Wednesday, 22 July 2020

شیعوں کا عقیدہ حضرت علی رضی اللہ عنہ تمام انبیاء سے افضل ہیں کا تحقیقی جوب

شیعوں کا عقیدہ حضرت علی رضی اللہ عنہ تمام انبیاء سے افضل ہیں کا تحقیقی جوب











محترم قارئینِ کرام : یہ پوسٹ مسلمانانِ اہلسنّت کےلیے عموماً اور سنیوں کے لبادے میں چھپے نیم رافضیوں کےلیے ہم خصوصی طور پر پیش کر رہے جو سرِ عام اپنے اسٹیجوں پر اِن رافضیوں کو بلاتے ہیں اُن سے خطابات کرواتے ہیں اس طرح رافضیوں کے بابل عقائد کو پرموٹ کر رہے ہیں ۔ جملہ مسلمانانِ اہلسنّت غور فرمائیں کہ اس وقت ہمیں اور آپ کو کیا کرنا چاہیے پڑھیے اور سوچیے : ⏬

شیعیوں کا حجة الاسلام لکھتا ہے کہ : چونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام انبیاء سے افضل ہیں ، لہٰذا حضرت علی رضی اللہ عنہ ان سے بھی افضل ہیں ۔شیعیوں کا مولوی محمد باقر مجلسی رئیس جوارس حضرت علی رضی اللہ عنہ کے انبیاء سےافضل ہونے کے ثبوت میں دلائل دیتے ہوئے لکھا ہے کہ کوفہ کا مشہور خطیب ہے ، اس نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے سوال کیا : اخبرنی انت افضل اَم آدم ؟ ۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے جوابات : (1) انا افضل من آدم ۔ (2) انا افضل من ابراھیم ۔ (3) انا افضل من موسیٰ ۔ (4) انا افضل من عیسیٰ ۔ (خورشدی خاور ترجمہ شبہائے پشاور صفحہ نمبر 293 ، 294)

ان پانچ عبارتوں پر شیعہ عقیدہ کی بنیاد ہے جو کہ ایک عام آدمی بھی جانتا ہے ، صحیح عقیدہ کے مطابق امتی کسی پیغمبر کا بھی ہو وہ نبی کے مقام تک نہیں پہنچ سکتا ، صحابی کا مقام اور ہے اور نبی کا مقام اور ہے ، حضرت علی رضی اللہ عنہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں گو کتنا بڑا مقام رکھتے ہیں لیکن وہ حضرت موسیٰ علیہ السلام اور حضرت ابراہیم علیہ السلام یا اور کسی بھی نبی سے مرتبہ میں زیادہ ہرگز نہیں ہوسکتے ، لیکن شیعہ نے صحابی کو نبوت کا مقام دے کر شرکت فی الرسالۃ کیا ہے ، جو کہ شیعہ کے کفر کا واضح ثبوت ہے ۔ ان پانچ عبارتوں میں حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ پر تہمت لگانا حضرت علی رضی اللہ عنہ کی طرف اس عبارت کو منسوب کرنا کفر و شرک سے بڑھ کر ہے ، پھر اسی کتاب میں آگے چل کر شیعیوں کا مولوی محمد باقر مجلسی رئیس جوارس لکھتا ہے کہ : امیر المؤمنین حضرت علی رضی اللہ عنہ تمام فضائل و کمالات اور صفات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے شریک تھے ۔ چونکہ پیغمبر جب انبیاء سے افضل ہیں لہٰذا علی رضی اللہ عنہ بھی ان سے افضل ہوئے ۔ (خورشید خاور صفحہ نمبر 285 ، 292،چشتی) ۔ (نعوذ باللّٰہ من ذالک)

ذرا انصاف کریں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کے اوصاف کے ساتھ متصف کرنا شرک فی الرسالۃ نہیں تو اور کیا ہے ۔

کیا قرآن و سنت کی کھلی خلاف وروزی نہیں ؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کی توہین کرنے والا مسلمان نہیں ہوسکتا ، لہٰذا شیعہ فرقہ باطلہ ہے اور ایسی کتابیں جن کی اشاعت ہورہی ہے ان کو فی الفور ضبط کرنا ایسے مجرموں اور ایسے جہنمیوں کو سزاد دینا مسلم حکمرانوں کا فرض ہے ۔

عقیدہ اہلسنّت و جماعت : ⏬

ولی کتنے ہی بڑے مرتبے والا ہو کسی نبی کے برابر نہیں ہو سکتا ، جو کسی غیر نبی کو کسی نبی سے افضل بتائے وہ کافر ہے ۔ (قال التفتازانی رحمۃ اللہ علیہ : فما نقل عن بعض الکرامیۃ من جواز کون الولی افضل من النبی کفر و ضلال ۔ (شرح عقائد النسفیۃ لایبلغ الولی درجۃ الانبیاء صفحہ نمبر 347 مطبوعہ مکتبة المدینہ)

اُستَاذُ العلماء شیخ التفسیر والحدیث علاّمہ غلام علی اشرفی اوکاڑی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : غیر نبی کو نبی علیہ السّلام سے افضل ماننا کفر و ضلالت اور الحاد و گمراہی ہے ۔ جو یہ کہیں کہ غیر نبی نبی علیہ السّلام سے افضل ہے اُن کا یہ اعتقاد کفر ہے ۔ (عقائد الاسلام صفحہ نمبر 20 مطبوعہ شعبہ نشر و اشاعت اشرف المدارس اوکاڑہ،چشتی)

