاس کچھ کھانے کو ہے ؟ کیوں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کے چہرہء انور پر سخت بھوک کے آثار دیکھے ہیں“ (یہ سن کر) میری زوجہ نے ایک تھیلا نکالا جس میں ایک صاع (ساڑھے چار سیر) کے قریب جو تھے اور ہمارے پاس فربہ ایک بکری کا بچہ بھی تھا، پس میں نے اسے ذبح کیا اور بیوی نے جو کا آٹا پیسا میں گوشت بان کر، دیگچی میں چڑھا کر، رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو گیا اور عرض کی “یارسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم میں نے ایک بکری کا بچہ ذبح کیا اور میری زوجہ نے جو کا آٹا پیسا ہے آپ چند صحابہ کو لے کر میرے گھر تشریف لے چلیں“ (یہ عرض سن کر) حضور انور صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے باآواز بلند فرمایا “جابر نے کھانا تیار کیا ہے آؤ ان کے ہاں چلیں۔“ پھر مجھ سے فرمایا “میرے پہنچنے تک دیگچی کو چولہے سے نہ اتارنا اور گوندھے ہوئے آٹے کو یوں ہی رکھنا“ پھر آپ، ایک ہزار صحابہءکرام رضی اللہ تعالٰی عنہم کے ساتھ تشریف لائے آپ نے آٹے اور دیگچی میں اپنا لعاب دہن اقدس ڈال دیا اور برکت کی دعاء فرمائی اور میری زوجہ سے فرمایا کہ روٹی پکاؤ اور کسی ایک عورت کو اپنے ساتھ ملا لو، اور دیگچی سے گوشت نکالتی رہو مگر اس میں جھانک کر نہ دیکھن“ خدا عزوجل کی قسم! ان ہزار آدمیوں نے شکم سیر ہو کر کھایا اور دیگچی میں بدستور گوشت، جوش مار رہا تھا اور آٹا بھی باقی تھا۔“ (بخاری و مسلم)

(4) نعتیہ محافل قائم کرنا:-

نعتیہ محافل کا قیام بھی سنت مبارکہ ہے اور اس کا قائم کرنا خود مدنی آقا صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم سے ثابت ہے چنانچہ “بخاری شریف“ میں سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہا سے مروی ہے کہ مدنی مصطفٰی صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم، حضرت حسان رضی اللہ تعالٰی عنہ کیلئے مسجد میں منبر رکھتے، جس پر وہ کھڑے ہو کر (اشعار کی صورت میں) رسول صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے فخر کرنے میں (قریش پر) غالب ہوتے یا (قریش کی طرف سے معاذاللہ کی گئی ہجو کے جواب میں شان رسالت کا) دفاع کرتے اور رحمت عالم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم فرماتے “اللہ تعالٰی حضرت جبرئیل کے ذریعے حسان کی مدد فرماتا ہے جب تک کہ یہ اللہ عزوجل کے رسول کی طرف سے فخر کرنے میں غالب ہوتے ہیں یا دفاع کرتے ہیں۔“

پیارے بھائیو! یقیناً ان اشعار کو سننے کے لئے صحابہءکرام رضی اللہ تعالٰی عنہم بھی جلوہ افروز ہوتے ہوں گے، اگر آپ تھوڑا سا غور فرمائیں تو موجودہ نعتیہ محافل، اسی مدنی محفل کا عکس نظر آئیں گی۔“ اسی طرح “الوفاء باحوال المصطفٰی صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم میں مذکور ہے کہ جب سوادبن قارب (رضی اللہ تعالٰی عنہ) اسلام قبول کرنے کی غرض سے مدینہ منورہ میں بارگاہ رسالت صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم میں حاضر ہوئے تو رحمت کونین صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی شان میں چند نعتیہ اشعار پڑھے جن کا ترجمہ یہ ہے “پس میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالٰی کے علاوہ کوئی رب عزوجل نہیں اور آپ (صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم) “تمام غیبوں اور رازوں“ پر اللہ تعالٰی کے امین ہیں اور میں اس بات کی شہادت دیتا ہوں کہ “اے باکرامت اور پاکیزہ اسلاف کی نسل کریم! آپ (صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم) تمام رسولوں کے مقابلے میں اللہ تعالٰی کی بارگاہ میں قریب ترین وسیلہ ہیں “لٰہذا“ اے سب رسولوں سے افضل و اکرم! جو احکام اللہ تعالٰی کی طرف سے آپ (صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم) پر نازل ہوتے ہیں ہمیں ان کا حکم فرمائیے چاہے ان احکام کی شدتیں ہماری جوانی کو بڑھاپے ہی میں تبدیل کر دیں آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم اس دن میرے شفیع ہو جائیے گا کہ جس دن آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کے علاوہ اور کوئی سفارش سوا بن قارب کو فائدہ نہ پہنچا سکے گی۔“ سودا بن قارب رضی اللہ تعالٰی عنہ نے جب یہ ایمان افروز قصیدہ پڑھا اور شرف اسلام سے مشرف ہوئے تو شہنشاہ دو عالم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کا چہرہء انور خوشی سے چودھویں کے چاند کی طرح چمکنے لگا اور صحابہءکرام رضی اللہ تعالٰی عنہم بھی انتہائی فرحت و مسرت کا اظہار فرمانے لگے۔“