جواہل بیت علیہم الرضوان کوکسی بھی نبی سے افضل جانے وہ کافر ہے کیونکہ غیر نبی کو نبی سے افضل جاننابالاجماع کفر ہے ۔ صدرالشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرماتے ہیں : انبیائے کرام ، تمام مخلوق یہاں تک کہ رُسُل ملائکہ سے افضل ہیں ۔ ولی کتنا ہی بڑے مرتبہ والا ہو ، کسی نبی کے برابر نہیں ہو سکتا ۔ جو کسی غیرِ نبی کو کسی نبی سے افضل یا برابر بتائے کافر ہے ۔ (بہارشریعت جلد 1 حصہ 1 صفحہ 47 مکتبۃ المدینہ کراچی)

صدرالشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرماتے ہیں ایک اور مقام پر بد مذہبوں کے عقائد بیان کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں : اس فرقہ کا ۔۔۔ ایک عقیدہ یہ ہے کہ : ائمہ اَطہار رضی اللہ عنہم ، انبیا علیہم الصلوۃ و السلام  سے افضل ہیں ۔ اور یہ بالاجماع کفر ہے ، کہ غیرِ نبی کو نبی سے افضل کہنا ہے ۔ (بہارشریعت جلد 1 حصہ 1 صفحہ 210 مکتبۃ المدینہ کراچی)

صدرالشریعہ حضرت علاّمہ مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : نبی کا معصوم ہونا ضروری ہے اور یہ عصمت نبی اور مَلَک کا خاصہ ہے ، کہ نبی اور فرشتہ کے سوا کوئی معصوم نہیں ۔ اماموں کو انبیا کی طرح معصوم سمجھنا گمراہی و بد دینی ہے ۔ عصمتِ انبیا (علیہم السّلام) کے یہ معنیٰ ہیں کہ اُن کے لیے حفظِ الٰہی کا وعدہ ہولیا ، جس کے سبب اُن سے صدورِ گناہ شرعاً محال ہے بخلاف ائمہ و اکابر اولیا، کہ اللہ عزوجل اُنہیں محفوظ رکھتا ہے ، اُن سے گناہ ہوتا نہیں ، مگر ہو تو شرعاً محال بھی نہیں ۔ (بہار شریعت عقیدہ نمبر 16 جلد نمبر 1 صفحہ نمبر 38 مطبوعہ مکتبۃ المدینہ،چشتی)

سیادت کی آڑ میں عوام اہل سنت کو گمراہی کی طرف لے جانے والے سنیوں کے لبادے میں چھپے نیم رافضیوں کو تاجدار ما رہرہ شریف سیّد السّادات حضور سیدی وسندی سرکار ابو الحسین نوری میاں رحمۃ اللہ علیہ حیدری طمانچہ آپ فرما تے ہیں : مجتہد سے خطاء بھی ہوتی ہے اور وہ ٹھیک بھی رہتا ہے ۔ مزید فرماتے ہیں ہمارا عقیدہ ہے کہ بنی آدم میں انبیاء علیہم السّلام کے سوا کوئی اور معصوم نہیں اگرچہ اولیاء اللہ ہوں ، اگرچہ مرتبہ قطبیت اور درجہ غوثیت پر فائز ہوں ، یہاں تک کہ صحابہ کرام اور اہل بیت عظام رضی اللہ عنھم ، ہاں یہ حضرات عالی درجات لفظ محفوظ سے موسوم ہیں ۔ بنی آدم میں یہ عصمت خاصہ ہے حضرات انبیاء کرام علیھم الصّلاة و السّلام کا ، جو شخص نوع بشر میں انبیاء علیہم الصّلاة و السّلام کی سی عصمت اور معصومیت کسی اور کےلیے ثابت مانے وہ گمراہ وبددین ہے ۔ (سراج العوارف فی الوصایا والمعارف مترجم صفحہ نمبر 49 تیسرا نور)

صدرالآفاضل حضرت سید نعیم الدین مرادآبادی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں : انبیاء علیہم السّلام معصوم ہیں انبیاء اور فرشتوں علیہم السلام کے سوا کوئی معصوم نہیں ہوتا ۔ (کتاب العقاٸد صفحہ نمبر 18 مطبوعہ مکتبة المدینہ)

فیضِ ملّت شیخ الحدیث والتفسیر استاذُ العلماء علاّمہ محمد فیض احمد اویسی محدث بہاولپوری رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں : انبیاء علیہم السّلام معصوم ہیں انبیاء علیہم السّلام کے سوا کوئی معصوم نہیں ، خواہ ولی ، غوث ، قطب ، ابدال ہوں (علیہم الرّحمہ) ، ہاں محفوظ ضرور ہیں ۔ اور جو کوئی غیر نبی کو نبی علیہ السّلام سے افضل کہے و کافر ہے ۔ (عقائدِ اہلِسُنّت صفحہ نمبر 12 مطبوعہ بھاٹی گیٹ لاہور پاکستان)

جناب ڈاکٹر طاہر القادری صاحب لکھتے ہیں : تمام اہلِ حق کا س پر اجماع ہے کہ انبیاء علیہم السلام کے سوا کوئی بھی معصوم نہیں ۔ غیر نبی کو معصوم سمجھنا یہود و نصاریٰ کا طرزِ عمل ہے ۔ انبیاء علیہم السلام کے علاوہ کوئی بھی قول و فعل میں خطا سے پاک نہیں ۔ (اسلام کے بنیادی عقائد صفحہ 14 مطبوعہ منہاج القرآن)

اللہ عزوجل جملہ مسلمانانِ اہلسنّت کو ہر قسم ک فتنوں سے محفوظ رکھے آمین ۔ (دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

No comments:

Post a Comment

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے ماتم کیا کا جواب مع اسلام اور جاہلیت والے کام

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے ماتم کیا کا جواب مع اسلام اور جاہلیت والے کام محترم قارئینِ کرام : شیعہ حضرات جب بھی دلیل دیتے ہیں تو صرف ...