اس روایت سے بھی بخوبی معلوم ہوا کہ “اجتماعی طور پر نعتیہ اشعار سننا ہمارے مدنی آقا صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے جانثار صحابہ رضی اللہ تعالٰی عنہم کی سنت ہے “حصول برکت کیلئے حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ تعالٰی عنہ کی ایک نعتیہ رباعی پیش کرنے کی سعادت حاصل کرتا ہوں آپ فرماتے ہیں۔

واجمل منک لم تر قط عینی
واکمل منک لم تلد النساء
خلقت مبرا من کل عیب
کانک قد خلقت کما تشاء

ترجمہ: یارسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم! آپ سے زیادہ حسین و جمیل میری آنکھ نے کبھی نہیں دیکھا آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم سے زیادہ صاحب کمال کسی عورت نے جنا ہی نہیں، آپ ہر عیب سے پاک پیدا کئے گئے ہیں گویا کہ آپ ویسے ہی پیدا کئے گئے جیسے آپ چاہتے تھے۔“
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
معترض (مع رفقاء): واہ سبحان اللہ عزوجل! کتنے پیارے اشعار ہیں دل خوش ہو گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب : جی ہاں، بےشک۔ اس قسم کے اشعار بکثرت سننے چائیں الحمد للہ عزوجل! اس سے محبت رسول صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم میں بےحد اضافہ ہوتا ہے“ اچھا چلیں اب اگلی چیز کے دلائل سنیں،

(5) شربت دودھ پلا کر یا کھانا کھلا کر ایصال ثواب کرنا:-

اس کی اصل بھی صحیح احادیث سے سے ثابت ہے چنانچہ ابوداؤد اور نسائی شریف میں ہے کہ، “حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ تعالٰی عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں عرض کی “یارسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم! میری والدہ فوت ہو گئی ہیں (تو ان کے ایصال ثواب کے لئے) کونسا صدقہ افضل ہے ؟ رحمت عالم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا “پانی“ چنانچہ حضرت سعد رضی اللہ تعالٰی عنہ نے ایک کنواں کھدوایا اور فرمایا “ھذہ لام سعدیہ یہ سعد کی ماں کیلئے ہے۔“

پیارے بھائیو! اس حدیث پاک سے معلوم ہوا کہ کسی کے لئے ایصال ثواب اور اس کا کوئی نام رکھنا دونوں فعل جائز ہیں، چنانچہ بارھویں شریف میں کھانے یا شربت وغیرہ کا ثواب اپنے پیارے آقا صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کرنا اور اس کا نام “بارھویں شریف کی نیاز“ وغیرہ رکھ دینا بالکل جائز ہے۔“

ضمناً عرض ہے کہ ہمارا بارگاہ رسالت صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم میں ایصال ثواب کرنا معاذاللہ عزوجل اس لئے ہرگز نہیں کہ جناب احمد مختار صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کو اس کی محتاجی و ضرورت ہے، بلکہ اسے تو آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی نگاہ رحمت کے مستحق ہو جانے کیلئے ایک ذریعہ بنایا جاتا ہے، اس کو بالکل یوں ہی سمجھئے کہ جیسے کسی بادشاہ کی خدمت میں اس کی رعایا میں سے کوئی بہت ہی غریب آدمی، ایک حقیر سا تحفہ پیش کرے۔ اب یقیناً بادشاہ کو اس کے تحفے کی کوئی حاجت نہیں لیکن یہ بات یقینی ہے کہ بادشاہ اس کے جواب میں اپنی شان کے مطابق تحفہ ضرور عطا کرے گا۔

اور بہارشریعت میں درمختار، ردالمحتار اور فتاوٰی عالمگیری کے حوالے سے درج شدہ یہ مسئلہ یاد رکھنا بھی بےحد مفید رہے گا۔ مسئلہ:- “رہا ثواب پہنچانا کہ جو کچھ عبادت کی اس کا ثواب فلاں کو پہنچے، اس میں کسی عبادت کی تخصیص نہیں، ہر عبادت کا ثواب دوسرے کو پہنچایا جا سکتا ہے۔“ نماز، روزہ، زکوٰۃ، صدقہ، حج، تلاوت قرآن، ذکر، زیارت قبور، فرض و نفل، “ سب کا ثواب “زندہ یا مردہ“ کو پہنچا سکتے ہیں اور یہ نہ سمجھنا چاہئیے کہ “فرض کا ثواب پہنچا دیا تو اپنے پاس کیا رہ گیا ؟“ کیونکہ ثواب پہنچانے سے اپنے پاس سے کچھ نہیں جات۔“ اب اگلی چیز ہے،

No comments:

Post a Comment

معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیدارِ الٰہی

معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیدارِ الٰہی محترم قارئینِ کرام : : شب معراج نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالی کے دیدار پر...